Tag Archives: Untitled-1 copy.jpg

پیر پگارا نے 2018ء کے الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی

کراچی:حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018ء کے الیکشن نہیں ہوں گے‘اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا‘عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں ‘ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔وہ گزشتہ روز یہاں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ پیر پگارا نے اس موقع پر 2018ء میں الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس عوام کی آخری امید ہے۔ عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں کیونکہ ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ طرز حکمرانی عوام کو پسند نہیں اور 10 برسوں سے حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو کیا دیا۔

متنازعہ ٹویٹ ،اہم خاتون کیخلاف بڑی کاروائی

استنبول(خصوصی رپورٹ) ترکی کے قومی مقابلہ حسن کی فاتح حسینہ کو گذشتہ برس ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی کوشش پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا اور انہیں اپنے اعزاز سے ہاتھ دھونا پڑے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ اِتر ایسن سے گذشتہ روز ‘مِس ترکی’ کا اعزاز واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ 18 سالہ حسینہ 21 ستمبر کو استنبول میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں مِس ترکی 2017 منتخب ہوئی تھیں اور چین میں ہونے والے مِس ورلڈ کے مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی تھیں۔مِس ترکی ایونٹ کا انعقاد کرنے والے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کے ایک سال مکمل ہونے پر ترک حسینہ نے ناقابل قبول ٹوئیٹ کی تھی۔منتظمین کے مطابق اس ٹوئیٹ کے سامنے آنے کے بعد ان کا یہ اعزاز رکھنا ممکن نہیں رہا۔واضح رہے کہ اپنی ٹوئیٹ میں اِتر ایسن نے ناکام فوجی بغاوت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 249 افراد کی خون ریزی کو اپنے ایامِ حیض کے خون سے تشبیہہ دی تھی۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے نتیجے میں جان سے جانے والے ان افراد کی قربانی کو عظیم الفاظ میں یاد کرتے ہوئے شہید قرار دیا جاتا ہے۔