تازہ تر ین

امریکی سفارتکار کے فرار کی کوشش ناکام

اسلام آباد (اے این این‘این این آئی ) ایف آئی اے نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی پاکستان سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔ امریکی فضائیہ کا خصوصی سی 130 طیارہ امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو لے جانے کے لیے نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر کئی گھنٹے موجود رہا۔کرنل جوزف کی روانگی کو روکنے کے لیے انہیں بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا تھا۔ کرنل جوزف کی روانگی کو یقینی بنانے کے لیے ایف آئی اے نے کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے وزارت خارجہ سے خصوصی اجازت نامہ اور وزارت داخلہ سے این او سی مانگا تھا تاہم حکام نے امریکی ملٹری اتاشی کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد امریکی فضائیہ کا طیارہ سفارت خانے کے دوسرا عملہ اور سامان لے کر روانہ ہوگیا اور کرنل جوزف کو امریکی سفارت کانے واپس بھجوادیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو لینے کے لیے امریکی طیارہ نور خان ایئر بیس پر آیا تاہم وزارت داخلہ سے این او سی نہ ملنے کے باوجود امریکی طیارہ خالی واپس لوٹ گیا۔گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار کو سفارتی استثنی حاصل نہیں ہے لہذا حکام ان کا نام ای سی ایل ڈالنے یا نہ ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv