خوشحالی کا نیا دور شروع, وزیراعلیٰ نے بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کےلئے صوبے کی تارےخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام دےا ہے ۔رواں ترقےاتی منصوبوں پر 635ارب روپے خرچ کےے جائےں گے ےہ پاکستان مےں کسی بھی صوبے کی تارےخ کا سب سے بڑا ترقےاتی پروگرام ہے ۔اس ترقےاتی پروگرام کا حجم گزشتہ برس کے ترقےاتی پروگرام سے 15فےصد زےادہ ہے اور اس تارےخ ساز سالانہ ترقےاتی پروگرام سے عملدر آمد سے صوبے مےں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگااورترقےاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمےل سے عوام کا طرز زندگی بدلے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کےا،وزےراعلیٰ نے کہا کہ سماجی شعبہ کی پائےدار بنےادوں پر ترقی ہماری اولےن ترجےح ہے ۔فروغ تعلےم کےلئے رواںمالی سال 345ارب روپے کے رےکارڈ فنڈ رکھے گئے ہےں ۔تعلےم ہی ترقی و خوشحالی اورکامےابی کا زےنہ ہے ۔پنجاب حکومت نے قوم کے نونہالوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے بے مثال پروگرام شرو ع کررکھے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ قومی ےکجہتی کو مضبوط کرنے کےلئے تعلےمی پروگراموں مےں دوسرے صوبوں کے بچے اور بچےوں کوبھی شامل کےاگےا ہے ۔زےور تعلےم پروگرام کے تحت پسماندہ اضلاع مےں پانچ لاکھ بچےاں تعلےم سے آراستہ ہورہی ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اےجوکےشن فاو¿نڈےشن کے پروگراموں کے ذرےعے 25لاکھ سے زائد طلباءو طالبات کو تعلےم کی روشنی سے ہمکنا رکےا جاچکا ہے ۔صوبے بھر مےں نئے تعلےمی ادارے ،کالجز اورےونےورسٹےاں قائم کی جارہی ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبہ مےں بہترین سہولےات کی فراہمی بھی ہماری سرفہرست ترجےح ہے ۔رواں سال صحت عامہ کے منصوبوں کےلئے 263ارب 22کروڑ روپے رکھے گئے ہےں ۔ پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 37تحصےلوں سے کےا جارہاہے اوراس پروگرام پر عملدر آمد سے کروڑوں عوام کو پےنے کا صاف پانی مےسر آئے گا۔انہوںنے کہا کہ زراعت کو ہماری معےشت مےں کلےدی حےثےت حاصل ہے ۔ زراعت اور لائےو سٹاک کے فروغ کےلئے بھی انقلاب آفرےن اقدامات اٹھائے گئے ہےں ۔ملک کی تارےخ مےں پہلی چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دےئے جارہے ہےں جبکہ کھادکی قےمتوں مےں کمی کر کے کاشتکاروں کو رےلےف فراہم کےاگےا ہے۔ہمارے ان اقدامات سے زرعی شعبہ پر مثبت اثرات پڑے ہےں جس سے زرعی پےداوار مےں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 8 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ ڈولی لفٹ گرنے کا واقعہ خےبر پختونخوا کے علاقے حوےلےاں کے پولےس سٹےشن لورا کی حدود مےں پےش آےا تھا اور اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق راولپنڈی،اسلام آباد سے تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بزرگ صحافی، مصنف، ادیب اور تحریک پاکستان کے کارکن محمد شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف تھے اور ان کی صحافتی و علمی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سینئر صحافی شریف فاروق کیلئے خبریں آفس میں دعائے مغفرت نامور صحافی ضیاشاہد اور کارکنوں کی شرکت

پشاور (سٹاف رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن اور سینئر صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ اتحاد اور روزنامہ جہاد شریف فاروق قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ہیں۔ صدر، وزیراعظم، وزراءوزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شریف فاروق ہماری صحافت کا قابل فخر سرمایہ تھے اور وہ ہمیشہ درخشاں اور اعلی صحافتی روایات اور اقدار پر کاربند رہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف فاروق کے رخصت ہونے سے جو خلا پیدا ہواہے وہ آسانی سے پر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحافت کے علاوہ تحریک پاکستان کے کارکن کے طور پر بھی ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے مرحوم کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور قائم مقام سیکرٹری جنرل سید محمد منیر جیلانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کہنہ مشق صحافی شریف فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم اے پی این ایس کے اعزازی رکن مجلس عاملہ تھے۔ مرحوم نے تحریک پاکستان میں بھی حصہ لیا اور ایک تجربہ کار صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی اخباری صنعت کیلئے خدمات اور آزادی صحافت کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت ایک تجربہ کار صحافی سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سیمی راج شاہی کے کپتان

میر پور(یو این پی) راج شاہی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے آل راو¿نڈر ڈیرن سیمی کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن پانچ کیلئے اپنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی قیادت میں راج شاہی نے بی پی ایل دوہزار سولہ کے فائنل میں رسائی حاصل کی مگر ڈھاکا ڈائنا مائٹس کیخلاف مذکورہ ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔