All posts by Channel Five Pakistan

علی گڑھ یونیورسٹی سے بانی پاکستان کی تصویر ہٹانے کے معاملے پر کشیدگی ،ہنگا مے پھو ٹ پڑے

علی گڑھ (ویب ڈیسک) علی گڑھ یونیورسٹی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے شہر میں نیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بانی پاکستان کی تصویر ہٹانے کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ریاستی حکومت نےعلی گڑھ میں نیٹ سروس بند کردی ہے تاکہ مظاہرین آپس میں رابطے نہ کرسکیں اور نہ ہی احتجاج کی خبریں نشر ہو سکیں۔انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم ضلعی مجسٹریٹ چندرا بھوشن سنگھ نے دیا جس کے تحت دوپہر 2 بجے سے رات گئے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔دوسری جانب علی گڑھ یونیورسٹی کے مسلمان طلبا آج تیسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں اور جامعہ کے باب سید گیٹ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، مظاہرین نے اسی جگہ نماز جمعہ بھی ادا کی، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی سے بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر غائب کرنے کی معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں جب کہ حراست میں لیے گئے طالب علموں کو بھی رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ علی گڑھ یونیوسٹی کے یونین ہال میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر 1938 سے آویزاں تھی جو چند روز قبل ہٹادی گئی تھی جب کہ تصویر ہٹانے کا مطالبہ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کیا تھا۔تصویرہٹائے جانے کے بعد سے طالب علم اور اساتذہ کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں جسے سبوتاڑ کرنے کے لیے پولیس طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کرکے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا

سیﺅل(ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کرکے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا۔شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدہ ترین تعلقات میں گزشتہ ماہ انتہائی اہم پیشرفت ہوئی اور دونوں ملکوں کے سربراہان نے 65 برس بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر تاریخ رقم کردی۔

نیا سیاسی بھونچال ، پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد ۔۔۔؟

پشاور (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پانچ سال تک شریک اقتدار رہنے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدہ ہو گئی تا ہم جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف کسی بھی محاذ کا حصہ نہیں بنے گی وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے تین صوبائی وزراءعنایت اﷲ‘ مظفر سید اور حبیب الرحمن نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حوالے کر یئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویر خٹک نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ شراکت اقتدار کے بعد ہم نے اچھا وقت گزار رہے جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ بننے کے بعد ایک اچھے موڈ کے ساتھ علیحدہ ہو رہی ہے آج ہم ایک ٹرینڈ سیٹ کر رہے ہیں جو کہ دوسری جماعتوں کے لئے قابل تنقید مثال ہے جماعت اسلامی کے جانے پر افسوس ہے لیکن سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے اور یہ ایک مکمل طور پر سیاسی فیصلہ ہے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے کہا کہ 2013ء میں گیارہ نکات پر تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا نصاب میں جو تبدیلیاں کی گئی تھیں اسے واپس لیا جائیگا بونیر اور دیر میں تعلیمی اداروں کے قیام صوبائی حقوق میرٹ کی بالادستی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد دان نکات کا حصہ ہیں پانچ سال تک شریک اقتدار رہے برداشت کی قوت کو فروغ دیا صوبے کے عوام کے مفاد کا خیال رکھا اور پانچ سال تک تحریک انصاف کے ساتھ رہے۔ ہم حکومت کے ساتھ گلے یا شکایت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک اتحاد کا حصہ بننے کے بعد علیحدہ ہو رہے ہیں جے یو آئی خود فیصلہ کر یگی کہ وہ کب اقتدار سے علیحدہ ہو گی لیکن ایم ایم اے کے پلیٹ پر ہونے والے فیصلوں کی جماعت اسلامی پابندی ہے۔ دریں اثنا سینٹ الیکشن میں ہورس ٹریڈنگ میں مبینہ طور پر ملوث اراکین اسمبلی گورنر ہاﺅس پہنچ گئے اور ایک درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے گورنر اپنا آئینی حق استعمال کریں۔

سجل علی بھی ” سوہا جوڑا“ پہن کر سجنے کیلئے تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستانی اداکارہ سجل علی عنقریب شادی کرنیوالی ہیں۔ سجل علی کس سے شادی کرنے والی ہیں یہ بات تو ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ سابق دوست اور اداکار فیروز خان کو جواب دینے کیلئے کیا ہے۔ چند سال پہلے سجل علی اور فیروز خان کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی کے خواہشمند بھی تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کے راستے جدا ہوگئے ‘تاہم اب یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ہے اور دونوں عنقریب شادی کرنے کا اعلان کریں گے۔

مقروض جنت نہیںجائیگا ۔۔۔!!

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بجٹ کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاجزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر نو مولود بچہ ایک لاکھ 25 ہزار کا مقروض ہے۔ اﷲ کا فرمان ہے کہ مقروض جنت میں نہیں جائے گا۔ قوم کا کیا بنے گا۔

واہ بھئی واہ ۔۔۔ مسجد کیلئے ہندﺅں نے زمین عطیہ کر دی

چندی گڑھ (خصوصی رپورٹ) موم میں 4000 سکھ، 400 ہندو اور 400 مسلمان آباد ہیں۔ بہت سے ہندو گورودوارہ جاتے ہیں اور بعض اوقات پگڑیاں بھی پہنتے ہیں جو عام طور سکھ پہنا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رسومات اور تقریبات میں شرکت کے لیے دوسری برادری کے لوگوں کے گھر بھی جاتے ہیں۔ گورودوارہ کی مذہبی شخصیت گیانی سرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوﺅں کی گیتا پاٹھ جیسی تقریبات سکھوں کے ہال میں منعقد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اسے صرف گورودوارہ ہی نہیں سمجھتے بلکہ سماجی تقریبات کے لیے اکٹھے ہونے کی جگہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مندر کے انتظامی امور میں سرگرم اور استاد بھرت رام کا کہنا ہے: ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایسے سیاسی رہنما نہیں ہیں جو ہمیں تقسیم کریں یا برادریوں میں تقسیم پیدا کریں۔اس گاﺅں کے لوگوں میں وہی بھائی چارہ ہے جو قدیم وقتوں میں ہوا کرتا تھا اور اسی وجہ سے ہم نے مسجد کے لیے زمین دینے کا فیصلہ فوراً ہی کر لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے لوگوں میں نفرتیں نہ ہوں‘ اگر سیاستدانوں میں نہ ہوں۔ ناظم اور بھرت شرما‘ گیانی سرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ فنڈز یا عطیات دینے سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بہت سے ہندو اور سکھوں کے خیال میں مسجد صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہو گی۔ یہ تمام گاﺅں والوں کے لیے ہے۔ اس سب کے باوجود اس بھائی چارے کی کچھ حدود ہیں۔ اگر آپ ان سے کہیں کہ کیا وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو ایک دورسرے کی برادریوں میں شادی کرنے دیں گے تو ان کا ردعمل کافی حیران کن ہوتا ہے۔ سکھ پنچایت کے رکن چوہر سنگھ اس بارے میں کہتے ہیں‘ دیکھئے بھائی چارہ ایک الگ چیز ہے۔ سکھ اور مسلمان الگ الگ مذاہب ہیں، ایسی کوئی بھی چیز ہمارے گاﺅں میں قابل قبول نہیں ہوگی۔ بھرت شرما ان سے اتفاق کرتے ہیں۔ ایسے کبھی بھی نہ تو ماضی میں ہوا ہے اور نہ مستقبل میں ہو گا۔ انڈیا میں یہ عام بات ہے، یہاں تک کے ہندوﺅں میں بھی کئی مختلف ذاتوں میں شادیوں کی مخالفت کی جاتی ہے‘ تاہم انڈیا کے مغربی بنگال جہاں فرقہ وارانہ کشیدگی بہت زیادہ ہے کے مقابلے میں پنجاب کا یہ گاﺅں جنت سے کم نہیں۔ بھرت شرما کا کہنا ہے کہ خدا ہر جگہ ہے، اب چاہے وہ گورودوارہ ہو، مسجد یا مندر۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک

کراچی(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر حصوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور سندھ کے بیشتر علاقوں، بلوچستان میں تربت، چاغی، سبی اور پنجاب کے جنوبی شہروں میں سورج آج بھی گرمی برسائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے تاہم شہر میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج جنوب مغرب سے ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گے، ہفتے سے پیر تک فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے بارشوں ہوں گے۔ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ پیرتک جاری رہے گا۔

قبرستان کی بجائے ہر گھر کے باہر قبر

آندھرا پردیش (خصوصی رپورٹ) جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے کنرنول ضلع میں واقع ایاکونڈا ایک ایسا گاﺅں ہے جہاں ہر گھر کے ساتھ یا سامنے قبر ہے۔ ایاکونڈا کرنول ضلع ہیڈکوارٹر سے 66 کلو میٹر کے فاصلے پر گونے گنڈل تحصلی میں ایک پہاڑی پر آباد ہے۔ مالاداسری برادری کے کل 150 خاندانوں والے اس گاﺅں کے لوگ اپنے عزیزواقارب کی موت کے بعد ان کی لاش کو گھر کے سامنے دفن کرتے ہیں کیونکہ یہاں کوئی قبرستان نہیں ہے۔ اس گاﺅں میں ہر گھر کے سامنے ایک یا دو قبریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ گاﺅں کی خواتین اور بچوں کو اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے ان قبروں سے ہو کر گزرنا ہوتا ہے۔ اگر خواتین ان سے ہو کر پانی لینے جاتی ہیں تو بچے ان کے گرد کھیلتے ہیں۔ گاﺅں والوں کا کہنا ہے کہ یہ قبریں ان کے اجداد کی ہیں جن کی وہ روزانہ پوجا کرتے ہیں، ان پر نذرانے چڑھاتے ہیں اور اپنے مخصوص رسم و رواج کی پابندی کرتے ہیں۔ گھر کے افراد گھر میں پکنے والا کھانا اس وقت تک نہیں چھوتے جب تک انہیں پہلے قبر پر نذر نہیں کیا جاتا۔ اس گاﺅں میں ہر گھر کے سامنے ایک یا دو قبریں ضرور ہیں۔ اس رواج کے بارے میں گاﺅں کے سرپنچ شرینواسول نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا‘روحانی پیشوا نلاریڈی اور ان کے شاگرد مالا دشاری چنتا منی سوامی نے گاﺅں کی ترقی کے لیے اپنی پوری طاقت اور دولت لگا دی تھی۔ ان کے کاموں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے گاﺅں کے لوگوں نے ان کے اعزاز میں یہاں ایک مندر قائم کیا اور ان کی پوجا کرنے لگے۔ اسی طرح اپنے خاندان کے بزرگوں کے اعزاز میں یہ لوگ اپنے گھر کے باہر ان کی قبریں بناتے ہیں۔ ان کے یہاں کا یہ رواج محض کھانے نذر کرنے اور پوجا کرنے تک محدود نہیں بلکہ جب وہ کوئی نئی چیز خریدتے ہیں تو بھی وہ سب سے پہلے اس کو ان قبروں کے سامنے رکھتے ہیں اور اس کے بعد ہی اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس گاﺅں میں کچھ دوسرے رسم و رواج بھی ہیں۔ مثال کے طور پر یہاں کے لوگ اپنے گاﺅں سے باہر شادی نہیں کرتے اور یہ لوگ چارپائی پر بھی نہیں سوتے۔

ان کو پھانسی دیدی جا ئے،آرمی چیف نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ 3خطرناک دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا کی توثیق کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ سزا پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی تنصیبات پر حملوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل ،تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے ،عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں عارف اللہ ،بخت محمد ،محمد عمران ،یوسف خان ،نادر خان ،برہان الدین،محمد زیب ،سلیم اور عزت خان سمیت دیگر دہشت گرد شامل ہیں۔