تازہ تر ین

پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: ارمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اورغازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، ہمارے شہدا کے جذبے، قربانیاں اور لڑنے کا عزم ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی دی گئی قربانیوں کی بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لئے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv