Tag Archives: HafizSaeed

حافظ سعیدکا چپکے چپکے اہم اقدام،کیا کرنیوالے ہیں،دیکھئے بڑی خبر

سرگودھا(ویب ڈیسک)جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید نے سرگودھا کے این اے 67 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلیے صلاح مشورے شروع کر دیے۔حافظ سعید نے مذکورہ حلقے کے حوالے سے سیاسی صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کا تعلق بھی این اے 67 کے گاو¿ں چک 126 جنوبی سے ہے۔

سربراہ جماعتہ الدعوة بارے تشویشناک ،افسوسناک خبر،خوفناک منصوبہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی (را) نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لئے کالعدم جیش محمد کے دو کارکنوں کو 8 کروڑ روپے دئیے گئے ہیں۔ یہ انکشاف نیشنل کاﺅنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی طرف سے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجی جانے والی وارننگ میں کہا گیا ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس وارننگ کی بنیاد پر حافظ سعید کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کروائی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حافظ سعید نے نیکٹا کی طرف سے بھیجی گئی اس وارننگ پر موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکتے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حافظ سعید کی نظربندی کے دوران سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

حافظ سعید کی نظر بندی۔۔ 3 ماہ کی توسیع

حکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ 31 جنوری 2017 کو صوبائی حکومت نے حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور لاہور کے علاقے مریدکے میں واقع جماعت کے مرکز کے باہرپولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا تھا۔اب صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امیرجماعت الدعوة حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ سعید کے جوہر ٹاو¿ن میں واقع گھر کو ہی مزید 90 روز کے لئے سب جیل قراردیا گیاہے۔31 جنوری 2017 کو 90 روز کے لئے حافظ سعید سمیت دیگر عہدیداروں کو نظر بند کیا گیا تھا۔اس وقت ذرائع نے بتایا تھا کہ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن EEE 11(1) کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔