بالاکوٹ (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مجوزہ دورہ ناراں و کاغان کے دوران پیپلزپارٹی نے ویلی کاغان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی۔ تحریک انصاف تحصیل پلکوٹ کے رہنما سابق ناظم کاغان راجہ خالد نواز سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور ویلی کاغان کی پہاڑیاں جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھیں، ہزارہ کے لوگوں نے (کل) 19 اگست کو مانسہرہ میں بلاول بھٹو کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے ڈویڑنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد حسین شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک جلسہ باڑی کاغان میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنما راجہ خالد نواز کوپاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرانے کیلئے ڈویڑنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد حسین شاہ، محمد فرید خان، محمد شکیل، سید شعیبب شاہ، محمد رفیق، راجہ طاہر نواز اور دیگر نے جرگہ کے طور پر شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خالد نواز نے باہمی مشاورت سے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی جلسہ سے سید احمد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ خالد نواز ہمارا بھائی ہے، بھائی تھا اور بھائی رہے گا، آج پاکستان پیپلز پارٹی کے پورے جرگہ کو عزت دیکر اہلیان باڑی، پھاگل، کمال بن کاغان نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔
Tag Archives: imran khan
”جی ٹی روڈ ڈرامہ “زبر دست خبر
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو جی ٹی روڈ پر ڈرامہ ہوا اور دکھ بھری تقریر سنی کہ کیوں مجھے نکالا ؟ اس وقت دو طبقے نواز شریف کے ساتھ ہیں ایک جن کے مفادات کرپٹ نظام کے ساتھ ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے اگر نواز شریف گیا تو ان چوروں کی بھی باری آ جائے گی،دوسرے بیووقوف ہیں ،نواز شریف تم نے ووٹ ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کے لئے تھا یا ملک کی دولت کو باہر لوٹ کر لیجانے اور اربوں کی پراپرٹی بنانے کے لئے ؟جی ٹی روڈ مارچ سے نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کے خلاف سازش کی کوشش کی ، آرٹیکل 62اور63کو نکالنے کی سازش کی کوشش کی گئی تو پوری قوم کو اسلام آباد لے کر پہنچوں گا ، چیلنج کرتا ہوں ایک جگہ سے 10لاکھ لوگوں کو پاک فوج ، عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ہیروز کے لئے نکال کردکھاو¿ں گا ، اقتدار ملا تو چار چیزیں غربت کا خاتمہ ، میرٹ کی بحالی ، احتساب اور سبر پاکستان بناو¿ں گا ، میر شکیل الرحمان کا میڈیا ہاو¿س سازشوں اور پراپیگنڈا میں مصروف ہے ایک میڈیا ہاو¿س کا پتہ چلا ہے کہ ایل این جی کا ٹرمینل بن رہا ہے جس میں اس ادارے کا دو سو ارب کا شیئر ہے اس کی آج بات نہیں کروں گا بس اتنا کہوں گا کہ جس کو نواز شریف سے مفادات ہیں وہ ہی ان کے ساتھ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی تعریف نہیں کی جب تک وہ مستحق نہ ہو ، پچھلے نو سال سے شیخ رشید جتناآپ نے سیاسی مافیا کے خلاف جہاد کیا اپنی پارٹی اور قوم کی طرف سے مبارکباد کہتے ہیں ، نو جوانوں آپ نے شیخ رشید سے کیا سیکھا ہے ، جو طاقت ور کے سامنے نہیں جھکتا بلکہ کلمہ حق بلند کر تا ہے۔ تالیاں بجا کر شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج چار چیزیں بتاو¿ں گا جس پاکستانی قوم سر فخر سے اٹھا کر چل سکے گی انہوں نے کہا کہ یہ جو جی ٹی روڈ پر ڈرامہ ہو ا اور دکھ بھری تقریر سنی کہ کیوں مجھے نکالا ؟ اس وقت دو طبقے نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ ایک طرح کے ایسے ہیں جن کے مفادات کرپٹ نظام کے ساتھ ہیں اور اگر نواز شریف گیا تو ان چوروں کی بھی باری آ جائے گی ، جو میں غور سے دیکھ رہا تھا کہ ایک وہ پاکستانی جس کو سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے نا اہل قرار دیا نہ اس کو سچا سمجھا نہ ایماندار۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو میڈیا ہاو¿سز پر آ جاو¿ں کہ کونسا میڈیا پر اپیگنڈا کر رہا تھا ، میر شکیل الرحمان خود کہتا ہے کہ میں صحافت نہیں جانتا بلکہ کاروبار ہے یہ میرا، ایک اور میڈیا ہاو¿س کا بھی پتہ چلا ہے کہ ایل این جی کا ٹرمینل بن رہا ہے جس کا دو سو ارب کا شیئر ہے اس کی آج بات نہیں کروں گا بس اتنا کہوں گا کہ جس کو نواز شریف سے مفادات ہیں وہ ہی ان کے ساتھ ہے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ تھوڑے وقت میں لوگوں کو بے وقوف بنا سکتے ہیں اور نوا زشریف نے تھوڑے سے لوگ بیووقوف بنے ہوئے جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ مینڈیٹ کا مطلب ہو تا ہے کہ آپ عوام سے وعدہ کر تے ہیں کہ میں آپ کو سب کچھ دوں گا۔ نواز شریف کیا آپ نے ووٹ لیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کا پیسے چوری کرونگاَ ؟ آپ نے تو کہا تھا کہ ملک کو ایشئین ٹائیگر بنا دوں گا لیکن تم نے تو اربوں روپے چوری کر کے بیرون ملک میں بڑی جائیدادیں بنا لیں ہیں۔ جب آپ پکڑے جائیں تو کہیں عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے ؟ نواز شریف جیلوں میں موجود لوگ پوچھتے ہیں کہ ہمارا کیا قصور ہے ؟ نوا زشریف جعلی کاغذات ، جھوٹ پکڑا جائے تو سپریم کورٹ پر پریشر ڈالو، نیب نے ابھی تک حدیبیہ پیپر مل کے خلاف ریفرنس نہیں دائر کیا۔ نوا زشریف کا پریشر نیب پر تو نہیں ہے کیا ؟ نیب والو سن لو سارا پاکستان تمہیں دیکھ رہا ہے کہ تم ایک چور کی مدد کر رہے ہو۔ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ آنے والو دنوں میں پاکستان کے خلاف کیا سازش ہونی ہے ؟ جی ٹی روڈ پر تو ایک سازش واضح ہو گئی کہ سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف بولا گیا ہے۔ ہماری فوج کہتی ہے کہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ، پہلے آپ نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے لیکن کیا ہوا ہے کہ آپ فوج ، سپریم کورٹ کے خلاف بول رہے ہیں ؟ میں بتاتا ہوں نواز شریف کے خلاف کیا ہوا ؟لوگوں کو خریدا نہیں جا سکا اب تم سے صرف یہ ہو ا ہے اب۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان بدل چکا ہے اب آپ کے ہاتھوں کو ئی نہیں بکے گا۔ میں چیلنج کرتا ہوں اپنی عدلیہ کے لئے ،جے آئی ٹی کے ہیروز کے لئے ،پاک فوج کے لئے جو ملک کے چپے چپے پر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے میں ایک جگہ سے دس لاکھ لوگ ان کے حق میں نکال کر دکھاو¿ں گا۔ میں اور آپ سب کے ساتھ مل کر عدلیہ کے لئے نکلیں گے ، یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے ، جاگے ہوئے لوگ ہیں جب بھی وقت آئے گا قوم فوج اور عدلیہ کے لئے اٹھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے سے قبل ایک وعدہ قوم سے لیتا ہوں کہ صرف سچے بنو اور سچ بولو ، جو لوگ سچ بولتے ہیں اللہ ان کی عزت کرواتا ہے چاہے وہ نواز شریف ہو یا اربوں پتی ہو ، میں توقع کرتا ہوں کہ ہم نے سچ بولنا ہے راہ حق پر کھڑا ہونا ہے انہوں نے کہا کہ سازش چل رہی ہے کہ آئین کے اندر سے 62اور63نکال دیں ، نواز شریف تمہارا کیا مطلب ہے کہ آئین سے صادق اور امین کو نکال دے تم چاہتے ہو کہ جو ووٹ لے کر آئے اس کو لوٹ کھسوٹ کی اجاز ت دے دی جائے اگر سازش ہوئی تو لاکھوں لوگوں نے مل کر نکلنا ہے اور اسلام آباد میں اس سازش کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نیا پاکستان نہیں بنا سکتا آپ نے اور میں نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے ،بچپن سے خواب دیکھتا تھا9سال کی عمر میں پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ، لوگوں نے مذاق اڑایا ، 18سال کی عمر میں کرکٹر بن گیا ، آل راو¿نڈر بنا ، کپتان بنا ، ورلڈ کپ لایا کیوں کہ میرا خواب تھا ، والدہ کی تکلیف دیکھ کر کیسنر ہسپتال بنا نے کا خواب تھا کوشش کی اللہ نے بنوا دیا ، پرائیوٹ یونیورسٹی دیہات میں بنائی لوگوں نے کہا کہ پروفیسرنہیں آئیں گے لیکن 90فیصد غریب لوگ پڑھ رہے ہیں کیونکہ یہ میرا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آیا دس سال تک مذاق اڑا پھر پانچ سال اس سے کم مذاق اڑا لیکن اب پارٹی اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اس نے سٹیٹس کو کے خلاف کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم نے ملک کر غربت کے خلاف جہاد کر نی ہے مدینہ فلاحی ریاست بنی تو سب سے زیادہ غربت کرنے پر کام کیا گیا ، تحریک انصاف کو موقع ملا تو پہلے غربت ختم کر نی ہے ، ٹیکس کا ایسا نظام لائیں گے جس میں پیسے والوں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کے پی کے میں ڈیڑھ لاکھ بچے پرائیوٹ سکولوں سے نکل کر سرکار ی سکولوں میں آیا ہے ، غریب آدمی آئے تو اس کو مفت علاج ہو ، بیماری ہو تو غریبوں کی تو تباہی ہو جا تی ہے ، ایگریکلچر ، انڈسٹری ، نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی ، دوسرا میرٹ ہے کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر نہیں چل سکتا ، دبئی پاکستان سے سیکھتا تھا جہاں پی آئی اے سے دنیا سیکھتی تھی ، نظام تعلیم اچھا تھا کیا ہوا کہ پاکستان پیچھے چلا گیا۔ 60کی دہائی کی دنیا میں میرٹ تھا بہترین کام ہور ہا تھا میگا پراجیکٹس بنے کیونکہ ہمارا میرٹ کا نظام بہترین چل رہا تھا۔ جب ہی ہم نے سیاسی مداخلت کی تو ملک بر صغیر کے سب سے نچلے درجے کی طرف جانے لگ گیا ہے۔ دبئی کا شیخ ہر ادارے کو مضبوط اور پروفیشنل لوگوں کو لے کر آیا۔ جتنی بہتر جمہوریت اتنی اچھی میرٹ ہے یہ جتنی فیملی پارٹیز ہیں ان میں نواز شریف ہے تو مریم نواز ، شہباز شریف ہے تو چھٹکو حمزہ شہباز شریف ہے میرٹ کہاں ہے ان میں ؟ تیرا سال کے بعد سب سے کم جرم اور دہشت گردی کے پی کے میں ہے کیونکہ پولیس نے بہترین کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب تالیاں بجائیں کے پی کے پولیس کے لئے۔ تیسری چیز ہے احتساب کیونکہ جہاں احتساب نہیں ہوتا کرپشن وہی پنپنے لگتی ہے۔ نواز شریف نے کہیں کہا کہ کرپشن کے پیچھے چلے گئے تو ترقی کیسے ہوگئی ، میاں صاحب ! چائنہ کے اند ر تین سالوں میں دو سو وزیر وں کو کرپشن میں پکڑا ہے اور پاکستان میں کتنے وزیر پکڑے ہیں ؟ صرف ایک وزیر پکڑا وہ بھی کے پی کے میں ؟ انہوں نے کہا کہ جب وزیر وں کو پکڑیں گے تو سرکاری ملازم اور پٹواری خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔ سارے پاکستان کو سبز پاکستان بنائیں گے ، دریا صاف کریں گے ، درخت اگائیں گے ، ہوا کو صاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو ہمیں فکر ہے کہ ہم گندگی میں رہ رہے ہیں۔ ہمیں پہلے جہاد کرنا ہے کہ ہم ملک کو صاف کریں ، دریا ، ندیاں صاف کرنی ہیں۔ آئی یو سی این نے کے پی کے حکومت کو مبارک دی ہے کہ ہم نے تین سال میں سو کروڑ درخت اگائے ہیں۔ کے پی کے وزیر اور جنگلات کے عملے کو جنہوں نے شہادتیں دیں اور ٹمبر مافیا کے مقابلہ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو موسم دنیا میں بدل رہا ہے تو پاکستان میں بھی بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی اس لئے قوم کو تیار ہو نا ہو گا کہ ہم ملک کو اتنا سبر بنائیں گے کہ ملک کو خوبصورت بنائیں گے اور ہمیں یورپ جانے کی ضرورت نہیں پڑا کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا عوامی مسلم لیگ کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا تواس بات کا جواب میں ان کو دے دیتاہوں آپ کو قوم کے خزانے پر ہاتھ ڈالنے ، اپنی تجوری بھرنے اور قوم کو بھکاری بنانے کی وجہ سے نکال دیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں نیا پاکستان چاہیے جس کی قیادت عمران خان کررہے ہوں ،ہمیں نواز شریف کا نیا پاکستان نہیں چاہیے جس میں گرمیوں میں بجلی نہیں ،سردیوں میں گیس نہیں،پینے کا صاف پانی نہیں اور نوجوانوں کو بغیر رشوت کے کوئی نوکری دینے کو تیا ر نہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم کرپٹ حکمران کو ان کے نظام سمیت دفن کرکے دم لیں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ وہ باغ ہے جہاں لیاقت علی خان کو شہید کیا گیا ،جہاں پر بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا اور جب یہاں کے لوگ کوئی فیصلہ کرلیتے ہیں تو پھر قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نواز شریف جی ٹی روڈپرکہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا؟میں کہتاہوں کہ بحیثیت پاکستانی مجھے شرم آتی ہے کہ میرے ملک کے وزیراعظم کے پاس غیرملکی اقامہ ہے ،اوروہ بیرون ملک ملازم ہے ،لندن سے بلاکرضیاءالحق نے نوازشریف کووزیرخزانہ پنجاب بنایا،نوازشریف نے وزیراعظم جونیجو،اسحاق خان اوربے نظیربھٹوکوسازش کے ذریعے ہٹایا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اتوارکے روزلیاقت میں عوامی مسلم لیگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مجھے آج جوعزت دی ہے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔تحریک انصاف کامشکورہوں کہ انہوںنے میراساتھ دیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے چوربدمعاش نوازشریف کے آگے ہتھیارنہیں ڈالے ،نوازشریف نے جی ٹی روڈپرریلی نکالی ،فیس بک پرممتازقادری جنازے کون لیگ ریلی بنایاہواہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ایل این جی معاہدے کے کاغذمانگے جوانہوںنے نہیں دیئے ۔وزیراعظم کاامیدوارنامزدکرنے پرمیں عمران خان کامشکورہوں ،وزیراعظم انتخاب والے دن مجھ پرحملہ کیاگیا،مجھے اورعمران خان کوقتل کرنے کی سازش کی گئی تھی مجھے اسپیکرنے کہاکہ پچھلے دروازے سے نکلولیکن میں نے کہاکہ پچھلے دروازے سے نہیں جاو¿ں گا۔شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالاگیا۔اس سے بڑی ذلت نہیں کہ میرے ملک کاوزیراعظم پڑوسی ملک میں نوکری کرتاتھااورمنی لانڈرنگ کرتاتھا۔ میں این ایل جی کونہیں چھوڑوں گا،حدیبیبہ کیس نہیں کھل رہا،ہم سپرکورٹ چلے جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے چینی سفیرکوکہاکہ سی پیک پرصرف18ارب لگے ہیں ڈان خان کمپنی پاکستان میں نہیں ہے،چین نے 200آدمیوں کوپھانسی دی ہے ،ایک ملین لوگوں کی تنزلی کی ہے ،گوادرمیں کوئی کام نہیں ہورہا۔انہوںنے کہاکہ ہم ایوب خان کے خلاف نکلے سامنے سے گولی پڑتی تھی ،نوازشریف نے جونیجوکونکالامیں نے جونیجوکرہلایاتونوازشریف نے کہاکہ تم نے جونیجوکوجلسے کیلئے بلایا؟،نوازشریف نے اسحاق خان اوربے نظیربھٹوکے ساتھ کیاکیا۔ضیاءالحق نے لندن سے بلاکرنوازشریف کووزیرخزانہ پنجاب بنایا۔شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کے بیٹے 8سوکروڑڈالرکے مالک ہیں اورقائداعظم کابیٹاکراچی میں بھیک مانگ رہاہے آج لوگ وہ ٹی وی چینل دیکھتے ہیں جوعمران خان اورشیخ رشیدکودکھاتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ غریب لوگ گردے اورخون بیچ رہے ہیں ،اورنوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالاگیا؟۔عوام عمران خان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ عوام کوانصاف اورروزگاردلائیں گے ۔میں نے آرمی چیف سے کہاکہ چوروں کوآئین اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پکڑناہے ۔جمہوریت کوچلنے دیناہے نوازشریف کی ضرورت ہے نظریہ ضرورت کی عدلیہ نوازشریف عدلیہ کے خلاف محاذکھولناچاہتے ہیں۔
عمران خان کی سابق بیوی کو کردار کشی کیلئے تیار کیا جانے کا انکشاف
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب قرآن پاک اٹھاکر الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ ریحام خان کسی بھی الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کے جواب دیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کرتی تھیں، مراد سعید نے کہا کہ دورہ سوات میں ریحام خان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی اور کس سیاسی رہنما کے ذاتی معاون کی آپ کو خدمات حاصل رہیں، تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کیا اب بھی ریحام خان امیر مقام اور مسلم لگ ن سے رابطے جھٹلائیں گی، مراد سعید نے کہا کہ نوازشریف کے سپریم کورٹ سے نااہل ہونے پر عمران خان کی کردار کشی شروع کی گئی، دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مراد سعید کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوجوان کو پتہ ہونا چاہئے کہ اگر میں نے تمام سوالات کے جواب ثبوتوں کے ساتھ دیئے تو سچائی سے اس نوجوان کو صدمہ پہنچے گا، مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو داو¿ پر نہ لگائیں، ٹوئٹر پر ریحام خان نے کہا کہ مراد سعید کے تمام سوالوں کے جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں جس سے اس نوجوان کو صدمہ پہنچے گا، مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیریئر داو¿ پر نہ لگائیں ان کا کہناتھا کہ میں تمہارے سوالوں کے جواب میں رسیدیں بھی شامل کرونگی کیونکہ میں ان میں سے نہیں ہوں جن کے برے کام چھپے ہوئے ہوں۔
آرٹیکل 63۔62کے ذریعے نا اہلی بارے سب سے بڑی خبر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عابد شیر علی سمیت نون لیگ کے دوسرے لیڈر عمران خان پر کوکین پینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ اب اسلام آباد سے اطلاع ملی ہے کہ سیاسی مخالفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے خون کا نمونہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ عنقریب میڈیکل رپورٹ کے ساتھ یہ نیا سکینڈل آئے گا۔ اس کے علاوہ سیتاوائٹ اور عمران خان سے منسوب بیٹی ٹیریان جو لندن میں ہیں اور جمائما اس کے اخراجات برداشت کرتی ہیں۔ میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مخالفین نے ان کو بھاری رقم کی پیش کش کی ہے۔ شاید ایک ہفتے میں کامیاب بھی ہو جائیں گے۔ اگر کامیاب ہو گئے تو 14 اگست سے یکم ستمبر تک اس کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ ٹیریان اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پریس کانفرنسز کریں گی جس کا اہتمام عمران خان کے مخالفین کریں گے۔ اگر ٹیریان کو پاکستان لانے میں کامیاب ہو گئے تو اس کو عمران خان کے خلاف 62،63 کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ضیاشاہد نے مزید کہا کہ فحش الزامات لگانے کا کلچر انتہائی خطرناک ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار شاہد مسعود نے ذرائع کے حوالہ سے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ نے عمران خان کے خلاف الزامات کی مہم چلانے کے لئے طے شدہ پچاس کروڑ روپے میں سے بیس کروڑ روپے عائشہ گلالئی کو پہنچا دیئے ہیں۔ باقی رقم کچھ عرصہ بعد دی جائے گی۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ محترمہ سے پختون کارڈ کھیلنے کا خطرناک کھیل کھلایا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) ضمیروں کی سوداگر ہے:عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے تحریک انصاف کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین نے مسلم لیگ(ن) کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جب کہ الزامات کی سیاست کرنا(ن) لیگ کا وطیرہ ہے اور مسلم لیگ (ن) ضمیروں کی سوداگر ہے۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں (ن)لیگ بے نظیر بھٹو اور مجھ پر ایسے الزامات لگاچکی ہے اور ایسے کردار کشی کے حملے آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اربوں ڈالر ضبط ہونے کے ڈر سے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے کیوں کہ (ن) لیگ سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے اور مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
پانامہ فیصلے کے بعد کپتان نے کھلاڑیوں کو ”کال“دیدی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے گزشتہ 21 سال کے دوران ان کا ساتھ دینے والوں کو انہوں نے پریڈ گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا یہ میری اور نواز شریف کی لڑائی نہیں تھی، میں ان کے خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے خوش ہیں، آج علامہ اقبال کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔انہوں کہا کہ ملک سے دس ارب ڈالر سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، یہ کون کرتا ہے؟ انہوں نے فیصلے پر پاکستان کی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عدلیہ چاہے تو طاقتور کا احتساب بھی ہوسکتا ہے جبکہ جے آئی ٹی کے ممبران کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جس انداز میں کام کیا ایسا مغربی ممالک میں بھی نہیں ہوتا، اب امید مل گئی ہے کہ باقی ممالک کی طرح ہم بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ شروعات ہوئی ہے، اس کے بعد بڑے بڑے ڈاکو پکڑے جائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر ان کے ساتھ مل کر قربانیاں دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب نیا پاکستان نظر آرہا ہے، قوم جاگ گئی ہے، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
عمران خان کی سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کافیصلہ جلد سنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے لہذا سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات بگڑ رہے ہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے لیکن ساری حکومت وزیراعظم کی کرپشن بچانے میں مصروف ہے لیکن 4 میں سے 2 صوبے اور وکلا وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں جب کہ لاہور کا اتنا بڑا حادثہ ہوا وزیراعظم مالدیپ چلے گئے حالانکہ ملک کو اس وقت چیف ایگزیکٹو کی ضرورت ہے اور وہ ملک میں موجود ہی نہیں ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ابھی تک ایک بینکنگ ٹرانزیکشن نہیں دی اور جو دستاویزات دیں وہ فراڈ نکلیں، یہ لوگ بجائے اپنی صفائی پیش کرنے کے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں باقی بھی سب کرپٹ ہیں جب کہ لوگوں کو خریدنے کیلیے پیسا استعمال ہورہا ہے، یہ قوم کو پاگل سمجھتے ہیں اور 30 سال سے بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دبئی میں ڈیڑھ ڈیڑھ ارب روپے کے گھر ہیں اور ان کے وزیر اقامے لیے پھر تے ہیں، یہ سارے قوم کے مجرم ہیں اور واقعی گاڈ فادر ہیں جب کہ کسی جمہوریت میں کبھی نہیں ہواہوگا کہ کسی ملک کا وزیراعظم اقامہ لیکردوسرے ملک کا سیلز منیجربنا ہو۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فلیٹ لینے کی منی ٹریل جو ناممکن تھی وہ بھی عدالت میں دکھادی جب کہ ایک کھلاڑی 60 لاکھ روپے کا فلیٹ لیتا ہے اور اس کا مقابلہ چوری کے پیسا باہر بھیجنے والے سے کرایا جارہا ہے، میرے باہر کمائے پیسے پر ٹیکس وہاں لگنا تھا مگر برطانیہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جب کہ میں اگر نااہل ہوا تو یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی اچھا کام کررہے ہیں کیوں کہ پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن کی راہ سے ہٹ گئی ہے۔عمران خان نے ایک بار پھر جنگ اور جیو کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان اپنے میڈیا گروپ کو کرپٹ مافیا کو بچانے کے لیے استعمال کررہے ہیں اور جو خاندان 30 سالوں سے قوم کا پیسہ لوٹ رہا ہے یہ ان سے پیسے لے کر انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام کسی کو بچانا نہیں ہے جب کہ حق وسچ کے ساتھ کھڑے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
عمران خان توہین عدالت کیس، الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ 10 اگست تک محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار حاصل نہیں، اس کیلیے کمیشن کا اپنا قانون موجود ہونا ضروری ہے، 1976 کا توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ہے اور آئین کے تحت صرف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ہی توہین عدالت کی کارروائی کر سکتے ہیں، لہذا الیکشن کمیشن سے عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ غیر قانونی ہے، آئین میں الیکشن کمیشن کو صرف انتخابی عمل سے متعلق اختیارات دیے گئے ہیں جبکہ آرٹیکل 6 کے تحت غداری کامقدمہ چلانے کا بھی الگ سے قانون اور طریقہ کارہے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کا مطالبہ غیرقانونی ہے اور الیکشن کمیشن کا درجہ آئین میں الگ نوعیت کا ہے، اگر یہ کہا جائے کہ الیکشن کمیشن کا درجہ ہائی کورٹ کے برابر ہے تو پھر قواعد بھی ہائی کورٹس والے لاگو کرنے پڑیں گے، لیکشن کمیشن عدالت اور مدعی ایک ہی بن گیا یہ کیسے ممکن ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے خلاف متعدد بے بنیاد مقدمات قائم کئے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق عدالت میں جمع کر وا دیئے ہیں۔
اپنے ہی ہاتھوں ایسا کیا کربیٹھے کہ بڑی مشکل میں پھنس گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی نا اہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا،آئین کے آرٹیکل 62، 63کے تحت کارروائی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ 1983میں انہوں نے لندن فلیٹ خریدا تھا جبکہ اب سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر عمران خان کا 1987میں وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھا گئے خط کا عکس گردش کر رہا ہے جس میں عمران خان نے درخواست کی تھی کہ ان کے پاساپنا ذاتی گھر نہیں لہٰذا انہیں ایک فلیٹ الاٹ کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات آسان ہو جائیں۔واضح رہے کہ اگر یہ بات عدالت میں ثابت ہو جاتی ہے کہ عمران خان نے 1983میں فلیٹ خریدا اور 1987میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بے گھر ہونے اور رہائش فراہم کرنے کی درخواست کی تو پی ٹی آئی چیئرمین شدید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے اور ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے جس کے تحت وہ نا اہل ثابت ہو سکتے ہیں۔
شہبازشریف کیخلاف عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟؟
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس دوران شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد عمران خان نے بابر اعوان کو منظوری دیدی۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ناہلی کیلئے ریفرنس میں ٹھوس موادا موجود ہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ،عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی یل میں ڈالے جائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے انصاف کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں جب کہ ایف آئی اے اور آئی بی سمیت دیگر اداروں کو اپنے حق میں استعمال کیا گیا اور سپریم کورٹ میں آئی بی کا کردار بھی سامنے آگیا، چیرمین ایس ای سی پی پر مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سارے خدشات سچ ثابت ہوگئے ہیں اور اب جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیوں کہ اب ان کے پاس مستعفیٰ ہونے کے سوا اور کوئی جوا ز نہیں جب کہ نوازشریف کے خلاف 2 ججز کا فیصلہ آنے کے بعد ہی انہیں مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا۔ انہوں نے شریف خاندان کے تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈانے کا بھی مطالبہ کیا۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنی چوری چھپانے اور ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے ہمارے خلاف مقدمات دائر کروائے اور اپنے وزیروں کے ذریعے میرے خاندان والوں کو بدنام کیا جن کا سیاست سے کوئی تعلق ہی نہیں جب کہ میں تو صرف بطور اپوزیشن لیڈر اپنا فرض ادا کررہا تھا لیکن شریف خاندان کا یہی طریقہ واردات ہے جو یہ پچھلے 30 سال سے ملک کو لوٹتے آرہے ہیں۔عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے جنگ گروپ کو نوٹس جاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کو روکنے میں میرشکیل الرحمان کا بھی ہاتھ ہے اور جنگ گروپ نے شریف خاندان کی چوری روکنے کے لیے بھرپور کوشش کی، (ن) لیگ کے حق میں اور ہمارے خلاف غلط رپورٹس شائع کی جن کی بنیاد پر وفاقی وزرا پریس کانفرنس کرتے تھے۔ انہوں نے میڈیا کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن اینکرز اور میڈیا گروپ نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق اور سچ کی بات کی قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
”کے پی کے “میں بڑی تبدیلی آگئی
پشاور (خصوصی رپورٹ)خیبرپی کے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو تھانہ کا ایس ایچ او مقررکردیا گیا۔ پولیس لائن سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا، نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او میں خاتون بھی شامل ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ آپریشنل ذمہ داریاں کسی خاتون کو سونپی گئی۔ پشاور پولیس نے سب انسپکٹر رضوانہ حمید کو پولیس سٹیشن گلبرگ کی ایس ایچ او تعینات کیا۔
کہاں سے ہو رہی ہے سازش ؟ کون کررہا ہے سازش ؟
اسلام آباد : کہاں سے ہو رہی ہے سازش ؟ کون کررہا ہے سازش ؟؟ نواز شریف بتاتے کیوں نہیں؟ عمران خان نے وزیراعظم سے سازشی عناصر کا نام بتانے کا مطالبہ کر دیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمراں جے آئی ٹی کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، جب کہ دس جولائی کے بعد پی ٹی آئی سربراہ نے پوری قوم کیساتھ سڑکوں پر آنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔