All posts by Channel Five Pakistan

امریکی سفارتکار کے فرار کی کوشش ناکام

اسلام آباد (اے این این‘این این آئی ) ایف آئی اے نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی پاکستان سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔ امریکی فضائیہ کا خصوصی سی 130 طیارہ امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو لے جانے کے لیے نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر کئی گھنٹے موجود رہا۔کرنل جوزف کی روانگی کو روکنے کے لیے انہیں بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا تھا۔ کرنل جوزف کی روانگی کو یقینی بنانے کے لیے ایف آئی اے نے کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے وزارت خارجہ سے خصوصی اجازت نامہ اور وزارت داخلہ سے این او سی مانگا تھا تاہم حکام نے امریکی ملٹری اتاشی کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد امریکی فضائیہ کا طیارہ سفارت خانے کے دوسرا عملہ اور سامان لے کر روانہ ہوگیا اور کرنل جوزف کو امریکی سفارت کانے واپس بھجوادیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو لینے کے لیے امریکی طیارہ نور خان ایئر بیس پر آیا تاہم وزارت داخلہ سے این او سی نہ ملنے کے باوجود امریکی طیارہ خالی واپس لوٹ گیا۔گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار کو سفارتی استثنی حاصل نہیں ہے لہذا حکام ان کا نام ای سی ایل ڈالنے یا نہ ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی ہی نگران وزیراعظم ہونگے

اسلام آباد (آن لائن) جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی ہی نگران وزیراعظم ہوں گے اور پاکستان کے عام انتخابات 2018ءکرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ انتہائی مصدقہ ذرائع نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف سمیت بیشتر سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ دیگر مقتدر قوتوں نے بھی اس نام پر گرین سگنل دے دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈاکٹر عشر حسین کا نام بھی کئی ہفتوں کے زیر غور رہا لیکن بالآخر تمام فریق جسٹس (ر) تصدیق حسین جیلانی کے نام پر متفق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی خواہش پر فی الحال نگراں وزیراعظم کے نام کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کای گیا ہے کیونکہ بعض قوتیں جسٹس (ر) تصدیق کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کرنا چاہتی ہیں۔ نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان موجودہ حکومت کے خاتمہ سے قبل 28 یا 30 مئی کو کردیا جائے گا۔

سی پی این ای کے سالانہ انتخابات ، عارفنظامی صدر ، امتنان شاہد سینئر نائب صدر ، جبار خٹک سیکرٹری جنرل منتخب

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں روزنامہ پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی صدر جبکہ روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد کو سینئر نائب صدر، روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان کو نائب صدر (پنجاب)، ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر اکرام سہگل کو نائب صدر (سندھ)، روزنامہ طاقت کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی کو نائب صدر (اسلام آباد)، روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق کو نائب صدر (خیبرپختونخوا)، روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹر عارف صدیق بلوچ کو بلوچستان کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ ماہنامہ کرن گروپ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کو جوائنٹ سیکرٹری، روزنامہ امن کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی فنانس سیکرٹری، روزنامہ امت کے منیجنگ ایڈیٹر عدنان ملک کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ سی پی این ای کے عہدیداروں کا انتخاب سی پی این ای کی نو منتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سی پی این ای کے سبکدوش ہونے والے صدر ضیا شاہد نے کی۔ قبل ازیں اجلاس عام میں آئندہ سال کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے 44 اراکین روزنامہ روزنامہ جرا¿ت کے چیف ایڈیٹر محمد طاہر، روزنامہ اپیل کے چیف ایڈیٹر شیر محمد کھاوڑ، روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان،روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز، روزنامہ پاک کے چیف ایڈیٹر غلام نبی چانڈیو، روزنامہ امن کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی، روزنامہ انڈس پوسٹ کے ایڈیٹر انچیف عبدالرحمان منگریو، روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد، پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی، روزنامہ جہان پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر معظم فخر، روزنامہ دن کے گروپ ایڈیٹر سہیل دانش، ڈیلی ٹائمز کے منیجنگ ایڈیٹرکاظم خان، روزنامہ ہاٹ لائن کے چیف ایڈیٹر ذوالفقار احمد راحت، روزنامہ طاقت کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی، روزنامہ لیڈ پاکستان کے چیف ایڈیٹر یحییٰ خان سدوزئی،روزنامہ صباح نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی، روزنامہ اسلام کے گروپ ایڈیٹر خلیل الرحمن، روزنامہ بلوچستان ٹائمز کے ایڈیٹر سعید خاور، روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹر عارف صدیق بلوچ،روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی،روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق،روزنامہ آزادی سوات کے چیف ایڈیٹر ممتاز احمد صادق ،روزنامہ الفلاح کے چیف ایڈیٹر شمس الضحیٰ، روزنامہ مہران کے چیف ایڈیٹر فقیر منٹھار منگریو ، روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک ، روزنامہ نجات کے ایڈیٹر بشیر احمد میمن،روزنامہ غریب فیصل آباد کے چیف ایڈیٹر تنویر شوکت،روزنامہ صورت حال فیصل آباد کے ایڈیٹر زبیر محمود خالد، روزنامہ وفا بھاولپور کے چیف ایڈیٹر اکمل چوہان،روزنامہ قومی آواز ملتان کے چیف ایڈیٹر نشید راعی، آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی ،روزنامہ جہاں نما لاہور کے ایڈیٹر وقاص طارق فاروق،روزنامہ لیڈر لاہور کے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلون ، روزنامہ نئی بات کراچی کے ایڈیٹر مقصود یوسفی ، روزنامہ قائد پشاور کے چیف ایڈیٹر سردار نعیم، ماہنامہ کرن کے چیف ایڈیٹر عامر محمود ، امت /تکبیر کراچی کے منیجنگ ایڈیٹر عدنان ملک ، ماہنامہ دوشیزہ کی چیف ایڈیٹر منزہ سہام ، ماہنامہ ڈپلومیٹک فوکس اسلام آباد کے چیف ایڈیٹرمیاں فضل الٰہی ، ماہنامہ فروزاں کراچی چیف ایڈیٹر محمود عالم خالد، ماہنامہ ہاسپٹلٹی پلس کے چیف ایڈیٹر احمد شفیق، ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر اکرام سہگل، ماہنامہ ویژنری کراچی کے چیف ایڈیٹر احمد اقبال بلوچ ، روزنامہ نو¿ سج کراچی کی چیف ایڈیٹر زاہدہ عباسی منتخب ہوئے۔ سی پی این ای کے نو منتخب صدرعارف نظامی نے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں اور ضیا شاہد اور اعجازالحق سمیت دیگر دعہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مدبرانہ قیادت میں سی پی این ای نے میڈیا کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی نو منتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کو میڈیا کو درپیش شدید چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ میڈیا اور آزادی صحافت کو درپیش ہر قسم کے سیاسی، ریاستی اور معاشی دباو¿ سے آزاد کرایا جا سکے۔ سالانہ اجلاس عام میں ملک میں میڈیا کی صورتحال اور صحافتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں متعدد اہم اور دور رس فیصلے کئے گئے اور متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن کی تفصیلات سی پی این ای کی جانب سے اتوار کو جاری کی جائے گی۔ دریں اثنا سندھ کے گورنر محمد زبیر نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کو گورنر ہاو¿س میں عصرانہ دیا اور مبارکباد دی۔ سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی اور دیگر منتخب عہدیداروں کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاںمحمد شہباز شریف، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ جاری کردہ سی پی این ای سیکریٹریٹ،کراچی پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سےکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔وزیر اعلیٰ نے نو منتخب صدر عارف نظامی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، سینئرنائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدےداروں کے نام تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ امید ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کےلئے اپنا موثر کردارجاری رکھےںگے۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلئے اپنا مو¿ثر کردار پہلے سے بڑھ کرجاری رکھےں گے۔ انہوںنے کہاکہ صحافت معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔ صدر ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سی پی این اے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سی پی این اے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نو منتخب اور اراکین ملک کے چوتھے ستون صحافت کو مزید تقویت بخشیں گے۔ وزیر اطلاعات سید مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی عارف نظامی کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیرز (سی پی این ای) کا صدر جبار خٹک کوچ سیکرٹری اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافت کے شعبے کی بہتری اور میڈیا صنعت کی فلاح وبہبود کیلئے صحافتی برابری کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

کراچی کو عظیم شہر بنانے کیلئے آج 10 نکات کا اعلان کروں گا، عمران خان

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے چیئرمین عمران خان کراچی میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ا?ج 10نکات کا اعلان کروں گا جس سے کراچی ایک عظیم شہر بنے گا۔کراچی کے لوگ سب سے زیادہ شعور رکھتے ہیں، کراچی وہ شہر تھاجہاں کے لوگ ناانصافی کے خلاف سب سے پہلے کھڑے ہوتے تھے۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ ’سارے پاکستان کے لوگ اس شہر میں بستے ہیں، کراچی اوپر جاتا ہے تو پاکستان اوپر جاتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’جب کراچی کو چھینک ا?تی ہے تو پاکستان کو ٹھنڈ لگ جاتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ بڑی سوچ رکھے اور بڑے خواب دیکھیں۔عمران خان نے کہا کہ ’ایک شخص 30 سال سے برطانیہ میں بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ اسے مہاجروں کی فکر ہے، اسے مہاجروں کی فکر کیا ہوگی‘۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ ایک پارٹی جس کے رہنماو¿ں کے اربوں روپے ملک سے باہر ہیں وہ کہتی ہے سندھ کی حالت بہتر کرے گی، سندھ میں پانی نہیں ہے ، بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اندرون سندھ دنیا کا سب سے غریب علاقہ بن چکا ہے‘۔عمران خان نے کہا کہ سندھ میں غریب رو رہا ہے، ان کا کوئی حال نہیں لیکن یہ دبئی میں محلات بنا رہے ہیں۔پی ٹی ا?ئی نے کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جس سے پارٹی کے اہم رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔