تازہ تر ین

ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹیلنٹڈ اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل کا ردعمل سامنےآگیا۔

ایمن خان کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور فالو کی جانے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں اور انہیں اپنے اسٹائل، ٹیلنٹ، خوبصورتی اور اپنے خاندان کو ترجیح دینے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

ایمن خان سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کا بہت کچھ شیئر کرتی ہیں اور ان کے مداح ان کے ہر قدم کو فالو کرتے ہیں۔ مداح اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ”ایمن“ کو ایک انتہائی غیر معروف شادی پر رقص کرتا دیکھا۔

معلوم ہوا کہ یہ ایمن نہیں بلکہ ان کی ہم شکل ہے، جس کا نام مونا لیزا ہے اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی اس کا اپنا اسپیشل اکاونٹ مونا لیزا کے نام سےہے۔

ایمن خان سے اس کی غیر معمولی مماثلت نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی اور وہ چند منٹوں میں وائرل ہو گئی۔

لوگ ایمن کو ٹیگ کرتے ہوئے کئی تبصرے کر رہے تھے۔ کسی نے اسے ایمن خان سےبھی زیادہ خوبصورت کہا، تو کسی نے ایمن خان کو زیادہ خوبصورت ٹہرایا۔

صارفین مونا لیزا کے تبصرے کا بھی انتظار کر رہے تھے اور آخر کار مونا لیزا نے اپنے اور ایمن خان کےموازنے پر رد عمل ظاہرکرہی دیا ہے۔

اس نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنا موازنہ ایمن سے نہیں کیا۔ لوگوں نے خود ہی مجھے ایمن کا ہمشکل کہا اور خود ہی منفی تبصرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان بکس میں میرا جینا حرام کر دیا ہے

مونا لیزا نے مزید کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاونٹس ،ویڈیوز اور تصاویر سے دور رہو ۔ انہیں گندا نہ کرو۔

مونا لیزا نے اب منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اپنی انسٹاگرام پوسٹس کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے،



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv