تازہ تر ین

سندھ کے بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (خصوصی رپورٹ) حکومت سندھ ان دنوں صوبے میں 45ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں کی اہلیت کی بنیاد پر فراہمی کیلئے ضروری ہوم ورک کو حتمی شکل دے رہی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہارات دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عیدالفطر کے موقع پر نوڈیرو ہاﺅس لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ پی پی کی سندھ حکومت بہت جلد صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے 45ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں اہلیت کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ملازمتیں حکومت سندھ کے ماتحت 29انتظامی محکموں اور ان سے منسلک اداروں میں فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت اپنے تمام انتظامی محکموں سے خالی اسامیوں کا ریکارڈ پہلے ہی حاصل کر چکی ہے۔ جن محکموں میں سب سے زیادہ خالی اسامیاں ہیں‘ ان میں محکمہ تعلیم‘ صحت‘ بلدیات اور پولیس کے محکمے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس میں 20ہزار کے لگ بھگ نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم میں تقریباً 18سے 20ہزار اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی ایک ایسے موقع پر سندھ میں 45سے 50ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے جب ملک میں اگلے عام انتخابات زیادہ دور نہیں رہے ہیں اور اگر صوبے میں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں مل گئیں تو یقینی طور پر اس کا سیاسی فائدہ برسراقتدار جماعت پی پی کو پہنچے گا۔
45ہزار سرکاری ملازمتیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv