مادر وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) حب الوطنی اور کام سے لگن کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی تیراہ کا دورہ کیا اور چھٹی کے دن قوم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس اور مستعد افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ خیال رہے کہ مسلسل مصروفیات سے جو وقت ملتا ہے آپریشنل علاقوں کا دورہ کرتے ہیں۔

asif ghafoor

اس موقع پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا کہ مادر وطن کی سیکیورٹی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

کترینہ صبح سویرے کیسی دکھتی ہیں؟؟ مداح حیران

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر صبح سویرے اٹھنے کے بعد کی تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے کچھ ہی دنوں قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انٹری دی اور صرف ایک دن میں انہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی، انسٹاگرام پر کترینہ نے اب تک 4 سے 5 تصاویر ہی شئیر کی ہیں جس کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے لیکن گزشتہ روز شئیر کی جانے والی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔کترینہ کیف نے انسٹاگرم پر تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور اداکارہ انتہائی عجیب و غریب نظر آرہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ شاید کترینہ نے کئی دنوں سے میک اپ نہیں کروایا جس کے باعث ان کی ایسی حالت ہوگئی ہے۔

کترینہ نے تصویر میں لکھا ہے کہ یہ میری صبح ہے اورkatrina میں سویرے سویرے ایسی ہی دکھتی ہوں، اداکارہ کی اس تصویرکو لاکھوں لوگوں نے پسند تو کیا لیکن مداحوں کی جانب سے بھی یہی کہا جارہا ہے کہ شاید کترینہ میک اپ کرانا بھول گئی ہیں۔

ایٹمی دھماکے کی دھمکی

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ”یو ایس ایس کارل ونسن“ تازہ ترین اضافہ ہے۔

ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ….چوہدری نثار کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزرات داخلہ کو حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی او ایف واہ میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جب کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں حساس اداروں کو محفوط نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب پر دہشت گرد کارروائی کرسکتے ہیں لہذٰا تقریب میں مدعو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور دیگر 2 وفاقی وزرا شرکت سے گریز کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اگر حساس اداروں کو بھی محفوظ نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا، اگر پی او ایف کے مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے یکم مئی کو پی او ایف ملازمین کی تقریب ہورہی ہے اس روایت کو کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا اور آج بھی یہ تقریب پروگرام کے مطابق ہوگی جب کہ مجھ سمیت وفاقی وزرا بھی اس میں ضرور شرکت کریں گے۔

حافظ سعید کی نظر بندی۔۔ 3 ماہ کی توسیع

حکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ 31 جنوری 2017 کو صوبائی حکومت نے حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور لاہور کے علاقے مریدکے میں واقع جماعت کے مرکز کے باہرپولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا تھا۔اب صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امیرجماعت الدعوة حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ سعید کے جوہر ٹاو¿ن میں واقع گھر کو ہی مزید 90 روز کے لئے سب جیل قراردیا گیاہے۔31 جنوری 2017 کو 90 روز کے لئے حافظ سعید سمیت دیگر عہدیداروں کو نظر بند کیا گیا تھا۔اس وقت ذرائع نے بتایا تھا کہ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن EEE 11(1) کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا ۔۔ایاز صادق نے اہم بات کہہ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمانی رہنماو¿ں پر مشتمل وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان سے وطن واپس لوٹنے والے اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق افغان قیادت نے وعدہ کیا ہے کہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور منقطع روابط کے سلسلے کو دوبارہ جوڑیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اور پارلیمانی وفد کے درمیان خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے جبکہ افغان قیادت نے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی اور عزت بخشی بلکہ بھائیوں جیسا برتاو¿ کیا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں ساری ملاقات میں جو خلاء اور افغانستان کی خواہش نظر آئی وہ تعلقات بہتر کرنے کی خواہش تھی’۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ملاقاتوں کا جو سلسلہ منقطع ہوگیا ہے اسے بحال کریں جبکہ افغان عوام کی بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستان سے دوستی اور رابطہ مثالی ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان اور افغاستان صرف ہمسائے اور بھائی نہیں، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا جبکہ افغانستان کی بحالی میں ہی پاکستان کی بحالی ہے’۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم اپنی رکھی بنیاد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام و منتخب نمائندوں کے سامنے افغانستان کے تحفظات اور خواہشات کا ذکر کرنا چاہتے ہیں’۔ایاز صادق نے کہا کہ افغان قیادت نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھجوائے گئے تحریری پیغام کو سراہا اور معلومات کے تبادلے کا وعدہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ‘وفد کا ایک ایک رکن پاکستانی کی حیثیت سے افغانستان گیا تھا، ہم حالات اور تعلقات بہتر کرنے گئے تھے تلخیوں کے لیے نہیں’۔دہشت گردوں کے ناموں کی فہرست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ افغانستان فہرستوں کے تبادلے کے لیے نہیں گئے تھے، یہ کام جن کی ذمہ داری ہے انہی کو کرنا چاہیے’۔اسپیکر نے مزید کہا کہ ہمارا دورہ نئی شروعات کے لیے تھا، ‘جتنے لوگ گئے تھے میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے بہتری کی بات کی، کوئی نہیں چاہتا تھا وہاں حالات خراب ہوں کیونکہ وہاں حالات خراب ہوں گے تو پاکستان میں بھی ہوں گے’۔

ورلڈ کپ میں شرکت، پاکستان کیلئے خطرہ برقرار

دبئی (ویب ڈیسک)کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوبی افریقہ دنیا کی بہترین ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے لیے پاکستان کو اس وقت ویسٹ انڈیز پر 9 پوئنٹس کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ستمبر2017 کے اختتام تک رینکنگ کی صف اول کی 8 ٹیمیں عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی جبکہ مزید دو ٹیمیوں کے لیے نمبر 9 سے نمبر 18 کی ٹیمیوں کے درمیان کوالیفائنگ میچ کھیلے جائیں گے۔نئی رینکینگ کے مطابق جنوبی افریقہ 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ا?سٹریلیا 118 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پو موجود ہے۔
پاکستان کی صوتحال
ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست جگہ بنانے کرنے کے لیے 4 ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہے جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مسافر کے دھمکی آمیز پیغام نے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)مودی صاحب پلیز ہیلپ ، بھارتی شہر جے پور میں جیٹ ایئر ویز کے مسافر کے دھمکی آمیز ٹویٹ نے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق جیٹ ایئر ویز کے مسافر نتن نے خراب موسم کے باعث پرواز میں تاخیر ہونے پربھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے نام پیغام جاری کر دیا کہ ممبئی سے دہلی کیلئے شیڈول فلائٹ کوجیسے کسی نے ہائی جیک کر لیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔نریندر مودی صاحب ہم جیٹ ایئر ویز کے طیارے میں پچھلے 3گھنٹے سے بیٹھے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ اسے ہائی جیک کر لیا گیا ہے ، برائے مہربانی ہماری مدد کریں ۔طیارے پر 176مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے جسے دہلی میں خراب موسم کے باعث جے پور کی طرف موڑ دیا گای تھا تاہم جیسے ہی طیارہ ایئر پورٹ پر اترا تو سیکیورٹی حکام نے اس کی تلاشی لی اور ٹویٹ کرنے والے مسافرنتن کو کو آف لوڈ کر دیا جو ممبئی سے سفر کر رہا تھا۔

وزیراعظم کی آرمی چیف کو ”ڈان لیکس“ بارے بڑی یقین دہانی, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت اور عسکری قےادت کے درمےان باہمی رےلےشن شپ کو بہتر بنانے کےلئے کوششوں کا آغاز کردےا گےا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف، وزےرداخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزےر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار نے ڈان لےکس رپورٹ سے پےدا شدہ صورتحال کے تناظر مےں عسکری قےادت کے تحفظات اور خدشات دور کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتاےا ہے کہ وزےراعظم نواز شرےف کی طرف سے چےف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوےد باجوہ کو یہ ےقےن دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈان لےکس کے حوالے سے انکوائری کمےٹی کی تحقےقاتی رپورٹ پر من و عن عمل کےا جائے گا اور اس حوالے سے کسی سے نرمی نہےں برتی جائے گی جبکہ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی وزارت داخلہ منگل کو ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی سفارشات کو جاری کردے گی۔ سفارشات کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے اجراءکے حوالے سے حکومت اور فوج کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان جو گزشتہ روز وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور گئے تھے شام کو اسلام آباد واپس آگئے۔ وہ آج پی او ایف میں یوم مئی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اہم اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران حکومت اور فوج کے درمیان ڈان لیکس انکوائری پورٹ پر پیدا ہونے والے فاصلے کم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے تاکہ مزید غلط فہمیاں جنم نہ لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب آج اسلام آباد میں ہیں اور اہم ملاقاتیں کررہے ہیں۔ ادھر سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو¿ تحسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کمیشن کی رپورٹ پر مجھے عہدے سے ہٹایا گیا اسے عدالت میں چیلنج کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ فیصلہ کس بنیاد پر دیا گیا، میں کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں جس سے حب الوطنی پر حرف آئے، لہٰذا میں بھی بے گناہ ہوں۔

ن لیگ ،تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم, قائدین کیخلاف نعرے بازی

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف کے کارکنان آپس میں گتھم گھتا ہو گئے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے قائدین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحت اتوار کوکراچی پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران پریس کلب پر آنے والی پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں موجود کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا اور ہاتھا پائی ہوئی۔دونوں جانب سے پارٹی قائدین کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے گو نواز گو کا نعرہ لگایا تو جواب میں نون لیگی کارکنان نے رو عمران رو کے زور دار نعرے لگائے۔ایک موقع پر بات گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی تک جا پہنچی، تاہم صورتحال پو پولیس نے جلد قابو پالیا اورکسی کارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، بعد ازاں پی ٹی آئی کی ریلی اپنے مقام کی جانب روانہ ہوگئی۔اس حوالے سے سینیٹر نہال ہاشمی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ مسلم کے کارکنان اتوار کو سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے خلاف نعرے بازی کی ، جواباً ہمارے کارکنان نے بھی نعرے بازی ، جس پر پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوکرلیگی کارکنان پر حملہ کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد (ن) لیگ دوسری بڑی جماعت ہے، ہمارے کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،مسلم لیگ ن پرامن جماعت ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اسد عثمانی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پرامن احتجاج کررہے تھے کہ پریس کلب کی جانب آنے والی پی ٹی آئی کی ریلی میں شامل کارکنان نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا اور انہیں مارا پیٹا جبکہ پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان دوا خان صابر نے میڈیا کو بتایا کہ پریس کلب کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے۔ ان کے کارکنان نے پہلے ہم پر حملہ کیا اور ہمارے کارکنان کو مارا پیٹا۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان پرامن تھے،مخالفین کی جانب سے گالم گلوچ کی گئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کی ریلی لیاری سے آرہی تھی جسے مزار قائد پہنچنا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے اپنے ردعمل پر کہاکہ نون لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو نواز لیگ کے رہنما ذمہ دار ہوں گے۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ پریس کلب پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کے خلاف ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے موقع پر صورت حال پر قابو پالیا تاہم کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔