All posts by Channel Five Pakistan

تمام جماعتوں نے 12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی، فاروق ستار

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے 12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں 12 مئی سیاہ دن تھا جس نے بہت تلخ یادیں چھوڑیں۔فاروق ستار نے کہا کہ 12 مئی کے سانحے میں 48 سے زائد افراد شہید ہوئے ، تمام سیاسی جماعتوں نے 12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی، 12 مئی کے سانحے سے کسی کا فائدہ نہیں سب کا نقصان ہوا۔فاروق ستار نے کہا کہ 12 مئی کے شہدائ کے لیے اپنی رہائش گاہ پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا۔علاوہ ازیں رہنما ایم کیو ایم نے ہاکی اولمپیئن منصور احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد کی ہاکی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔(ن) لیگ کے رہنما نواز اعوان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ہوتے ہوئے نیب شفاف کام نہیں کرسکتا، نواز شریف کے خلاف جھوٹے الزام میں پریس ریلیز جاری کرنے پر چیئرمین نیب معافی مانگیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو ا?لہ کار نہیں بننا چاہئے، 8 مئی کو نیب نے اعلامیہ جاری کیا کہ نواز شریف نے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کیے جس کی تحقیقات کی جائیں گی، نیب کو کسی کے خلاف زیر التوائ معاملے کا اعلامیہ جاری نہیں کرنا چاہئے تھا، جبکہ 21 ستمبر 2016ئ کو اسٹیٹ بینک بھی اس خبر کی تردید کرچکا تھا، اس خبر سے نیب کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، نیب اعلامیہ اور بعدازاں پیش ا?نے والے واقعات نواز شریف سے متعلق چیئرمین نیب کی منفی سوچ کی عکاس ہیں لہذا عدالت چیئرمین نیب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کرے۔

12 مئی کو آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ہوئے، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 12 مئی 2007 کو آزاد عدلیہ کی جدو جہد میں پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ہوئے۔کراچی کے باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی تو دیکھیں کہ 12 مئی 2007 کو مشرف کے حواریوں نے ہم پر حملہ کیا اور 11 سال بعد مشرف کے دوسرے حواریوں نے ہم پر ایک بار پھر حملہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 12 مئی 2007 کو ایک آمر مکے لہرا کر قہقہے لگا رہا تھا اور دوسری جانب کراچی کی سڑکوں پر لاشیں گر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اس وقت کے چیف جسٹس کے استقبال کے لیے نکلے تھے لیکن اس روز 68 معصوم لوگوں کو شہید کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 12 مئی 2007 کو پیدا ہونے والی صورت حال کا ذمہ دار اس وقت کا صوبائی وزیر داخلہ تھا جو آج میئر کراچی ہے۔

چوہدری نثار کا این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے 63 ٹیکسلا واہ کے معززین اور اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری نثار علی خان کے این اے 63 سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے عوام کے جذبات و احساسات کی قدر کرتے ہیں اور ا?ئندہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔قومی اسمبلی کا حلقہ 63 ٹیکسلا واہ موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا ، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جب کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔قومی اسمبلی کا حلقہ 59 راولپنڈی کے علاقوں چکری، گورکھ پور، سہال، بندہ اور ادوال پر مشتمل ہے۔صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 10 ساگری، بسالی، ادوال، چکری، سہیال ، سکھوپر جب کہ پی پی 14 اڈیالہ ، ڈھلہ ، گورکھ ، چہان اور بندہ پر مشتمل ہوگا۔البتہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ وہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے یا ا?زاد حیثیت سے کیوں کہ کافی عرصے سے چوہدری نثار اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر بننے والے شہباز شریف کئی بار چوہدری نثار سے ملاقات بھی کرچکے ہیں اور ایک ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف خود منانے ا?ئیں تو وہ مان جائیں گے۔گزشتہ دنوں شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بطور ن لیگ کے صدر وہ چوہدری نثار کو پارٹی کا ٹکٹ دیں گے۔

کشمیری بچی سے زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن ’بزدل ‘ قرار

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکار پرکاش راج نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ سے زیادتی کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بزدل قرار دے دیا۔پرکاش راج بالی وڈ سمیت جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار اداکار ہیں جنہیں جاندار اداکاری کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔پرکاش راج متعدد بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آئینہ دکھا چکے ہیں۔لیکن اب انہوں نے 8 سالہ کشمیر بچی ا?صفہ سے اجتماعی زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی خاتون صحافی برکھا دت کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ بچن کو ’بزدل‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے خلاف امیتابھ بچن نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے جب کہ ان کی ا?واز جاندار ہے اور ایسے میں ان کی جانب سے مذمت نہ کرنے کو ’ بزدلی‘ سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ وہ اس معاملے میں کچھ بولیں لیکن انہوں نے بولنے سے صاف انکار کیا تاہم انہیں بولنا پڑے گا کیوں کہ یہ ایک بڑا واقعہ تھا۔پرکاش راج کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ہونے کے ناطے امیتابھ بچن سے کچھ بولنے کی امید تھی کیوں کہ معاشرے کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ہم پر بھی عائد ہوتی ہے تاہم اگر اداکار ہی بزدل ہو جائیں گے تو معاشرہ بھی بزدل بن جائے گا۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن سے فلم کی تشہیری مہم کے دوران مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر وہ صرف اتنا ہی کہہ کر خاموش ہوگئے تھے کہ اس واقعے سے گھن ا?تی ہے۔ امیتابھ بچن کی جانب سے واقعے کی مذمت نہ کرنے پر اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور بالی وڈ شخصیات نے بھی اس واقعے کے خلاف احتجاجی تحریک میں حصہ لیا تھا۔ رواں برس 17 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوا میں ایک 8 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا تھا۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بکروال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بچی کو کٹھوا کے علاقے رسانہ سے 10 جنوری کو اغوا کرنے کے بعد ایک ہفتے تک محصور رکھا گیا، اسے نشہ آور ادویات دی گئیں اور پھر گاو¿ں کے مندر میں 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا دبا دیا۔بعدازاں بچی کو نیم مردہ حالت میں ایک جنگل میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے سر پر ایک بڑا پتھر مار کر قتل کردیا گیا۔

برطانوی وزیرِ اعظم بچوں کے ہمراہ ملکر کچرا اٹھانے اورصفائی کرنے پہنچ گئیں

لندن (ویب ڈیسک )ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کیلئے برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے نے لوگوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کی ٹھانی تو بچوں کے ہمراہ ملکر کچرا اٹھانے اورصفائی کرنے پہنچ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ہزاروں بچوں نے تھریسامے کے ساتھ اس مہم میں شرکت کی اور پلاسٹک کے تھیلوں میں کچرا بھرنا شروع کیا۔اس مہم میں اسکول کے بچوں کے ہمراہ تھریسامے بھی پیش پیش تھیں۔تھریسامے نے اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں اپنے شہروں اور سمندروں کو صاف رکھنا چاہئیے اور اس شعور کو بیدار کرنا چاہئیے۔

ٹنڈولکرکا وسیم ،وقار کے بارے میں ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے 30 سالوں بعد زندگی کے سب سے بڑا راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح وسیم اکرم اور وقار یونس نے تقریباً ان کا کیرئیر ختم ہی کر دیا تھا۔ ان کے انکشاف نے بڑی بڑی ”بڑھکیں“ مارنے والے بھارتیوں کو بھی جھاگ کی طرح بٹھا دیا ہے۔200 ٹیسٹ، 463 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے سچن ٹنڈولکر کو دنیا کا بہترین بلے باز کہا جاتا ہے۔ 45 سالہ ٹنڈولکر نے بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کراچی میں اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو با?لنگ کرتا دیکھ کر یہ سوچ لیا تھا کہ یہ میرا پہلا اور آخری ٹیسٹ میچ ہے۔سچن ٹنڈولکر نے کہا ”میری زندگی کی پہلی اننگز کراچی میں تھی، میں نے سوچا کہ یہ میری پہلی اور آخری اننگز ہو گی، پہلے میچ میں مجھے کچھ معلوم نہیں تھا۔ ایک جانب سے وقار یونس با?لنگ کر رہے تھے تو دوسری جانب سے وسیم اکرم با?لنگ کروا رہے تھے۔ اور دونوں نے ابھی ریورس سوئنگ کرنا شروع ہی کی تھی۔ ایسے میں اچانک گرا?نڈ میں جا کر کھیلنا، میں مکمل طور پر اس صورتحال کیلئے تیار نہیں تھا۔“سچن ٹنڈولکر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ”میں نے ڈریسنگ روم میں سب سے نصیحت لی اور سب نے مجھے کرکٹ کو اور خود کو مزید وقت دینے کا کہا۔ وہ کہنے لگے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے اور تم دنیا کے سب سے بہترین با?لنگ اٹیک کا سامنا کر رہے ہو، انہیں احترام دو۔ اسی میچ میں زندگی کی دوسری اننگز کھیلی اور 59 رنز بنائے، میں واپس ڈریسنگ روم میں آیا اور خود کو دیکھ کر کہا ’تم نے کر دکھایا‘۔“