لاہور(ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں قید سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو اڈیالہ سے کراچی کی ملیر جیل منتقل کرنے کے حکم پر وزیراعظم عمران خان برہم ہوگئے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے حکمنامہ جاری کرنے کے بعد واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے درخواست کی تھی کہ حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کے خلاف بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس چل رہا ہے، لہذا ان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور کیس مکمل ہونے تک کراچی ہی میں رکھا جائے۔اس کے جواب میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 31 جنوری کو دونوں ملزمان کو ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد پر جب یہ بات اُن کے علم میں آئی تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قانون کے مطابق عمل کیا جائے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنا جاری کردہ حکم نامہ واپس لے لیا۔
Tag Archives: updates
شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں کارروائیاں جاری، ہلاکتیں 1 ہزار سے تجاوز کرگئیں
دمشق(ویب ڈیسک) شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز کے حملے جاری ہیں اور دو ہفتوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔جنگ زدہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے والی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کا کہنا ہے کہ 18 فروری سے شروع ہونے والے ان حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے دوران ایم ایس ایف کے بھی تقریباً 15 کے قریب طبی یونٹس اور شیلٹرز تباہ ہوئے۔گزشتہ روز عالمی ادارے ریڈ کراس کے 13 امدادی ٹرک مشرقی غوطہ کے متاثرہ علاقے پہنچے، تاہم اس دوران شیلنگ اور بمباری بھی جاری رہی۔ان ٹرکوں میں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ادویات بھی شامل تھیں، بمباری کے باوجود امدادی کارکنوں نےکئی روز سے بھوکے شامی شہریوں میں خوراک تقسیم کی۔مشرقی غوطہ میں جاری بمباری کے باعث متعدد لوگ وہاں سے نقل مکانی بھی کرچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ شامی پناہ گزین اپنے علاقوں کو لوٹ سکتے ہیں کیونکہ وہاں صورت حال اب بھی غیر محفوظ ہے۔بیروت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ادارے کے ہائی کمشنر نے کہا کہ لبنان میں پناہ گزین شامی باشندوں میں سے 90 فیصد اپنے وطن لوٹنا چاہتے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی اس وقت واپس جانے کا خواہش مند نہیں۔دوسری جانب شام کے باغی گروپ جیش الاسلام کی رضامندی کے بعد مشرقی غوطہ کی جیلوں میں قید نصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کا پہلا گروپ اہلخانہ سمیت علاقے سے نکل گیا، یہ لوگ باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں پھنسے ہوئے تھے۔تنظیم کے مطابق قیدیوں کی منتقلی کا فیصلہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ ،شدت پسندوں نے عملے کا گھراﺅ کر لیا ،صورتحال کشیدہ
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔افغان میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کابل میں واقع نجی ٹی وی چینل کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے جہاں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔مسلح ملزمان کے حملے کے بعد چینل کی نشریات بند کر دی گئی جب کہ افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
نیب کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور: شریف خاندان نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلوں پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان سمیت اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اسحاق ڈار کو 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے جب کہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی عرب کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ آج شریف خاندان نے اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد نیب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے کہ نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا جائے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظر ثانی کی تین مختلف اپیلیں دائر کی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نیب ریفرنس کے معاملے پر وکلا سے مشاورت کررہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سب کی رائے ہے کہ نیب ریفرنس کو تسلیم کرنے کا کوئی جواز نہیں اور فی الحال تفتیشی عمل کا حصہ بننے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔