16سال کی عمر میں ہی۔۔۔۔۔۔ماہرہ خان نے دردناک ماضی کا انکشاف کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میری زندگی کی جدوجہد بظاہر کسی کو نظر نہیں آتی لیکن میں ان تمام کوششوں کو ایک چارٹ پر بنا سکتی ہوں کیونکہ میں 16 سال کی عمر میں لاس اینجلس میں منتقل ہوئی، جہاں میں دونوکریاں کرتی تھی اور اپنے بھائی کو پالتی تھی اور اس کی تعلیم کا خرچ اٹھاتی تھی، جب میں رات کو فارمیسی کا شٹر بند کر رہی ہوتی تھی یا پھر کوئی اور کام کر کے جارہی ہوتی تھی تو اللہ سے دعا مانگتی تھی، میں اپنے آپ کو بڑی سکرین پر دیکھتی تھی ‘ ہر وقت میرے ذہن میں ڈانس کر رہی ہوتی تھی۔

خاتون رکن پارلیمنٹ پر پو لیس کا بیہمانہ تشدد،شو ہر کو بھی نہ بخشا

جے پور(ویب ڈیسک)رقبے کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست راجھستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اس کے شوہر کو تھانے کی جانے والی بدمعاشی اور پولیس افسر کو تھپڑ مارنا کی غنڈہ گردی مہنگی پڑ گئی ،پولیس پر ہاتھ اٹھانے پر اہلکاروں نے دونوں میاں بیوی کی جم کر دھلائی کر دی ،بی جے پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
ہندوستانی نجی ٹی وی چینل”انڈیا ٹی وی “ کے مطابق رام گنج منڈی کے علاقے مہاویر نگر میں واقع ایک سگریٹ فروش کا پولیس نے چالان کر دیا ،جس پر مودی کی پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے تھانے کا گھیراو¿ کر لیا ،جس پر پولیس نے بی جے پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ،اطلاع ملنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی راجھستان سے معروف خاتون ممبر پارلیمنٹ کانتا میگھوال اپنے شوہر نریندرمیگھوال کے ہمراہ گرفتار کارکنوں کو چھڑانے کے لئے پولیس سٹیشن پہنچ گئیں ،کارکنوں کے ہجوم کو دیکھ کر آپے سے باہر نریندر میگھوال تھانے کے اندر ہی پولیس افسروں سے الجھ پڑے ،بات تلخی اور گالم گلوچ پر پہنچی تو نریندر میگھوال نے پولیس افسر شری رام کو دھکے دینا شروع کر دیئے اور پھر ڈی ایس پی چونا رام جاٹ کے منہ پر طمانچہ بھی جڑ دیا ،جس پر تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے نریندر کو گھیر لیا اور جم کر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سوٹوں کا نشانہ بنانے لگے ،شوہر کی دھلائی دیکھ کر کانتا میگھوال آگے بڑھیں تو مشتعل اور غصے سے بپھرے پولیس والوں نے خاتون ممبر پارلیمنٹ کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا اور غنڈہ گردی کرنے والے دونوں میاں بیوی اور کارکنوں کی جم کر دھلائی کی۔تھانے میں ہنگامہ کرنے پر پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

آرمی چیف کا دورہ پارہ چنار ،قبائلی عمائدین سے ملاقات ،اہم حکم نامہ جاری

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں جب کہ سربراہ پاک فوج نے پاراچنارکی سیکورٹی سے متعلق مطالبات پرفوری عمل کرنے کا حکم بھی دیا۔ذرائع کے مطابق پارا چنار میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی، اس موقع پر عمائدین نے پاک فوج اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں، ہمارا خون پاکستان کے لئے ہے،ہم بہادر افواج کے کردار اور مشکلات کو سمجھتے ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین نے دھرنا ختم کرنے سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کئے جس پر آرمی چیف نے علاقے کی سکیورٹی سے متعلق مطالبات پر فوری طور پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارا چنار میں بازار میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی، دھماکے کے بعد متاثرین اور مقامی عمائدین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا تھا۔

ریحام خان بارے تازہ ترین خبر ، کونسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگی ، واضح کر دیا

بفہ (خصوصی رپورٹ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عملی سیاست میں آنے کے لئے صلاح مشورے شروع کردیئے۔ آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گی۔ ریحان خان نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ صلاح الدین خان کے گھر (بجنہ) میں عید کے موقع پر گاﺅں کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد صحافیوں کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنا پڑا تو اس وقت ملک میں مسلم لیگ ن ہی ایک بڑی قوت ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ملک میں بڑھتے ہوئے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی یقین دہانی سے مشروط ہوگی۔ ریحام خان نے کہا کہ اس وقت ہمارے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جس کے خاتمے کے لئے عملی کام ضروری ہے۔ روزگار پر معاشرے کے تمام طبقوں کا برابر کا حق ہے۔ موجودہ دور اور مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد روزگار کے مواقع بڑھے گی جس میں ہر علاقہ کو برابری کی بنیاد پر حصہ ملنا ضروری ہے اور اس پر غریب بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھا رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے غریب بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے نکلی ہوں میرے لئے ملک کے تمام لوگ اور علاقے ایک جیسے ہیں اس لئے اگر انتخابات میں حصہ لیا تو یہ آبائی علاقے کا حلقہ بھی ہوسکتا ہے۔ آئندہ الیکشن میں جیتنے والی جماعت کے بارے میں ان کا اندازہ جاننے کے لئے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے چھانٹی ہورہی ہیں یقیناً یہ پارٹی کیلئے مشکل وقت ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک میں حزب اختلاف نظر نہیں آرہی ہیں۔ ریحان خان کا کہنا تھا کہ ان پر سیاست میں آنے کے لئے ملک بھر سے چاہنے والوں کا بہت زیادہ دباﺅ ہے جس کے پیش نظر عملی سیاست میں آنے کے لئے صلاح مشورے جاری ہیں تاہم ابھی تک کسی پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ صلاح الدین آف بجنہ اور پی ٹی سی ایل کے سابق جی ایم محمود خان سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مجرموں کو پکڑنے کیلئے روبوٹ متعارف

دبئی (ویب ڈیسک ) دبئی میں پولیس اہلکاروں کے بعد اب گشت کرنے والی خودکار روبوٹ گاڑیاں متعارف کرا دی گئی ہیں جو مجرموں کو پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ کچھ روز قبل دبئی پولیس کی جانب سے روبوٹ سپاہی پیش کیا گیا تھا جس کی خبریں دنیا بھر میں مشہور ہوئیں لیکن اب دوسرے مرحلے میں دبئی میں ایسی گاڑیوں کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جو خودکار انداز میں سڑکوں پر گھوم پھر کر مجرموں اور دیگر سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی۔ اس حوالے سے دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جرنل عبداللہ خلیفہ المری کا کہنا ہے کہ دبئی جرائم کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت دلچسپی لے رہا ہے۔اس سال کے آخر تک اسمارٹ مگر مختصر روبوٹ گاڑیاں دبئی کی سڑکوں پر گشت کرتی دکھائی دیں گی۔ ان میں بائیومیٹرک سافٹ ویئر، اسکینر اور 360 درجے پر دیکھنے والا کیمرہ نصب ہے۔ اگر کار محسوس کرے کہ زمینی نگرانی کافی نہیں تو وہ ایک ڈرون بھی لانچ کرسکتی ہے تاکہ علاقے کا فضائی جائزہ لیا جا سکے۔پولیس اہلکار صرف فنگرپرنٹ کے ذریعے ان گاڑیوں کو آن یا آف کر سکیں گے جبکہ روبوٹ گاڑیوں کو سیاحتی مقامات اور غیرملکیوں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا کیونکہ دبئی میں ہرسال تقریباً ڈیڑھ کروڑ سیاح آتے ہیں۔اس سے قبل دبئی پولیس نے لوگوں کی مدد کرنے اور ملزمان پر نظر رکھنے والا روبوٹ پولیس افسر بھی تعینات کیا ہے اور 2030 تک 25 فیصد پولیس اہلکار انسان نہیں بلکہ خود کار روبوٹ ہوں گے۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر شہرت کی خاطر شرمناک کام کرڈالا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنے بوائے فرینڈ کو گولی مار دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ پر گولی چلائی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔مینیسوٹا کی رہنے والی 19 سالہ مونالیزا پیریز پر اپنے بوائے فرینڈ پیڈرو ریوز کو غیر ارادتا قتل کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد انھیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔مونالیزا نے جس وقت ریوز کے سینے پر گولی ماری اس وقت ان کے تقریبا 30 پڑوسی اور ان کی تین سالہ بیٹی اس منظر کو دیکھ رہے تھے۔ریوز نے اپنے سینے سے ایک کتاب چپکا رکھی تھی اور انھیں امید تھی کہ گولی کتاب میں ہی دھنس جائے گی اور انھیں کچھ نہیں ہوگا۔پیڈرو ریوز کی ایک رشتے دار کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اس طرح کا سٹنٹ کر رہے تھے۔لاڈیہ ریوز نے مقامی ٹی وی ڈبلیو ڈے کو بتایا: ‘اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ سٹنٹ اس لیے کر رہا ہے تاکہ بہت زیادہ شہرت مل سکے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس پر اپنے تبصرے پوسٹ کر سکیں۔ لاڈیہ نے کہا: ‘اس نے مجھے اپنے خیال کے بارے میں بتایا تھا اور میں نے کہا تھا، ایسا مت کرو، آپ بندوق کیوں استعمال کرنا چاہتے ہو۔وہ کہتی ہیں: ‘وہ دونوں ایک دوسرے سے بے حد پیار کرتے تھے۔باقی صفحہ12بقیہ نمبر

دہشتگردی اورانتہا پسندی کومتحد ہوکرشکست دیں گے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی فرقے سے بالاتر صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں اور انتہاپسندی کو متحد ہوکر شکست دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی اورمسلمان ہیں، دہشتگردی اور انتہا پسندی کو اکھٹے ہوکر شکست دیں گے، دھرنا دینے والوں کے سیاسی اور سکیورٹی مطالبات ہیں، پورے پاکستان کی سکیورٹی اور عوام ہمارے لئے برابرہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آرمی چیف نے اضافی دستوں اور سیف سٹی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال مزید بہتر کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں، پوری افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کردیا ہے، باڑ لگانے کا عمل دومرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں حساس سرحدی مقامات پرباڑ لگائی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ سرحد پر باڑ لگائی جائے گی۔دوسری جانب پارہ چنار میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی، اس موقع پر عمائدین نے مقامی لوگوں کی جانب سے پاک فوج اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں، ہمارا خون پاکستان کے لئے ہے،ہم بہادر افواج کے کردار اور مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین نے دھرنا ختم کرنے سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کئے، جس پر آرمی چیف نے علاقے کی سکیورٹی سے متعلق مطالبات فوری طور پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارا چنار میں بازار میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے تھے جب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی، دھماکے کے بعد متاثرین اور مقامی عمائدین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا تھا۔

یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کمی کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے وزرات پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری بھیج دی ہے۔سمری میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 70 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

معروف کالم نگار منو بھائی کی علالت بارے تازہ ترین خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف کالم نگار ، ادیب شاعر ، صحافی اور سندس فاﺅنڈیشن کے سرپرست ’منو بھائی‘ کو علالت کے باعث ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے معروف کالم نگار منوبھائی کو بلڈ پریشر اوردل کی دھڑکن غیر متوازی ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی جانب سے ان کے مداحوں سے منو بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔