Tag Archives: sammy

پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا، ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچ میں شریک ہوں گے، ڈیرن سیمی آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، ڈیرن سیمی کے علاوہ تقریب میں مصباح الحق، کامران اکمل، صہیب مقصود، عمر امین، ابتسام شیخ، ثمین گل اور دیگر کھلاڑی شریک ہوں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔پشاور زلمی ایمبیسیڈر گل پانڑہ ، زیک آفریدی، خماریان بینڈ اور ساحر علی بگا تقریب میں شاندار میوزیکل پر فارمنس پیش کریں گے۔

دنیائے کرکٹ کے5کپتان ورلڈالیون کا حصہ

لاہور (نیوزایجنسیاں) عالمی کرکٹ کے پانچ کپتان پاکستان کے مہمان بن رہے ہیں۔ ورلڈ الیون میں شامل ڈیرن سیمی دوبار ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی کا عالمی چیمپئن بنوا چکے ہیں۔ پال کالنگ ووڈ کی قیادت میں انگلینڈ دو ہزار دس کا ورلڈ چیمپئن بنا۔ جارج بیلی بھی ورلڈ الیون کا حصہ ہیں جو آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کر چکے ہیں۔جنوبی افریقہ کے موجودہ کپتان فاف ڈوپلیسز ورلڈ الیون کے بھی قائد ہوں گے۔ اوپنر ہاشم آملہ کو بھی اپنے ملک کی کپتانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ورلڈ الیون میں شریک کپتانوں کی آمد سے نہ صرف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا بول بالا ہو گا بلکہ شائقین کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا۔