Tag Archives: indian loc

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

 راولپنڈی(ویب ڈیسک)  بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

بھارت کی پھر فائرنگ ،2شہری شہید ،پاک فوج کی جوابی کاروائی نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے

جندروٹ سیکٹر(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید جب کہ خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ اورتتہ پانی سیکٹرمیں سول آبادی کومارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔ جاں بحق شہریوں کی شناخت 18 سالہ وقار یونس اور19 سالہ اسد علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 30 سالہ محمد شہباز،35 سالہ شمائلہ، خورشید اور14 سالہ حفصہ شبیر زخمی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق بھابھرا گاو¿ں سے ہے جب کہ زخمی دونوں خواتین چک رالی گاو¿ں کی رہائشی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاک فوج نے بھی بھر پور جواب دیا ہے اور بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔واقعے کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیا گیا اورایل اوسی پربھارتی فائرنگ اور2 شہریوں کی شہادت کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

راولپنڈی:بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بالااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور کیانی سیکٹر کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاراورتوپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور بھارتی موچوں کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا۔

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی ،پاک فوج کا بھرپور جواب ،5بھارتی فوجی جہنم واصل

راولپنڈی(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر تتا پانی کے علاقے میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تتا پانی کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بنکر تباہ کردیئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔