تازہ تر ین
updates

نیب کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: شریف خاندان نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلوں پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان سمیت اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اسحاق ڈار کو 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے جب کہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی عرب کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ آج شریف خاندان نے اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد نیب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے کہ نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا جائے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظر ثانی کی تین مختلف اپیلیں دائر کی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نیب ریفرنس کے معاملے پر وکلا سے مشاورت کررہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سب کی رائے ہے کہ نیب ریفرنس کو تسلیم کرنے کا کوئی جواز نہیں اور فی الحال تفتیشی عمل کا حصہ بننے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv