اسلام آباد(ویب ڈیسک) شریف خاندان سمیت کئی اہم نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ وزارت قانون نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش وزارت قانون کی جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے سمری منظور کرنے کے بعد ایوان صدر کو بھجوائی، صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی سفارش پر محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ جج محمد بشیر کو13مارچ 2018 سے13 مارچ 2021 تک توسیع دی گئی ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں، ان کی مدت ملازمت 13 مارچ 2018 کو ختم ہورہی تھی، فاضل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا۔ جس پرسیکرٹری قانون نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ فاضل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھیجی گئی ہے اور سمری 12 مارچ سے پہلے منظور کرلی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

