Tag Archives: sarfraz ahmad

اپنے ہوم گراؤنڈ پر بڑا ایونٹ جیتنے کا خواب پورا ہوگیا، سرفراز احمد

کراچی( ویب ڈیسک )پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد ٹرافی لیکرموہٹہ پیلس پہنچ گئے۔تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کے احاطے میں سرفراز احمد نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے کی بہت خوشی ہے، خواب تھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کوئی بڑا ایونٹ جیتوں، فائنل کا ماحول بھی زبردست تھا۔
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم مینجمنٹ نے پورے سال بھرپور محنت کی جبکہ ہمارے قومی اورغیرملکی کھلاڑیوں نے بھی فتح پانے کے لیے مل کر جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں ہم فتح سے ہمکنار ہوئے۔

اپنے شہر میں کھیل کربہت لطف آرہا ہے

کراچی(ویب ڈیسک)سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔پی ایس ایل فور کے فائنل میں رسائی پانے والی کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ شین واٹسن نے عمدہ جارحانہ اننگ کھیل کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت پر امید ہیں۔نمائندہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں اچھاکھیلی ہے،اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے منیجراعظم خان کے مطابق دوران میچ کیچ لیتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والے ٹیم کے کھلاڑی فواد احمد اپنے دانت سے محروم ہوگئے، جمعہ کو نجی اسپتال میں ان کی سرجری ہوگی۔

سرفراز احمد نے ورلڈکپ 2019 کو ہدف قرار دے دیا

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈکپ 2019 کو ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح تاریخ کا حصہ بن چکی اب مسلسل بہتری کی جانب سفر جاری رکھنا ہوگا جب کہ نوجوان کرکٹرز کارکردگی میں نکھارلاتے رہے تو ٹیم ایک مضبوط یونٹ میں ڈھل جائے گی۔ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک بہت بڑی کامیابی تھی، شاندار فتح پر دنیا بھر کے شائقین نے بھرپور پذیرائی بھی کی، بطور کپتان میرا اور ٹیم کا اعتماد کئی گنا بڑھ گیا، پرستاروں کا مورال بلند ہوا، قوم کو اس فتح کی سخت ضرورت تھی لیکن اب وہ تاریخ کا حصہ بن چکی، ہمیں آگے بڑھنا اور آئندہ چیلنجز کیلیے خود کو تیار کرنا ہے، کسی سہل پسندی کی گنجائش نہیں، مسلسل محنت اور بہتری کی جانب سفر جاری رکھنا ہوگا۔کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو کئی باصلاحیت نوجوان کرکٹرز میسر آگئے ہیں، اگر انہوں نے اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کا سلسلہ جاری رکھا تو ٹیم ایک مضبوط یونٹ میں ڈھل جائے گی، ورلڈکپ 2019 اپنے نام کرنے کیلیے ہمیں ہر شعبے میں اپنی خامیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کو دور کرنے کیلیے کام کرنا ہوگا۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ عمراکمل ایک باصلاحیت کرکٹر اور ٹیم کا اثاثہ ہیں لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کا ہم سب کو احساس ہونا چاہیے، امید ہے کہ وہ سخت محنت کرتے ہوئے ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیک وقت وکٹ کیپر، بیٹسمین اور کپتان کے طور پر توقعات پر پورا اترنا آسان کام نہیں لیکن جونیئر سطح سے ہی تینوں شعبوں کا بوجھ اٹھاتا آیا ہوں، یہی تجربہ تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کام آئے گا۔