تازہ تر ین
nawaz-sharif.jpg

ڈان لیکس تنازع, اداروں میں محاذ آرائی, وزیراعظم بھی بول پڑے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اورفواد حسین فواد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈان لیکس پر حکومت کی انکوائری رپورٹ اور پاک فوج کی جانب سے رپورٹ مسترد کیے جانے سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی غورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم اور ان کے رفقا نے اتفاق کیا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو گا جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہو گا۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے فیصلے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفکیشن کو پاک فوج نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے مسترد کر دیا تھا جبکہ وزیر داخلہ نے ٹویٹر کے ذریعے اداروں کے درمیان روابط کو جمہوریت کے لئے زہر قاتل قرار دیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق رائے ونڈ اجلاس سے قبل وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس اور ملک کی سیاسی صورحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس ملاقات میں اہم امور بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پانامہ لیکس پر 10 ارب کی پیش کش کا معاملے پر غور کیا گیا کہ کس انداز میں اس مسئلے کو عدالت میں لے جایا جائے گا۔ تاہم اس اہم اجلاس کے حوالے سے کسی بھی میڈیا بریفینگ یا سرکاری حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اجلاس میں ڈان لیکس نوٹیفکیشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا گیا۔ جاتی عمرہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے رفقاءنے مسئلے کے حل کیلئے کسی نئے نوٹیفکیشن کے اجراءیا کمیٹی کی باقی ماندہ سفارشات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کسی نئے اور تمام فریقین کو قابل قبول حل پر غوروغوض کیا۔ اجلاس کے بعد چوہدری نثار علی خان اسلام آباد روانہ ہو گئے جبکہ شہباز شریف بھی جاتی عمرہ سے چلے گئے ہیں۔ دوسری طرف نجی چینل کے مطابق رائے ونڈ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف کو عسکری قیادت سے مل کر ڈان لیکس نوٹیفکیشن پر پیدا ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کل(سوموارکو) اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیر داخلہ کے ہمراہ اہم عسکری قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ تاہم اس اجلاس کے حوالے سے کسی بھی میڈیا بریفنگ یا سرکاری حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق غیر رسمی مشاورتی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv