لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں تیزی سے سمارٹ فون کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے لیکن موبائل فون کی بیٹری جلد ختم ہونا ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ تاہم ماہرین نے اس کا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے ۔یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیقاتی ٹیم نے ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے جبکہ یہ موبائل فون ہوا اور ریڈیو کی لہروں سے توانائی حاصل کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق بغیر بیٹری کے چلنے والے موبائل فون کے لئے "بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے فضا میں پہلے سے موجود ریڈیو کے سگنلز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف واشنگٹن کی اسی ٹیم نے ہوا سے توانائی حاصل کر کے گانا گانے والا پوسٹر ایجاد کیا تھا جو مختلف مقامات پر آویزاں ہیں جس کی مدد سے 12 میٹر دوری سے پوسٹر پر موجود گلوکار کا گانا اپنے موبائل فون میں سنا جاسکتا ہے ۔ریسرچر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اس پر کام ہوگا اور یہ ٹیکنالوجی سمارٹ فون کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

