All posts by Channel Five Pakistan

بارود و اسلحہ کی بو میں خواتین کا رقص آزادی

لاہور (ویب ڈیسک)دنیا میں ہرسال 8 مارچ کو یوم خواتین اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ دنیا کی نصف آبادی کو بھی وہی حقوق دیے جائیں گے، جو باقی نصف یعنی مردوں کو حاصل ہیں۔

تاہم آج تک دنیا کے کسی بھی ملک میں خواتین کو وہ حقوق حاصل نہیں ہوسکے، جو مردوں کو حاصل ہیں۔

اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے یوم خواتین کے موقع پر جہاں ترقی پذیر ملکوں میں خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، وہیں شورش اور جنگ زدہ ممالک کی خواتین اس بات سے بے خبر نظر آئیں کہ 8 مارچ ان کا اپنا دن ہے۔

اسپین، اٹلی، رومانیہ، بیلاروس، برطانیہ، فرانس، روس اور امریکا میں تو 8 مارچ کو خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، ریپ اور دیگر حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف خلاف مظاہرے کرکے اپنے حقوق کی جنگ لڑی۔

تاہم عراق، افغانستان، صومالیہ، فلسطین، کینیا و شام جیسے ممالک کی خواتین مظاہرے کرنے کے بجائے زیادہ تر اپنی ہی دنیا میں مصروف رہیں۔

تاہم شورش اور جنگ زدہ ممالک کی متعدد خواتین نے 8 مارچ کو خوشیاں منا کر یہ ثابت کردیا کہ بارود و اسلحے کی بو بھی خواتین کی آزادی کو سلب نہیں کرسکتی۔

کئی سال تک خانہ جنگی اور شورش کے شکار رہنے والے ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر رقص اور موسیقی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

بغداد میں یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے فیسٹیول میں مرد و خواتین فنکاروں نے ایک ساتھ پرفارمنس کرکے امن اور محبت کا پیغام دیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی عالمی یوم خواتین کے موقع پر محفل موسیقی و رقص کے اہتمام کو ہی بہتر سمجھا گیا، جس میں نوجوان لڑکیوں سمیت عمر رسیدہ خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صومالیہ کی لاکھوں خواتین اپنے دن سے بے خبر رہیں، تاہم جن خواتین کو 8 مارچ کی اہمیت کا اندازہ تھا وہ اسے یادگار بنانے کے لیے کوشاں نظر آئیں، خواتین اور بچوں سے متعلق کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم کی فیلڈ مینیجر فاریہ عابدی صمد نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دیے۔

60 سالہ آمنہ حاجی علمی نے یوم خواتین پر قحط زدہ ملک صومالیہ کی خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی۔

فلسطینی شہر غزہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اگرچہ کوئی مظاہرہ نہیں کیا گیا، تاہم کئی نوجوان لڑکیاں گروپوں کی شکل میں اکٹھی ہوئیں اور آزاد فضاؤں میں کچھ وقت ایک ساتھ گزارا۔

اسکول و کالجز کی زیادہ تر فلسطینی بچیاں غزہ کے سمندر کنارے گروپ سیلفیاں لیتی نظر آئیں۔

شورش، سیاسی کشیدگی اور تشدد کے شکار یورپی ملک یوکرائن میں بھی خواتین اپنے عالمی دن کے موقع پر اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

قحط زدہ افریقی ملک کینیا میں بھی خواتین اور نوجوان لڑکیاں یوم خواتین کے موقع پر خوش دکھائی دیں اور گروپس کی شکل میں تصاویر کھینچتی نظر آئیں۔

راحت فتح علی خان کے بینک اکاونٹس ایک بار پھر منجمد

لاہور(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دوبارہ منجمد کردیئے۔ایف بی آر حکام کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے سال 2015 کا 32 لاکھ روپے انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔ایف بی آر اب تک راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس سے 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرچکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا شاہانہ رہن سہن ٹیکس ادائیگی سے میل نہیں رکھتا ۔ایف بی آر حکام کی جانب سے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین ہو رہی ہے کہ انہوں نے کیا چھپایا ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بھی راحت فتح علی خان ٹیکس نادہندہ قرار دیئے گئے تھے۔

عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے دھمکانے سے نہیں: مریم نواز

فیصل آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے ڈرانے دھمکانے سے نہیں ہوتی۔فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونش سے طاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ کرنے کی 6 ماہ کی مدت ختم ہوچکی، اس 6 ماہ میں کچھ نہ ملا تو 2 مہینے میں کیا نکال کر لے ا?و¿ گے۔انہوں نے کہا کہ واجد ضیائ نے اپنے کزن کو ٹھیکا دیا اور 50ہزار پاونڈ بھی، جے آئی ٹی کے ہیرےجو نہ نکال سکے وہ 2 مہینے میں کیا نکال کرلےآئیں گے، 5 مہینوں میں کرپشن کا مقدمہ نہ نکال سکے، نواز شریف کے خلاف ایک جرم بھی ثابت نہ ہو سکا، 10 روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہو سکی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی جا رہی ہے، وزارت عظمی ٰسے بھی نکال دیا، وزارت عظمیٰ سے بھی نکال کر چین نہ آیا تو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے نکالا دیا لیکن (ن) لیگ اپنا صدر اور نشان چھن جانے کے باوجود سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر آئی، شیر کا نشان چھین لیا پھر بھی سینیٹ الیکشن میں کامیابی ملی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کو مافیا، گاڈ فادر اور ڈان کی گالی دی، پہلے گالی دی پھر وزارت عظمیٰ سےنکالا، سپریم کورٹ نے خود ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کرایا، پاناما بینچ کے 5 ججوں میں سے سے ایک ممبر کو نگران بنا کر بٹھا دیا، تاکہ کوئی انصاف نہ ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ ان سارے ہتھکنڈوں کے باوجود نواز کے امیدوار جیت گئے، نوازشریف کا ساتھ دینے اور (ن) لیگ کے خلاف ظلم پر ڈٹ جانے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جب (ن) لیگ جیت جاتی ہے تو دہری شہریت یاد ا?جاتی ہے، جو دہری شہریت واپس کرچکے ہیں انہیں بھی اٹھا لیا، جنہوں نے دہری شہریت واپس کردی تھی اس پر سوموٹو لے لیا لیکن (ن) لیگ کے خلاف دن دہاڑے سینیٹ کے الیکشن میں منڈیاں لگیں اس پر نوٹس نہیں لیا۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو اب سمجھ نہیں ا?رہی، نوازشریف کے جلسوں کے مقابلے میں جلسے کریں یا (ن) لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن کے مقابلے میں کنونشن کریں، اگر تھوڑا سا کام کرلیا ہوتا تو یہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی، پھر انگلی کے اشاروں کی ضرورت نہیں پڑتی، اب پانچ سال کا وقت گزر گیا، اب اعمال نامہ کھلنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اعمال نامہ کھلے گا تب پتا چلے گا کہ پانچ سال ناکامیوں کے باوجود ا?پ نے سبق نہیں سیکھا اور تاریخ کی غلط سمت میں کھڑے انگلی کا انتظار کرتے رہے، امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے ڈرانے دھمکانے سے نہیں ہوتی، جب نا انصافی پر مبنی فیصلے کرو گے تو ا?واز اٹھے گی یا نہیں؟ ا?پ منصف ضرور ہیں، ا?پ کی عزت ہونی چاہیے، ہم ا?پ کی عزت کرنا چاہتے ہیں لیکن ا?پ بھی اپنی عزت کراو¿۔(ن) لیگی رہنما نے سابق صدر پرویز مشرف پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو مکے لہرا کے فرعون کے لہجے میں بات کرتا تھا، ایک ا?مر جس نے سات ججوں کو گھر بھیجا، چیف جسٹس کو دھکے دیئے بچوں کو گھروں میں محصور کیا اسے اب نوازشریف کا ڈر ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔یاد رہے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہو گیا کہ کراچی ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گروں کے حملے کے بعد ویسٹ انڈیز وہ دوسری ٹیسٹ ٹیم ہے جو بین الاقوامی میچوں کی سیریزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نےبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔

سری دیوی کی زندگی پرڈاکیومینٹری فلم بنے گی

ممبئی (ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ دبئی کے معروف ہوٹل میں نہانے کے دوران پانی کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی اداکارہ سری دیوی کی زندگی پر ڈاکیومینٹری فلم بنائی جائے گی۔54 سالہ اداکارہ کی زندگی اور فلمی کیریئر پر بننے والی ڈاکیومینٹری کو ان کے شوہر فلم پروڈیوسر بونی کپور ہی پروڈیوس کریں گے۔خیال رہے کہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل ایمیریٹس ٹاورز میں باتھ ٹب میں نہانے کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔ابتدائی طور کہا گیا تھا کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم 26 فروری کو دبئی پولیس کی جانب سے جاری اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نہانے کے دوران باتھ ٹب میں بے ہوش ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نہانے سے قبل شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔دبئی پولیس نے اداکارہ کی موت کی 3 دن تک تحقیقات کرنے کے بعد ان کی موت کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات بند کردی تھی۔اداکارہ کی ا?خری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔اداکارہ کی موت کے ڈیڑھ ہفتے بعد اب یہ خبر سامنے ا?ئی ہے کہ ان کے شوہر ان کی زندگی پر مکمل ڈاکیومینٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق سری دیوی کی موت کے ڈیڑھ ہفتے بعد بونی کپور نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے بات چیت کرنا شروع کردی ہے اور خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ اہلیہ کی زندگی پر ڈاکیومینٹری بنائیں گے۔بونی کپور کے قریبی ذرائع کے مطابق سری دیوی کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری کی ہدایات شیکھر کپور دیں گے، جب کہ اس میں اداکارہ کی نایاب تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سری دیوی کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری میں ان کی ابتدائی زندگی سے لے کر اب تک کے حالات کو دکھایا جائے گا۔ڈاکیومینٹری میں فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں، اداکاراو¿ں، ہدایت کاروں و فلم پروڈیوسرز کے علاوہ ان افراد کے تاثرات بھی شامل کیے جائیں گے، جو اداکارہ کے قریب رہے ہیں۔ڈاکیومینٹری میں شوبز انڈسٹری کے علاوہ بھی دیگر شعبوں کے افراد کے تاثرات کو ان کی اپنی ا?وازوں میں شامل کیا جائے گا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ڈاکیومینٹری پر کب کام شروع کیا جائے گا اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک اسے ریلیز کردیا جائے گا۔

سیاستدانوں کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کرک(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات آنے والے ہیں جس میں سیاستدانوں کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔وزیراعظم کا کرک میں نیشپا تیل و گیس اور ایل پی جی منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبےسےاوجی ڈی سی ایل کوسالانہ 60ارب روپےکی آمدنی ہوگی، منصوبےمیں42 ارب روپےکی رائلٹی ادا کی جاچکی ہے، امید ہے منصوبے سے مقامی آبادی کو گیس کی فراہمی بہتر ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ تیل و گیس منصوبے پر 20 ارب روپے لاگت آئی ہے جبکہ منصوبے سے پیدا ہونے والی گیس کی مالیت سالانہ 7 ارب روپے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک میں گیس اور بجلی کا بحران تھا،یہاں پیداہونےوالی گیس کازیادہ حصہ ضائع ہو رہاتھا،سارے کام رکے ہوئے تھے لیکن آج صورتحال بہتر ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن آج پاکستان اضافی بجلی پیدا کر رہا ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں مجبوراً لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک میں 500 کلومیٹر موٹروے تھا، 500کلومیٹر موٹروے بھی (ن) لیگ نے بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج 1700 کلومیٹر موٹروے بن رہا ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا گیا ہے۔کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کا وژن تھا جسے پورا کیا جارہا ہے، یہ سب کام پچھلی حکومتیں بھی کرسکتی تھیں لیکن کسی نے بھی ان معاملات کو سدھارنے کیلیے نہیں سوچا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج جو فیصلے ہورہے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عام انتخابات آنے والے ہیں اور فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ وہ ترقی کو ووٹ دینا چاہیں گے یا گالیاں دینے والوں کو ووٹ دیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کرک میں انڈس ہائی وے کی دو سڑکوں کو مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرک میں ویمن یونیورسٹی کیمپس بھی بنایا جائے گا۔

’حکومت کے بیانات فوج کو مداخلت کی برملا دعوت دے رہے ہیں‘

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے حکومتی اراکین کے اداروں کے خلاف بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے بیانات فوج کو مداخلت کی برملا دعوت دے رہے ہیں۔سینیٹ میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے فرحت اللہ بابر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’فرحت اللہ بابر کی تقریر سے متفق ہوں کہ عدلیہ کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے، فوج کو طالع آزمائی نہیں کرنی چاہیے اور فرحت اللہ بابر نے یہ بھی درست فرمایا کہ جب ججز اپنے فیصلے میں شاعری لکھتے ہیں تو خوف آتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’جج جب زیادہ بولتے ہیں تو تجاوز کرتے ہیں، جب فوجی ہزار روپیہ فیض آباد دھرنے میں بانٹتے ہیں تو وہ آئین میں کردار سے تجاوز کرتے ہیں۔‘اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’اقامہ، پاناما کا فیصلہ منظور نہیں لیکن جب عدلیہ حدیبیہ کا فیصلہ دیتی ہے تو ہمارے لیے وہ منظور ہے، پھر اسے بھی مسترد کرو، یوسف رضا گیلانی سے تو کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مانو اور سیٹ سے اترو لیکن جب اپنے لیے یہی فیصلہ آئے تو ’فیصلہ نامنظور‘ کے نعرے لگوائیں۔‘یہ بھی پڑھیں: خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، چیف جسٹس ان کا کہنا تھا کہ ’اسی بینچ نے اورنج ٹرین کا اتنا بڑا تحفہ دے دیا لیکن شالیمار گارڈن بھاڑ میں جائے، لیکن جب احد چیمہ پکڑا جائے تو اسی عدلیہ اور پراسیکیوٹر کو غلط کہتے ہو، سندھ میں سرکاری افسران گرفتار ہوئے تو کوئی قلم چھوڑ ہڑتال نہیں ہوئی تو کیا پنجاب انوکھا ہے، چیف سیکریٹری کے کمرے میں فیصلہ ہوا کہ ہڑتال ہوگی جو بغاوت ہے، پنجاب بغاوت کرے تو ٹھیک لیکن بلوچستان میں پتہ ہلے تو بندہ اٹھا لو۔‘رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ’آپ کے جلسوں میں یہ حرکات ایک آئینی ادارے کے خلاف دھمال ڈھلوانے کے مترادف ہے، جس طرح کی حکومتی اراکین بات کر رہے ہیں اس سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ عدلیہ نے ان پر بڑا نرم ہاتھ رکھا ہے، جو یہ کر رہے ہیں یہ برملا فوج کو مداخلت کے دعوت دے رہے ہیں اور ’میرے عزیز ہم وطنوں‘ کی تقریر کا جواز پیدا کر رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں فوج اس وقت بڑی جنگ لڑ رہی ہے اور یہ فوج ہماری فوج ہے، کہا جاتا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کہیں اور سے لکھوائے جاتے ہیں، کہاں سے لکھوائے جاتے ہیں حکومت تو آپ کی ہے؟‘اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم کہتے ہیں کہ جس دن آپ کہیں گے تو اسمبلی ختم کردوں گا، کوئی وزیر اعظم یہ نہیں کہہ سکتا یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔‘ مزید پڑھیں: کیا چیف جسٹس یا آرمی چیف سے غلطی نہیں ہوسکتی، سعد رفیق ان کا کہنا تھا کہ ’اس بات سے بلکل انکار نہیں کہ اداروں کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے لیکن ہمیں بھی اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے، ہیں خود احتسابی کرنی چاہیے، ہمیں کس نے اجازت دی کہ جلسوں میں کہیں کہ پانچ ججوں نے فیصلہ دے کر نکالا، جب چیف جسٹس پر اتنا دباو¿ پڑتا ہے تو احتساب عدالت کے جسٹس بشیر پر کتنا دباو¿ پڑتا ہوگا اور عدالت پر کتنا دباو¿ پڑتا ہوگا۔‘واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹ میں اپنی الوداعی تقریر میں فرحت اللہ بابر نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بیانات سمیت موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف جسٹس ا?ف پاکستان قسم کھا کر کہتے ہیں کہ میرا سیاسی ایجنڈا نہیں، مجھے ان کے قسم کھانے پر تشویش ہو رہی ہے‘۔فرحت اللہ بابر نے عدالتی فیصلوں میں آئین اور قانون کا حوالہ دینے کی بجائے شعر لکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انتخابات کا سال 2018 کہیں عدالت کے خلاف ریفرنڈم کا سال ثابت نہ ہو۔‘یہ بھی پڑھیں: فرحت اللہ بابر کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیاانہوں نے تقریر میں اپنی جماعت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے۔بعد ازاں انہیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر کی جانب سے سینیٹ میں کی جانے والی تقریر پر آصف زرداری سخت ناراض تھے۔

شنیرا اکرام اور ثانیہ مرزا شوہروں کے لیے اکٹھی ہوگئیں

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ہے، جہاں لیگ کی تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے پرجوش ہیں۔

جہاں پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے عام عوام بھی میدان میں موجود ہوتے ہیں، وہیں کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

اورایسا ہی کام کیا اس بار پاکستان کی قومی بھابھیوں کا اعزاز رکھنے والی غیرملکی بہوؤوں یعنی آسٹریلیا کی شنیرا اکرام اور ہندوستان کی ثانیہ مرزا نے جنہوں نے اپنے شوہروں کی حوصلہ افزائی کے لیے دبئی کے کرکٹ گراؤںڈ میں ایک ساتھ وقت گزارا۔

جی ہاں، پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ’ملتان سلطان‘ کے ڈائریکٹر اور سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور اسی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی میں کھیلے گئے ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں اپنے شوہروں کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی دونوں غیر ملکی بیویاں ایک ساتھ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

7 مارچ کو ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں کھیلی گئی میچ میں وسیم اکرم اور شعیب اختر کی بیویاں اپنے شوہروں کو سپورٹ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود رہیں۔

اس دوران شنیرا اکرام اور ثانیہ مرزا نے ملتان سلطان ٹیم کو سپورٹ کرنے والے مداحوں کے ساتھ بھی جشن منایا اور ان کے ساتھ مل کر ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نعرے بازی کی۔

مگر بدقسمتی سے ملتان سلطان کی ٹیم دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 2 وکٹ سے شکست کھا بیٹھی۔

ملتان سلطان کی شکست اپنی جگہ لیکن میچ کے دوران شنیرا اکرام اور ثانیہ مرزا کی کھینچی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

پاکستانی کرکٹرز کی دونوں بیویوں کی جانب سے بنائی گئی مختصر ویڈیو کو شنیرا اکرام نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس پر متعدد افراد نے کمنٹس کیے اور ان کے اسٹائل اور انداز کو سراہا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں میں پوائنٹس کے حوالے سے ملتان سلطان اب تک 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ دوسرے نمبر پر7 پوائنٹس کے ساتھ کراچی کنگز دوسرے نمبر پر ہے۔