تازہ تر ین

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری, ملزموں کے انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے‘کرائم رپورٹر) لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں ،ایف آئی اے نے گرفتار ڈاکٹروںسے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرد یا اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری کرنے والے دوڈاکٹروں سمیت 10کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو وسیع پیمانے پر کام کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتار ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتارڈاکٹروں سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اورانکشاف ہوا ہے کہ اس گروہ میں مزید ڈاکٹر بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کی لیے کوششیں شروع کر دی گئی ۔ گرفتار ڈاکٹروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہے ۔ غیر ملکی گردونوں کی پیوند کاری کے لئے کس طرح پاکستان آئے اورانہیں کس نے یہاں سپانسر کیا اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ہیں ۔نجی کلینک میں جن دو شہریوں کی گردے نکالے گئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے ڈرا دھمکا کر گردہ نکالا ان میں سے خاتون کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جبکہ کاہنہ کے رکشہ ڈرائیور کو ایک لاکھ روپے دینے کے معاملات طے پائے تھے جو انہیں ادا نہیں کئے گئے ۔ دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایف آئی اے کی طرف سے باضابطہ طو رپر کوئی آگاہی نہیں دی گئی لیکن ہم اپنے طو رپر معلوما ت حاصل کر رہے ہیں اور اگر سرکاری ڈاکٹر غیر قانونی دھندے میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv