تازہ تر ین

پانامہ کی آڑ میں ہم پر حملہ ہو رہا ہے, سعد رفیق کا حیران کُن بیان

اسلام آباد‘لاہور‘نوشہرہ ( نمائندگان خبریں ) وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان آپ نے تو کہا تھا کہ 90 دن میں تبدیلی لائیں گے مگر آپ نے تو صوبے کے اہم ادارے جہانگیر ترین کے حوالے کر دیئے ہیں ، آپ نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بھی نہیں دیئے ،عمران خان نے اپنے کارکنوں کو مایوس کیا ، صحت کارڈ کے نام پر عمران خان خیبر پختونخوا کی عوام کا پیسہ لوٹ رہے ہیں ، آپ کب تک نوجوانوں کو دھوکا دیں گے ، میٹرو پر تنقید کرنے والے اب خیبر پختونخوا میں بھی میٹرو سروس شروع کر رہے ہیں ، صوبے کی ابتر صورت حال پرویز خٹک کے لئے شرم کی بات ہے ، انہیں وزارت اعلیٰ چھوڑ دینی چاہیے ۔ وہ اتوار کو نوشہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں عوام کے جوش و خروش کے ساتھ شرکت نے متاثر کیا ہے ۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹے الزامات،انتشار اور ملکی ترقی روکنے کیلئے جس سے 10ارب لیے ہیں اس کا نام بتائیں،عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ تو چھوڑ دیں،جہاں جاکے جھوٹ نہ بولیں جب اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کردیا تو عمران خان کی جھوٹی سیاست دفن ہوجائے گی،عمران خان خیبرپختونخوا کیلئے صاف پینے کا پانی،بچوں کیلئے سکول اور بیماروں کیلئے ہسپتال کا انتظام کریں،دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کریں،امید ہے عمران خان نے تین مئی کو سپریم کورٹ میں جواب دینے کی تیاری کرلی ہوگی۔اتوار کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پاکستان کی کوئی جگہ تو چھوڑ دیں،جہاں جاکے جھوٹ نہ بولیں ،عمران خان نے جھوٹے الزامات،انتشار اور ملکی ترقی روکنے کیلئے جس سے 10ارب لیے ہیں اس کا نام بتائیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخوا کیلئے صاف پینے کا پانی،بچوں کیلئے سکول اور بیماروں کیلئے ہسپتال کا انتظام کریں، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے منصب تک پہنچنے کےلئے شارٹ کٹ کے چکر میں ہیں اور اس کےلئے وہ کوئی بھی حربہ استعمال کرنے کےلئے تیار ہیں،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یہ جنگ جاری ہے کہ کون (ن) لیگ کابڑا سیاسی حریف ہے۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خا ن کی زبان درازی اور یوٹرن کی وجہ سے ان کے اپنے لوگ ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔عمران خان بیشک اٹھتے بیٹھتے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھیں کیونکہ کسی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ یو ٹرن خان کی جھوٹ اور بہتان کی سیاست کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے‘ جھوٹ عمران خانکے چہرے پر لکھا ہوتا ہے‘ نواز شریف قوم کے منتخب وزیراعظم ہیں‘ عمران خانکا خود سیاست میں رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوس جمہوریت کا حسن ہیں اور مسلم لیگ (ن) جلسے جلسوں کی سیاست پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن عمران خان کا حالیہ اسلام آباد کا جلسہ جے آئی ٹی کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش تھی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج کر نے والے خود ہی اسکے ذمہ دار ہیں‘ عوام ان سے سوال کریںکہ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کیا کیا تھا، مخالفین موجودہ حکومت کے عوام دوست منصوبوں پر بے جا تنقید کو وطیرہ بنائے ہوئے ہیں۔ انہیں پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا،مخالفین تنقید کرتے رہیں ہم عوامی خدمت کرتے رہیں گے، کیونکہ ہم لوگ اپنے ایمان کیساتھ دفاع کرتے ہیں اور غلط کام کو غلط کہتے ہیں۔ہمارے قانونی مشیر اپنی تیاری کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے۔پانامہ کیس کی آڑ میں صرف نواز شریف پر حملہ نہیں کیا جارہا بلکہ یہ ہم سب پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی اور کچھ اینکرز نے جے آئی ٹی کو بھی مذاق بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں نے تحقیقات کرنے ہے ان کو اللہ اور قبر دونوں یاد ہونی چاہیے اور اگر تحقیقاتی افسر مخالفین کے کسی دباو میں آگئے اور گالیوں سے ڈر گئے تو فیصلے میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv