بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ، سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات

بیجنگ(این این آئی) چین اور بھارت نے شدید کشیدگی کی وجہ سے سکم سیکٹر میں سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کردئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین میں کئی دہائیوں کی سب سے بدترین محاذ آرائی جاری ہے اور دونوں ممالک کی افواج نے اپنے تین تین ہزار فوجی سرحد پر تعینات کردئیے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھی سرحد کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔دونوں افواج مورچے بنا کر اپنی اپنی پوزیشنز مضبوط کررہی ہیں جبکہ نفری میں اضافہ کرکے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں پہلے بھی دونوں فوجوں میں کشیدگی چلتی رہی ہے تاہم موجودہ محاذ آرائی انتہائی سنگین حد تک پہنچ چکی ہے جو کسی بھی وقت بڑی جھڑپ میں بدل سکتی ہے۔ادھر چینی وزارت خارجہ نے بھارتی فوج پر سکم سیکٹر میں دراندازی کا الزام لگاتے ہوئے ڈوکلام کے علاقے سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزرات خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بھارت سے بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور بھی دیتے ہوئے کہا کہ ڈوکلام غیرمتنازع طور پر چینی علاقہ ہے جہاں سے بھارت اپنی فوج واپس بلائے۔

.

ڈرپوک کون ؟ شیر یا انسان ، نئی تحقیق سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )سائنسدانوں نے ڈرپوک کون ؟ شیر یا انسان ؟ اس کا پتہ چلانے کیلئے کیسٹوں میں مختلف آوازیں بھر کر انہیں ستر جانوروں کے جسم سے باندھ کر گھنے پہاڑی جنگلوں میں چھوڑ دیا ۔ان کیسٹوں میں انسانوں کی آوازوں کے علاوہ کئی جانوروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی تھیں ۔اس تحقیق کے زبردست نتائج نکلے ۔تحقیق کے مطابق جونہی شیر ، اس جانور کے قریب آتے ، سائنسدان کیسٹ آن کر دیتے ۔ انسانوں کی آواز سن کر شیر بھاگ جاتے مگر دوسرے جانوروں کی آواز پر وہ کوئی رد عمل ظاہر نہ کرتے ۔

جے آئی ٹی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہے یا انٹیروگیشن ٹیم ؟سعد رفیق پھٹ پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو سوچنا چاہیے کہ وہ سچ کی تلاش میں ہیں یا مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے الزام لگایا کہ جے آئی ٹی میں وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع اور نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو کچھ نہیں بتایا گیا کہ تصویر کس نے لیک کی، ایک جج نے ہمیں گاڈ فادر قرار دے دیا، ہم اس پر درخواست دے سکتے تھے لیکن ایسا نہ کیا، عدلیہ نے ہمیں سسلی مافیا کہا تو ہمارے ووٹر کو تکلیف ہوئی، ہم مافیا ہیں نہ گاڈ فادر، (ن) لیگ نے واٹس ایپ کال کا معاملہ اٹھایا لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر ہمارے تحفظات جائز ہیں گستاخی نہیں، جے آئی ٹی ارکان کو سوچنا چاہیے کہ وہ سچ کی تلاش میں ہیں یا مچھلیاں پکڑ رہے ہیں، یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہے انٹیروگیشن ٹیم نہیں۔ سعد رفیق نے کہا دنیا کہتی ہے کہ بے نظیر بھٹو کا عدالتی قتل ہوا لیکن بھٹو آج بھی قبر سے حکومت کررہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھٹو کو پھانسی دے کر انصاف کیا گیا اور کیا بے نظیر کا خون خون ناحق نہیں تھا؟۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے سانپ زخمی ہوگئے لیکن مرے نہیں، خان صاحب اس حد تک نہ چلے جاو¿ کہ پتھر چاٹ کر واپس آنا پڑے، عمران خان کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو بھی ہمارے ساتھ ٹرک پر چڑھنا پڑ جائے، ہمیں گندا کہتے کہتے وہ خود گندے ہوگئے، چار بار مارشل لا لگاکر ملک کا کباڑہ کردیا گیا، پہلے بھی اکثریت کا فیصلہ نہیں مانا تو ملک ٹوٹ گیا، آج پھر اکثریت پر اقلیت کا فیصلہ مسلط کیا جارہا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ نے کیا جرم کیا ہے جب بھی برسراقتدار آتی ہے غیر فطری طریقے سے اس کا تختہ الٹ دیا جاتا ہے، اگرعدالتیں آزاد نہیں ہونگی توملک ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکے گا، ہم نے آمریت کے خلاف جنگ لڑی اور عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی، لانگ مارچ کے دوران پیش قدمی روکنے کے لیے نوازشریف کو 2 ممالک کے وزرائے خارجہ کے فون آئے، کیا میاں صاحب کا جرم یہی ہے کہ وہ اداروں کو اپنی حدود میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی چھوڑنے والے کارکنوں کو آصف زرداری نے ’گندے انڈوں‘ کا خطاب دیدیا

مورو(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری پارٹی سے جانے والے گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں تو کھنچوا رہے ہیں لیکن انہیں الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیں گے۔مورو میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں بہت دور تک سوچنا پڑتا ہے، اگر میں نے اپنے دور حکومت میں اقتدارمنتخب نمائندوں کو نہ سونپا ہوتا تو آج نواز شریف وزیراعظم نہیں صدر بنے ہوتے۔ نواز شریف چارسال میں 4 مرتبہ اسمبلی میں آئے ہیں، ان سے زیادہ تواسمبلی میں محمد خان جونیجو مرحوم آتے تھے۔ کیا جمہوری وزیر اعظم ایسا ہوتا ہے، اگر یہی معیار رہا تو دوسرا وزیراعظم ایک بار آئے گا یا آئے گا ہی نہیں۔آصف زرادری نے کہا کہ بھٹو نے چین دوستی کی بنیاد رکھی میں نے اسے آگے بڑھایا، ہم نے چین کی جانب اس لئے دیکھا کہ ہمیں اپنے ملک کا دفاع اور ترقی عزیز تھی، سی پیک پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے جو نواز شریف کا یار ہے، نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم دنیا کی جنگ ہار رہے ہیں، ہم نے کئی بار کہا کہ خارجہ پالیسی بنائی جائے اور وزیر خارجہ مقررکریں لیکن آپ نے ایک نہ سنی، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال پہلے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ عالمی طاقتیں مودی کو گلے لگارہی ہیں اوروزیراعظم نواز شریف مری میں جانوروں سے کھیلتے رہے۔پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے سیاستدانوں سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ اس خطے میں وڈیروں کا راج رہا ہے، انھوں نے عوام کی خدمت نہیں کی لیکن اب بلاول اورآصفہ مستقبل کی قیادت ہیں، بیٹیاں ایک ٹوئٹ کرتی ہیں۔ جس پر انہیں اور پارٹی کو سوچنا پڑتا ہے کہ کسی شخص کو پارٹی میں شامل کریں یا نہیں۔ عمران خان نے سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے، ہمارے جو چھوٹے موٹے گندے انڈے ادھر ادھر جارہے ہیں، عمران خان بھی ان گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں کھنچوارہا ہے لیکن ان لوگوں کو وہ بھی ٹکٹ نہیں دیں گے، دوست پرامید رہیں اگلی فتح ہماری ہے۔

مصنوعی زندگی ”چھاپنے “والی حیران کن ایجاد

میری لینڈ (نیٹ نیوز) امریکی ماہرین کی ایک ٹیم نے برسوں کی محنت کے بعد ایسی پروٹوٹائپ مشین تیار کرلی ہے جو ڈی این اے اور آر این اے کے علاوہ پروٹین اور وائرس تک تیار کرسکتی ہے اور اس مقصد کے لیے اسے کسی انسانی مداخلت کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ یہ کارنامہ ڈاکٹر کریگ وینٹر کی سربراہی میں انجام پایا ہے جو نجی شعبے میں ہیومن جینوم پراجیکٹ کا مدمقابل منصوبہ مکمل کرنے اور انسانی جینوم کی نقشہ کشی انتہائی تیزرفتار بنانے کے حوالے سے خصوصی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ اسے انہوں نے ”ڈیجیٹل ٹو بائیو لاجیکل کنورٹر“ (ڈی بی سی) کا نام دیا ہے۔ اب تک اس کی مدد سے پروٹین کے علاوہ مکمل برڈ فلو وائرس (H1N1) مصنوعی طور پر تیار کیا جاچکا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ مزید بہتر ہونے کے بعد یہ ایک خلیے والے جاندار بھی چھاپنے کے قابل ہوجائے گی جبکہ کچھ اور ترامیم و اضافہ جات کے بعد اس سے زندگی کی اور زیادہ پیچیدہ صورتیں بھی تیار کی جاسکیں گی۔

اب موبائل بیٹری کی فکر چھوڑ یں زبر دست ایجاد نے سب کو حیران کر دیا

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں تیزی سے سمارٹ فون کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے لیکن موبائل فون کی بیٹری جلد ختم ہونا ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ تاہم ماہرین نے اس کا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے ۔یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیقاتی ٹیم نے ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے جبکہ یہ موبائل فون ہوا اور ریڈیو کی لہروں سے توانائی حاصل کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق بغیر بیٹری کے چلنے والے موبائل فون کے لئے “بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے فضا میں پہلے سے موجود ریڈیو کے سگنلز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف واشنگٹن کی اسی ٹیم نے ہوا سے توانائی حاصل کر کے گانا گانے والا پوسٹر ایجاد کیا تھا جو مختلف مقامات پر آویزاں ہیں جس کی مدد سے 12 میٹر دوری سے پوسٹر پر موجود گلوکار کا گانا اپنے موبائل فون میں سنا جاسکتا ہے ۔ریسرچر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اس پر کام ہوگا اور یہ ٹیکنالوجی سمارٹ فون کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گی۔

سیلفی کے شوقین افراد کیلئے زبردست چیز آگئی

لاہور(نیٹ نیوز)امریکی نوجوان نے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے 10 فٹ لمبی جدید ترین سیلفی سٹک متعارف کروادی جس کی مدد سے گروپ سیلفی لینے کو مزید آسان بنا دیا گیا۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیرینس کیلی مین نامی ایک شخص نے 10فٹ لمبی سیلفی سٹک بنائی ہے جس کے ذریعے درجنوں افراد ایک ساتھ گروپ سیلفی بآسانی لے سکیں گے ۔

ایشیا کی پہلی بم ناکارہ بنانے والی خاتون پولیس اہلکار

پشاور (کرائم رپورٹر) ایشیاءکی پہلی بم ناکارہ بنانےوالی خاتون پولیس اہلکار رافعہ قسیم بیگ نے اے این ایف جوائن کرلیا۔رافعہ قسیم بیگ ڈبل ایم اے، ایل ایل بی اورپانچ زبانوں اردو،پشتو،ہنگو، انگریزی اورپنجابی پرعبورحاصل ہے۔یوم شہداءکے موقع پر ملی نغمہ گانے کے بعد شہرت پانی والی رافعہ قسیم بیگ محکمہ پولیس میں اعلی کارکردگی کے بعد انٹی نارکوٹکس فورس میں شامل ہوگئی۔رافعہ قسیم نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کاامتحان پاس کرکے فرسٹ انسپکٹراے این ایف ای اوڈی ایڈوانس کورس بیج ہولڈرکااعزاز بھی حاصل کرلیا۔ رافعہ قسیم بیگ کی جنون اورجذبے نے خیبرپختونخوا کے بیٹیوںکوجگا یا تھا ۔خیبر پختونخوامیں پولیس اہلکاررابعہ قسیم بیگ بم ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کرنے کے بعد صوبے کی دوسری خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے مثال بن گئی رابعہ قسیم کے بعد پہلے مرحلے میں گیارہ خواتین نے بم ناکارہ بنانے کی ابتدائی تربیت مکمل کرلی تھی جواب تیس میں بھی تجاوزکرچکی ہے۔

نواز شریف کا ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)موبائل کمپنی موبی لنک کو فور جی سپیکٹرم لائسنس دے دیا گیا ہے، فور جی سپیکٹرم لائسنس ایوارڈ کی تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور موبائل کمپنی موبی لنک کے اہم حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے دنیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ دور حکومت میں یہ مسلسل تیسری سپیکٹرم نیلامی ہے4جی لائسنس کی اس نیلامی سے قومی خزانہ میں 250ارب روپے جمع ہوں گے۔ موبی لنک کمپنی نے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں قوم کے ساتھ ڈیجیٹل پاکستان کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے آتے ہی اس موقع پر توجہ دی اور پہلے ہی سال 2014میں نیلامی کی اور اب یہ تیسری سپیکٹرم نیلامی ہے الحمدوللہ پاکستان بڑی تیزی کے ساتھ سفر طے کر رہا ہے میں نیلامی جیتنے والوں اور وزیر مملکت انوشہ رحمان اور پی ٹی اے کو حکومت اور وزیر اعظم کی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں، پی ٹی اے ٹیم نے چار سالوں میں بہت محنت کی ہے جس کے لیے میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے جو سفر طے کرنا ہے اس میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں انشاءاللہ باقی سفر بھی کامیابی سے طے ہو گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے ترقی کا جو سفر شروع کیا اس کا ایک بڑا حصہ ڈیجیٹل پاکستان کا خواب تھا جو پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔

 

سندھ کے بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (خصوصی رپورٹ) حکومت سندھ ان دنوں صوبے میں 45ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں کی اہلیت کی بنیاد پر فراہمی کیلئے ضروری ہوم ورک کو حتمی شکل دے رہی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہارات دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عیدالفطر کے موقع پر نوڈیرو ہاﺅس لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ پی پی کی سندھ حکومت بہت جلد صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے 45ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں اہلیت کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ملازمتیں حکومت سندھ کے ماتحت 29انتظامی محکموں اور ان سے منسلک اداروں میں فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت اپنے تمام انتظامی محکموں سے خالی اسامیوں کا ریکارڈ پہلے ہی حاصل کر چکی ہے۔ جن محکموں میں سب سے زیادہ خالی اسامیاں ہیں‘ ان میں محکمہ تعلیم‘ صحت‘ بلدیات اور پولیس کے محکمے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس میں 20ہزار کے لگ بھگ نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم میں تقریباً 18سے 20ہزار اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی ایک ایسے موقع پر سندھ میں 45سے 50ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے جب ملک میں اگلے عام انتخابات زیادہ دور نہیں رہے ہیں اور اگر صوبے میں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں مل گئیں تو یقینی طور پر اس کا سیاسی فائدہ برسراقتدار جماعت پی پی کو پہنچے گا۔
45ہزار سرکاری ملازمتیں

الیکشن 2018: زرداری نے حیران کن اعلان کر دیا

نوشہرو فیر وز (نمائندہ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹییرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں‘ عام انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ‘ اپنے اختیارات منتقل کر کے ثابت کیا ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ‘ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹرز کے راستے آئینی طریقے سے بند کئے ہیں ۔ وہ صوبائی وزیر عبدالحق سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس دوران نوشہرو فیرو ز کے ترقیاتی منصوبوں اور مقامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکنان عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں‘ عام انتخابات میں پورے ملک میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو فروغ دیا اس لئے ملک میں آج جمہوریت ہے۔ جمہوریت کو فروغ دینا ذوالفقار بھٹو اوربے نظیر بھٹو سے سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات منتقل کر کے ثابت کیا ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹرز کے راستے آئینی طریقے سے بند کئے ہیں ۔ جمہوریت پسند جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بحالی میں جمہوری سوچ درکھنے والی جماعتوں نے ساتھ دیا۔