All posts by Channel Five Pakistan

درست وقت پرلی جانے والی حیرت انگیز اور دلچسپ تصاویر

لندن(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے ماہر فوٹوگرافر تیسری آنکھ جیسی حس رکھتے ہیں اور تصویر کو بروقت کیمرے میں مقید کرکے لازوال بنادیتے ہیں۔

ذیل میں کچھ مضحکہ خیز تصاویر دیکھیے اور فوٹوگرافر کی تصویر کھینچنے کی ٹائمنگ اور مہارت کی داد دیجئے۔ یہ تصاویر بروقت لی گئی ہیں جس کی وجہ سے عام تصاویر انتہائی دلچسپ اور مضحکہ خیز بن گئی ہیں۔

یہ تصاویر بھی ایک ماہر فوٹوگرافر نے جمع کی ہیں تاکہ آپ ان سے محظوظ ہوسکیں۔

اس تصویر میں ایک زرافہ چھوٹے چارٹرڈ طیارے کو دیکھ رہا ہے لیکن گمان ہوتا ہے کہ یہ طیارہ جانور کے عین پاس ہے اور کسی کھلونے کی مانند دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری تصویر میں ایک خاتون ہوا کے جھکڑ سے اپنی دوست کے اڑنے والے بالوں کے پاس اس طرح کھڑی ہیں گویا وہ بالوں کو سونگھ رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقعے پر خود خاتون کے تاثرات بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

بلی ایک فلیٹ اسکرین ٹی وی پر چڑھ گئی جب کہ اس نے اپنی گردن کچھ اس طرح کر رکھی ہے کہ ٹی وی میں دکھائی دینے والے شخص بلی کے روپ میں اسکرین سے باہر آگیا ہے۔

ایک اور تصویر میں پالتو کتا جماہی کچھ اس ادا سے لے رہا ہے کہ تصویر میں موجود کتے کا جڑواں عکس لگ رہا ہے۔

اس خوبصورت مجسمے میں ایک شخص کا باجا آواز کے بجائے بادل کو خارج کررہا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک شاندار تصویر ہے جسے بہت سوچ سجھ کر مقید کیا گیا ہے۔

اب اس تصویر کو غور سے دیکھئے کہ ایک بائیک پر بچہ بیٹھا ہے لیکن جھٹکے سے اسٹارٹ ہونے والی بائیک سے اچھل کر وہ زمین کی جانب آرہا ہے جب کہ بوڑھی دادی اسے سنبھالنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔

اس دلچسپ تصویر میں سمپسن ہومر ٹی وی سے باہر کی جانب دیکھ رہے ہیں جب کہ باہر ایک کار پر ان کی بیگم مرج دکھائی دے رہی جس کا اسکیچ ایک وین پر بنا ہوا ہے۔

ایک بلی اپنے کھانے کے بڑے پیک پر اس طرح چھپ گئ ہے کہ اس کا چہرہ بیگ پر دکھائی دے رہا ہے

بالی ووڈ اسٹارز کا خواتین کے دن پر خصوصی پیغام

ممبئی(ویب ڈیسک)ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایاجاتا ہے، خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ دن منانے کا مقصد ہی خواتین کی معاشرے میں خدمات کو سراہنا ہوتا ہے، بالی ووڈ اسٹارزنے  بھی اس دن پر خواتین کی اہمیت اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دل چھولینے والے خوبصورت پیغامات شیئر کیے ہیں۔اداکارہ کترینہ کیف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مضبوط ترین خاتون قراردیااور کہا ان کی والدہ بہترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی  خدمت کرنے میں گزار دی۔

امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیابچن، بیٹی شوئینا نندااور بہو ایشوریا رائے بچن کی تصایر شیئر کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس بات کا دھیان رکھیئے کہ آپ کی کمیونٹی میں موجود ہر لڑکی کے پاس صحت کی وہی تمام سہولیات  موجود ہوں جو لڑکوں کو حاصل ہیں۔

اداکارہ کاجول نے اپنی ایک مزیدار سی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا ’’لڑو خاتون کی طرح۔‘‘خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اداکار اکشے کمار نے بھارت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی عدم دستیابی پر ایک بہت خوبصورت ویڈیو ٹویٹر پرشیئر کرائی جس میں بھارتی وزیر اعظم خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس مہم سے جڑنے والی خواتین کی ہمت اور کوششوں کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیاہے۔

پاکستان کی ایشیا کپ میں شرکت کا امکان روشن

 دبئی(ویب ڈیسک) بی سی سی آئی کیخلاف قانونی جنگ چھڑنے کے باوجود پاکستان کی بھارت میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کا امکان ہے۔بی سی سی آئی کیخلاف قانونی جنگ سے پیدا ہونے والے جمود کے باوجود پاکستان کی بھارت میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کا امکان ہے،باہمی کرکٹ سیاسی کشیدگی کی نذر ہونے کا انٹرنیشنل ایونٹس میں مقابلوں پر اثر پڑنے کی توقع نہیں۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے اپریل میں پاکستان میں ہونے والے ایمرجنگ کپ میں اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے سے انکار کردیا تھا،حکام کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والی جس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیااس میں ہمارا کوئی نمائندہ ہی موجود نہیں تھا۔جواب میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ایشاکپ میں اپنی ٹیم نہ بھجوانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق اب چیئرمین کا خیال ہے کہ ایشیائی ٹورنامنٹ ثالثی کمیٹی کے فیصلے اور ایف ٹی پی سے الگ معاملہ ہے،اس کو ساتھ جوڑ کر دیکھنا مناسب نہیں ہوگا،یہ موقف سامنے آنے کے بعد اب محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے تحت اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھی بھارت جانے پر تیار ہوجائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم شامل ہونے کی وجہ سے جونیئر ایشیا کپ کا بھارت میں انعقاد نہیں ہوسکا تھا، میزبانی کا اعزاز ملائیشیا کو حاصل ہوا جس کے بعد اب پاکستان باہمی سیریزاور پی ایس ایل کے میچز بھی اسی ملک میں کرانے کے لیے پر تول رہا ہے جب کہ یو اے ای میں اکتوبر میں شیڈول افغان لیگ پی سی بی کے لیے پریشانی کا باعث ہے،پاکستان کو اسی دوران آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنا ہے۔

سری لنکا میں مسلم کُش فسادات کے بعد سوشل میڈیا پرپابندی عائد

کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے طول و عرض  میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوؤں  کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں،بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے جب کہ حکومت نے فسادات میں کئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔کشیدہ حالات کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی ہے،ٹیلی کام اتھارٹی اینڈ کمیونی کیشن نے ملک بھر میں تین دن کےلیے فیس بک،وائبر اور واٹس ایپ کو بلاک کردیا ہے جب کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر عارضی پابندی کی وجہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی خبروں کو روکنا بتایا ہے۔

ترکی، ایران اور انتہا پسند گروپس بدی کی مثلث ہیں، سعودی ولی عہد

قاہرہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ترکی، ایران اور انتہاپسند گروپ بدی کی مثلثہیں۔مصری اخبار کے مطابق دورہ مصر کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ترکی، ایران اور انتہا پسند گروپس بدی کی مثلث ہیں جب کہ ترکی خلافت اسلامیہ کو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے جو تقریباً ایک صدی پہلے سلطنت عثمانیہ کے ساتھ ختم ہوچکی تھی۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ جاری تنازع مزید طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے تاہم قطر کو سعودی عرب میں ہونے والی عرب لیگ کانفرنس میں شرکت سے روکا نہیں جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کو چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مطلوبہ اکثریت مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کی کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں پارٹی کی 4 رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکثر جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے لیے نواز شریف کی تجویز کی حامی ہیں اور انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے، اب مسلم لیگ (ن) باآسانی اپنا چیئرمین منتخب کرانے کی پوزیشن میں ہے۔نواز شریف نے کمیشن کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان جب کہ آصف زرداری کی جانب سے رضا ربانی کا نام مسترد کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کو مستحکم اور پارلیمان کو بالادست دیکھنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا تعلق مسلم لیگ (ن) جب کہ ڈپٹی چیئرمین کا تعلق اتحادی جماعت سے ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے عندیہ دیا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرے تو ان کی حمایت کریں گے لیکن آصف زرداری نے یہ تجویز مسترد کردی تھی۔

شریف خاندان کیخلاف نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کی مدت ملازمت میں توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شریف خاندان سمیت کئی اہم نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ وزارت قانون نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش وزارت قانون کی جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے سمری منظور کرنے کے بعد ایوان صدر کو بھجوائی،  صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی سفارش پر محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ جج محمد بشیر کو13مارچ 2018 سے13 مارچ 2021 تک توسیع دی گئی ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں، ان کی مدت ملازمت 13 مارچ 2018 کو ختم ہورہی تھی، فاضل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا۔  جس پرسیکرٹری قانون نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ فاضل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھیجی گئی ہے اور سمری 12 مارچ سے پہلے منظور کرلی جائے گی۔

سپریم کورٹ: پیرا گون سٹی معاملے میں سعد رفیق 10 مارچ کو طلب

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پیرا گون سٹی کے معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 10 مارچ کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت ایل ڈی اے سٹی کا ماڈل بنایا گیا ، اربن ڈویلپمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ کس کس کو دیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ اربن ڈویلپمنٹ کمپنی کے مالک طاہر جاوید کو ٹھیکہ دیا گیا۔

توہین عدالت کیس: طلال چودھری کا تحریری جواب مسترد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا توہین عدالت کیس میں تحریری جواب مسترد کر دیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے 14 مارچ کو طلب کر لیا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی کامران مرتضیٰ نے کہا کہ موکل کا ابتدائی تحریری جواب جمع کرایا تھا ، مبینہ توہین ا?میز سی ڈی تاخیر سے ملی ، جائزہ نہیں لے سکا ، فراہم کئے گئے ٹرانسکریپٹ اور ویڈیو میں فرق ہے ، سی ڈی کا جائزہ لے کر تفصیلی جواب داخل کرنے کا موقع دیں۔

2013 میں برطانوی شہریت چھوڑ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے رہنمائ اور نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور نے عدالت میں کہا کہ میں 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑ چکا ہوں، عدالت نے چوہدری سرور کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے دوہری شہریت از خود کیس میں خالد خان اور بلال منٹو کو عدالتی معاون مقرر دیا۔پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباسی نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم کی بہن سعدیہ عباسی اور نزہت صادق 5 ، 5 سال دوہری شہریت کے ساتھ پارلیمنٹ کی رکن رہ چکی ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے بیٹھے ہیں، اسی لیے از خود نوٹس لیا۔ دوہری شہریت کا فیصلہ 2012 میں آیا ، انکی نا اہلی تو پھر تب سے شروع ہونی چاہیے۔

ایون فیلڈ ریفرنس: جے آئی ٹی مکمل رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جے ا?ئی ٹی کی مکمل رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جج محمد بشیر نے واجد ضیائ کو ہدایت کی کہ ا?پ نے جو دستاویزات جمع کیں وہ باری باری ریکارڈ کروائیں۔احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفنرسز کی سماعت ہوئی۔ جے ائی ٹی سربراہ واجد ضیائنے تین بکس میں موجود ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، واجد ضیائ نے جے آئی ٹی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی۔ مریم نواز کے وکیل نے جے آئی ٹی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کو چیلنج کیا اور کہا کوئی قانون تفتیشی ٹیم کی رائے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، تفتیشی ٹیم کی رائے عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بن سکتی۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف ، انکی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہوئے۔ وکیل نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث حاضری سے استشنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

آئندہ ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے رضا ربانی کا نام تجویز کیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے تمام ریفرنسز بوگس ہیں ، میری پیدائش سے پہلے کے اثاثے ڈھونڈے جا رہے ہیں ، رابرٹ ریڈلے کی گواہی ہمارے حق میں گئی۔ انہوں نے کہا رضا ربانی کا نام دینے کا مقصد تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سے بچا جائے ، ہارس ٹریڈنگ روکنے سے متعلق قانون سازی کیلئے تیار ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے بھی ہارس ٹریڈنگ ہو گی ، ہارس ٹریڈنگ بری روایت ہے جس کا سد باب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ن لیگ سینیٹ میں واحد اکثریتی جماعت ہیں ، اپنا امیدوار لانا ہمارا حق ہے ، فضل الرحمان ، محمود اچکزئی ، حاصل بزنجو کو ملا کر اچھی خاصی تعداد بن جاتی ہے، بلوچستان میں دو تین ماہ پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی تھی۔