نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)مودی صاحب پلیز ہیلپ ، بھارتی شہر جے پور میں جیٹ ایئر ویز کے مسافر کے دھمکی آمیز ٹویٹ نے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق جیٹ ایئر ویز کے مسافر نتن نے خراب موسم کے باعث پرواز میں تاخیر ہونے پربھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے نام پیغام جاری کر دیا کہ ممبئی سے دہلی کیلئے شیڈول فلائٹ کوجیسے کسی نے ہائی جیک کر لیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔نریندر مودی صاحب ہم جیٹ ایئر ویز کے طیارے میں پچھلے 3گھنٹے سے بیٹھے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ اسے ہائی جیک کر لیا گیا ہے ، برائے مہربانی ہماری مدد کریں ۔طیارے پر 176مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے جسے دہلی میں خراب موسم کے باعث جے پور کی طرف موڑ دیا گای تھا تاہم جیسے ہی طیارہ ایئر پورٹ پر اترا تو سیکیورٹی حکام نے اس کی تلاشی لی اور ٹویٹ کرنے والے مسافرنتن کو کو آف لوڈ کر دیا جو ممبئی سے سفر کر رہا تھا۔
Monthly Archives: May 2017
حافظ سعید کی نظر بندی میں جولائی تک توسیع
وزیراعظم کی آرمی چیف کو ”ڈان لیکس“ بارے بڑی یقین دہانی, دیکھئے بڑی خبر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت اور عسکری قےادت کے درمےان باہمی رےلےشن شپ کو بہتر بنانے کےلئے کوششوں کا آغاز کردےا گےا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف، وزےرداخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزےر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار نے ڈان لےکس رپورٹ سے پےدا شدہ صورتحال کے تناظر مےں عسکری قےادت کے تحفظات اور خدشات دور کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتاےا ہے کہ وزےراعظم نواز شرےف کی طرف سے چےف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوےد باجوہ کو یہ ےقےن دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈان لےکس کے حوالے سے انکوائری کمےٹی کی تحقےقاتی رپورٹ پر من و عن عمل کےا جائے گا اور اس حوالے سے کسی سے نرمی نہےں برتی جائے گی جبکہ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی وزارت داخلہ منگل کو ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی سفارشات کو جاری کردے گی۔ سفارشات کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے اجراءکے حوالے سے حکومت اور فوج کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان جو گزشتہ روز وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور گئے تھے شام کو اسلام آباد واپس آگئے۔ وہ آج پی او ایف میں یوم مئی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اہم اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران حکومت اور فوج کے درمیان ڈان لیکس انکوائری پورٹ پر پیدا ہونے والے فاصلے کم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے تاکہ مزید غلط فہمیاں جنم نہ لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب آج اسلام آباد میں ہیں اور اہم ملاقاتیں کررہے ہیں۔ ادھر سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو¿ تحسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کمیشن کی رپورٹ پر مجھے عہدے سے ہٹایا گیا اسے عدالت میں چیلنج کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ فیصلہ کس بنیاد پر دیا گیا، میں کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں جس سے حب الوطنی پر حرف آئے، لہٰذا میں بھی بے گناہ ہوں۔
ن لیگ ،تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم, قائدین کیخلاف نعرے بازی
کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف کے کارکنان آپس میں گتھم گھتا ہو گئے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے قائدین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحت اتوار کوکراچی پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران پریس کلب پر آنے والی پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں موجود کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا اور ہاتھا پائی ہوئی۔دونوں جانب سے پارٹی قائدین کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے گو نواز گو کا نعرہ لگایا تو جواب میں نون لیگی کارکنان نے رو عمران رو کے زور دار نعرے لگائے۔ایک موقع پر بات گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی تک جا پہنچی، تاہم صورتحال پو پولیس نے جلد قابو پالیا اورکسی کارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، بعد ازاں پی ٹی آئی کی ریلی اپنے مقام کی جانب روانہ ہوگئی۔اس حوالے سے سینیٹر نہال ہاشمی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ مسلم کے کارکنان اتوار کو سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے خلاف نعرے بازی کی ، جواباً ہمارے کارکنان نے بھی نعرے بازی ، جس پر پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوکرلیگی کارکنان پر حملہ کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد (ن) لیگ دوسری بڑی جماعت ہے، ہمارے کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،مسلم لیگ ن پرامن جماعت ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اسد عثمانی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پرامن احتجاج کررہے تھے کہ پریس کلب کی جانب آنے والی پی ٹی آئی کی ریلی میں شامل کارکنان نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا اور انہیں مارا پیٹا جبکہ پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان دوا خان صابر نے میڈیا کو بتایا کہ پریس کلب کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے۔ ان کے کارکنان نے پہلے ہم پر حملہ کیا اور ہمارے کارکنان کو مارا پیٹا۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان پرامن تھے،مخالفین کی جانب سے گالم گلوچ کی گئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کی ریلی لیاری سے آرہی تھی جسے مزار قائد پہنچنا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے اپنے ردعمل پر کہاکہ نون لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو نواز لیگ کے رہنما ذمہ دار ہوں گے۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ پریس کلب پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کے خلاف ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے موقع پر صورت حال پر قابو پالیا تاہم کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری, ملزموں کے انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع
لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے‘کرائم رپورٹر) لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں ،ایف آئی اے نے گرفتار ڈاکٹروںسے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرد یا اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری کرنے والے دوڈاکٹروں سمیت 10کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو وسیع پیمانے پر کام کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتار ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتارڈاکٹروں سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اورانکشاف ہوا ہے کہ اس گروہ میں مزید ڈاکٹر بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کی لیے کوششیں شروع کر دی گئی ۔ گرفتار ڈاکٹروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہے ۔ غیر ملکی گردونوں کی پیوند کاری کے لئے کس طرح پاکستان آئے اورانہیں کس نے یہاں سپانسر کیا اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ہیں ۔نجی کلینک میں جن دو شہریوں کی گردے نکالے گئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے ڈرا دھمکا کر گردہ نکالا ان میں سے خاتون کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جبکہ کاہنہ کے رکشہ ڈرائیور کو ایک لاکھ روپے دینے کے معاملات طے پائے تھے جو انہیں ادا نہیں کئے گئے ۔ دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایف آئی اے کی طرف سے باضابطہ طو رپر کوئی آگاہی نہیں دی گئی لیکن ہم اپنے طو رپر معلوما ت حاصل کر رہے ہیں اور اگر سرکاری ڈاکٹر غیر قانونی دھندے میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
پانامہ کی آڑ میں ہم پر حملہ ہو رہا ہے, سعد رفیق کا حیران کُن بیان
اسلام آباد‘لاہور‘نوشہرہ ( نمائندگان خبریں ) وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان آپ نے تو کہا تھا کہ 90 دن میں تبدیلی لائیں گے مگر آپ نے تو صوبے کے اہم ادارے جہانگیر ترین کے حوالے کر دیئے ہیں ، آپ نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بھی نہیں دیئے ،عمران خان نے اپنے کارکنوں کو مایوس کیا ، صحت کارڈ کے نام پر عمران خان خیبر پختونخوا کی عوام کا پیسہ لوٹ رہے ہیں ، آپ کب تک نوجوانوں کو دھوکا دیں گے ، میٹرو پر تنقید کرنے والے اب خیبر پختونخوا میں بھی میٹرو سروس شروع کر رہے ہیں ، صوبے کی ابتر صورت حال پرویز خٹک کے لئے شرم کی بات ہے ، انہیں وزارت اعلیٰ چھوڑ دینی چاہیے ۔ وہ اتوار کو نوشہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں عوام کے جوش و خروش کے ساتھ شرکت نے متاثر کیا ہے ۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹے الزامات،انتشار اور ملکی ترقی روکنے کیلئے جس سے 10ارب لیے ہیں اس کا نام بتائیں،عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ تو چھوڑ دیں،جہاں جاکے جھوٹ نہ بولیں جب اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کردیا تو عمران خان کی جھوٹی سیاست دفن ہوجائے گی،عمران خان خیبرپختونخوا کیلئے صاف پینے کا پانی،بچوں کیلئے سکول اور بیماروں کیلئے ہسپتال کا انتظام کریں،دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کریں،امید ہے عمران خان نے تین مئی کو سپریم کورٹ میں جواب دینے کی تیاری کرلی ہوگی۔اتوار کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پاکستان کی کوئی جگہ تو چھوڑ دیں،جہاں جاکے جھوٹ نہ بولیں ،عمران خان نے جھوٹے الزامات،انتشار اور ملکی ترقی روکنے کیلئے جس سے 10ارب لیے ہیں اس کا نام بتائیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخوا کیلئے صاف پینے کا پانی،بچوں کیلئے سکول اور بیماروں کیلئے ہسپتال کا انتظام کریں، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے منصب تک پہنچنے کےلئے شارٹ کٹ کے چکر میں ہیں اور اس کےلئے وہ کوئی بھی حربہ استعمال کرنے کےلئے تیار ہیں،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یہ جنگ جاری ہے کہ کون (ن) لیگ کابڑا سیاسی حریف ہے۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خا ن کی زبان درازی اور یوٹرن کی وجہ سے ان کے اپنے لوگ ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔عمران خان بیشک اٹھتے بیٹھتے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھیں کیونکہ کسی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ یو ٹرن خان کی جھوٹ اور بہتان کی سیاست کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے‘ جھوٹ عمران خانکے چہرے پر لکھا ہوتا ہے‘ نواز شریف قوم کے منتخب وزیراعظم ہیں‘ عمران خانکا خود سیاست میں رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوس جمہوریت کا حسن ہیں اور مسلم لیگ (ن) جلسے جلسوں کی سیاست پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن عمران خان کا حالیہ اسلام آباد کا جلسہ جے آئی ٹی کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش تھی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج کر نے والے خود ہی اسکے ذمہ دار ہیں‘ عوام ان سے سوال کریںکہ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کیا کیا تھا، مخالفین موجودہ حکومت کے عوام دوست منصوبوں پر بے جا تنقید کو وطیرہ بنائے ہوئے ہیں۔ انہیں پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا،مخالفین تنقید کرتے رہیں ہم عوامی خدمت کرتے رہیں گے، کیونکہ ہم لوگ اپنے ایمان کیساتھ دفاع کرتے ہیں اور غلط کام کو غلط کہتے ہیں۔ہمارے قانونی مشیر اپنی تیاری کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے۔پانامہ کیس کی آڑ میں صرف نواز شریف پر حملہ نہیں کیا جارہا بلکہ یہ ہم سب پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی اور کچھ اینکرز نے جے آئی ٹی کو بھی مذاق بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں نے تحقیقات کرنے ہے ان کو اللہ اور قبر دونوں یاد ہونی چاہیے اور اگر تحقیقاتی افسر مخالفین کے کسی دباو میں آگئے اور گالیوں سے ڈر گئے تو فیصلے میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
نفسیات کے موضوع پر مبنی فلمیں پسند ہیں
ممبئی) شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے کہا کہ انہیں نفسیات کے موضوع پر مبنی فلمیں پسند ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ود اداکار ہریتک روشن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں نفسیات کے موضوع پر بنائی جانے والی فلمیں پسند ہیں اور وہ ایسی فلمیں بے حد شوق سے دیکھتے ہیں، یہ کمال کی نفسیات کے موضوع پر مبنی فلم ہے، اس سطح کی کوئی فلم اگر بالی وڈ میں بنائی جائے تو وہ ضرور اس کا حصہ بننا چاہیں گے۔، انہوں نے مزید کہا کہ بالی وڈ فلم نگری کو اب معیاری سکرپٹ پر فلمیں بنانے کی اشد ضرورت ہے جس سے وہ لوگوں کو سبق آموز پیغام دے سکیں۔ اداکار کی نئی آنیوالی فلم کرش۔ 4 ہے جو آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گی۔
قاتلانہ دھمکےوں پر ہنی شہزدای نے مقدمہ درج کرادیا
لاہور(شوبز ڈیسک) اسٹےج اداکارہ ہنی شہزاد ی نے قاتلانہ دھمکےوں پر رانا فہےم کے خلاف مقدمہ درج کروادےا ۔ تفصےلات کے مطابق ہنی شہزادی نے رانا فہےم کی جانب سے دھمکےوں کے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاﺅن پو لےس اسٹےشن مےں تمام ثبوت فراہم کےے جسکے بعد پولےس نے مقدمہ درج کر لےا ہے جبکہ ہنی شہزادی نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا توا سکے ذمہ داری رانا فہےم اور انکے دےگر لوگوں پر عائد ہو گی ۔
موسیقی کی وجہ سے بہت کچھ چھوڑنا پڑا
لاہور(شوبز ڈیسک) مشہور لوک گلوکار عطااللہ خان عیسٰی خیلوی نے کہا ہے کہ موسیقی کے جنون کی وجہ سے انھیں زندگی میں بہت کچھ چھوڑنا پڑا۔ عطااللہ خان نے بتایا کہ ہم قبائلی پٹھان ہیں۔ وہاں پچاس سال پہلے میوزک کو بہت برا سمجھا جاتا تھا لیکن میں نے اس پورے سسٹم کے خلاف بغاوت کی اور میں نے اپنی پوری زندگی میوزک کو دے دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے بزرگوں نے کہا یا تو گانا گاو یا نیازی ساتھ لکھو، تو میں نے کہا کہ نیازی نہیں لکھوں گا میں عیٰسی خیلوی لکھوں گا۔واضح رہے کہ عطااللہ عیسٰی خیلوی کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ انھوں نے محبت میں ناکامی کے بعد بغاوت میں گانے گانا شروع کر دیا تاہم جب یہی سوال میں نے کیا تو وہ مسکرا کے بولے محبت تو سب کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہوتا کہ جو محبت کرے وہ گلوکار بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ تو اللہ کی طرف سے ہے، ہاں اس کو حالات، محبت، محرومیاں اور تکلیفیں نکھارتی کرتی ہیں۔
معیاری کام کی وجہ سے میری منفرد پہچان ہے
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں امید ہے کہ جس طر ح اب تک مجھے پزیرائی ملی ہے ان ڈراموں کو بھی پسند کیا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میری ایک منفرد پہچان ہے جس کو میں برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیاجاتا ہے۔
اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر کامیابی حاصل کی
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلو کار عارف لوہار نے کہاہے کہ مجھے اپنے عظیم باپ عالم لوہار سے بے پناہ پیار ہے۔جو لوگ والد ین سے پیار کرتے ہیں دنیا ان سے پیار کرتی ہے۔یہ بات نامور گلوکار عارف لوہار نے لاہور پریس کلب میں میوزک نائٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عارف لوہار نے کہا کہ وہ اپنے بات کے نقش قدم پر چل کر اسوقت تک گاتے رہینگے جب تک ان کی آواز کو پسند کیا جاتا رہے گا۔عارف لوہار نے صحافیوں اور ان فیملیز کو اپنے نغمات اور خصوصا ”جگنی“ سنا کو بھر پور داد وصول کی۔ پروگرام میں اداکارہ و گلوکارہ فرحانہ مقصود نے بھی خوبصورت گائیکی کا مظاہرہ کیا۔تقریب کی میزبانی شاہ نواز رانا نے کی۔ تقریب میں دونوں فنکاروں کو لاہور پریس کلب کی طرف سے خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں۔
ڈان لیکس تنازع, اداروں میں محاذ آرائی, وزیراعظم بھی بول پڑے
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اورفواد حسین فواد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈان لیکس پر حکومت کی انکوائری رپورٹ اور پاک فوج کی جانب سے رپورٹ مسترد کیے جانے سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی غورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم اور ان کے رفقا نے اتفاق کیا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو گا جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہو گا۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے فیصلے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفکیشن کو پاک فوج نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے مسترد کر دیا تھا جبکہ وزیر داخلہ نے ٹویٹر کے ذریعے اداروں کے درمیان روابط کو جمہوریت کے لئے زہر قاتل قرار دیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق رائے ونڈ اجلاس سے قبل وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس اور ملک کی سیاسی صورحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس ملاقات میں اہم امور بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پانامہ لیکس پر 10 ارب کی پیش کش کا معاملے پر غور کیا گیا کہ کس انداز میں اس مسئلے کو عدالت میں لے جایا جائے گا۔ تاہم اس اہم اجلاس کے حوالے سے کسی بھی میڈیا بریفینگ یا سرکاری حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اجلاس میں ڈان لیکس نوٹیفکیشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا گیا۔ جاتی عمرہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے رفقاءنے مسئلے کے حل کیلئے کسی نئے نوٹیفکیشن کے اجراءیا کمیٹی کی باقی ماندہ سفارشات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کسی نئے اور تمام فریقین کو قابل قبول حل پر غوروغوض کیا۔ اجلاس کے بعد چوہدری نثار علی خان اسلام آباد روانہ ہو گئے جبکہ شہباز شریف بھی جاتی عمرہ سے چلے گئے ہیں۔ دوسری طرف نجی چینل کے مطابق رائے ونڈ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف کو عسکری قیادت سے مل کر ڈان لیکس نوٹیفکیشن پر پیدا ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کل(سوموارکو) اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیر داخلہ کے ہمراہ اہم عسکری قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ تاہم اس اجلاس کے حوالے سے کسی بھی میڈیا بریفنگ یا سرکاری حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق غیر رسمی مشاورتی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بالی وڈ میں مقام پاکستان میں اچھے کام کی بدولت ملا
لاہور(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ سارہ لورےن نے کہا ہے کہ جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کرونگی‘ فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی اب فلمسا ز کونئے حالات کے مطابق ہی آگے بڑھنا ہوگا ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں سارہ لورےن نے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ جہاں تک بات میرے کام کرنے کی ہے تو میرا تعلق پاکستان سے ہے اورآج بالی ووڈ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی ہوں اس لیے جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کرونگی۔