تازہ تر ین

نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع

 اسلام آباد:  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع ہوگئے، پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور اس میں توسیع کیلیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

وزارت خزانہ نے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات کے تعارفی سیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد کی قیادت آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کررہے تھے۔

ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا مقصد عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مزید بات چیت کا آغاز ہے۔ دوران ملاقات وزیر خزانہ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل پرآئی ایم ایف وفد کا شکریہ ادا کیا اور اسے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور اس میں توسیع کیلیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً 2 ہفتے تک جاری رہیں گے جن میں نئے قرض پروگرام کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv