All posts by Channel Five Pakistan

نعیم بخاری کی متنازعہ چوٹیں ۔۔۔؟ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے

لندن (خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری کو لندن میں شدید چوٹیں آئی ہیں، ان کی بائیں آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطاب لندن کے انڈرگراﺅنڈ سٹیشن پر نامعلوم افراد سے کسی معاملے پر جھگڑے ہونے کے بعد لڑائی بڑھی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ نعیم بخاری کے خاندانی ذرائع کے مطاب اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن کے ماربل آرچ سٹیشن کی اندرونی سیڑھیوں پر گرنے سے نعیم بخاری کو چوٹیں آئیں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو فوری طلب کرکے انہیں طبی امداد دیکر ہسپتال داخل کرایاگیا، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں مکمل صحب یاب ہونے میں تین ماہ لگ سکتے ہیں۔ لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں نعیم بخاری کی عیادت کے بعد سابق کرکٹر سرفراز نواز نے گفتگو میں کہا کہ نعیم بخاری کی حالت اب قدرے بہتر ہے اور وہ جلد گھر شفٹ ہوجائیں گے۔ بعض آزاد ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ گرنے سے آنکھ پر گہرا نشان نہیں پڑسکتا، ہوسکتا ہے کہ کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہو۔

سیکریٹری بلدیات سندھ کے سیکریٹری نے سارے کرپٹ افسران کے نام بتا دیئے

سندھ(ویب ڈیسک) سیکریٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکریٹری رمضان سولنگی نے دوران تفتیش زبان کھول دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سیز محکمہ بلدیات کو ماہانہ کروڑوں روپے بھتا دیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی زیرِ حراست رمضان سولنگی نے محکمہ بلدیات میں ہونے والی کرپشن میں ملوث اہم افراد کے نام بتادیے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی جنوبی سے ہر ماہ ایک کروڑ روپے آتے ہیں، ڈی ایم سی ویسٹ سے ماہانہ ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کرائے جاتے ہیں ، سندھ کی ہر ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی سے ماہانہ لاکھوں روپے آتے ہیں۔رمضان سولنگی نے کہا کہ وزیر بلدیات کے فرنٹ مین کے نام پر مختلف کاغذی کمپنیاں قائم ہیں۔ ٹی ایم او، انجینئر اور اکاونٹنٹ ایم پی ایز کی سفارش پر لگائے جاتے ہیں۔ افسران کی تعیناتی لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری انیس دستی کے ذمے تھی جنہیں حال ہی میں ڈی سی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے ، وزیر بلدیات نے انیس دستی کو اہم ٹاسک دے کر حیدرآباد بھیجا ہے۔

صبا قمر،صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز آج اپنی اپنی سالگرہ منائینگی

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔اداکارہ صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز بھی آج اپنی اپنی سالگرہ منا ئینگی۔اداکارہ صبا قمر5مئی 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز اور بعدازاں ٹی وی ڈراموں میں بے مثال اداکاری سے اپنی شناخت قائم کی۔ صبا قمر نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ پاکستانی اردو فلموں اور بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی اداکاری کی ہے انہوں نے بالی ووڈ میں بننے والی فلم ہندی میڈیم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی فلم آج بھی چین کے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جبکہ صبا قمر کا شمار پاکستان کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتاہے۔

پاکستان میں ماﺅں کے دودھ بینک ۔۔۔ بڑی خبر سے بڑا بھونچال

لاہور (خصوصی رپورٹ) ماﺅں کے ”دودھ بینک“ قائم کرنا غیرشرعی ہیں۔ مغرب کی نقالی کرتے ہوئے ماﺅں کے ”دودھ بینک“ قائم کرنا جائز نہیں کہ کسی کو پتہ نہ ہو کہ کس بچے نے کس ماں کا دودھ پیا ہے تو اس طریقے سے رشتہ جو ولادت کے تعلق سے حرام ہے رضاعت سے بھی حرام ہوجاتا ہے۔ عورت کے دودھ سے حرمت جب ثابت ہوتی ہے جبکہ بچے نے دو سال کی عمر کے اندر اس کا دودھ پیا ہو‘ بڑی عمر کے آدمی کے لئے دودھ سے حرمت ثابت نہیں ہوتی نہ عورت رضاعی ماں بنتی ہے۔ اس نے یہ بھی اجازت دی ہے کہ والدہ کے علاوہ دوسری عورت بھی بچے کو دودھ پلاسکتی ہے جسے رضاعی ماں کا رتبہ ملتا ہے۔ اگر بچہ خدانخواستہ ماں اور باپ دونوںسے محروم ہوجائے تو اس کو دودھ پلانے کا انتظام کرنا اس کے ورثاءکی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ راغب نعیمی نے نیااخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احکامات رضاعت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں‘ دودھ پلانے والی ماﺅں کا کھانا اور کپڑا دستور کے مطابق باپ کے ذمہ ہوگاکسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی (تو یاد رکھو کہ) نہ تو ماں کو اس کے بچے کے سبب نقصان پہنچایا جائے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کی وجہ سے نقصان پہنچایا جائے اور اسی طرح (نان نفقہ) بچے کے وارث کے ذمہ ہے۔

فیصلہ ہو گیا ماہرہ خان بھی ہالی وڈ بالی وڈکے روبرو ہونگی

پاکستان (ویب ڈیسک) پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول 2018 میں شرکت کریں گی۔ماہرہ پہلی بارکانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔کانزفلم فیسٹیول کا میلہ ہرسال فرانس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔اس سال کانز فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکارہ جولیان مور، جین فونڈا اور ایوا لنگوریا کی شرکت متوقع ہے جبکہ بالی وڈ سے دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور شرکت کریں گی۔ماہرہ پہلی بارکانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔71 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول رواں ماہ 9 مئی سے 20 مئی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی۔کانزفلم فیسٹیول میں دنیا بھرسے منتخب کی ہوئی فلمیں اوردستاویزی فلمیں دکھائی جاتی ہیں اورکانزکا میلہ ہرسال مئی میں منعقد کیا جاتا ہے۔

نثار کا آج بڑا پلان ،خفیہ راز افشاءاہم اعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔چوہدری نثار علی خان گزشتہ کئی روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت کی افواہیں ہیں۔ چوہدری نثار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہوں نے اپنا موقف عوام کے سامنے رکھا ہے جس کے باعث چہ میگوئیاں بڑھنے لگی ہیں۔ کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ آج (ہفتہ کو) شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے اور ملکی معاملات اور پارٹی امور پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے جواب بھی دیں گے جبکہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کریں گے۔

ایم کیو ایم کا جلسہ یا جلسی ،فیصلہ آج پنڈال سج گیا

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سارے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر جلسہ کررہے ہیں اور پیپلزپارٹی کو بتائیں گےکہ جلسی اور جلسےمیں کیا فرق ہے۔ایم کیوایم رہنما فاروق ستار اور عامر خان بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس کے سلسلے میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نےکہا کہ ’آج کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے‘۔

اب نابینا بھی قدرتی مناظر کو چھو کر ہماری طرح دیکھیںگے ِکیسے انوکھے شیشے متعارف۔۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک )گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی فورڈ اپنی کار کے لیے ایسی ’اسمارٹ ونڈوز‘ تیار کررہی ہے جس کی مدد سے نابینا افراد بھی گاڑی سے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فورڈ کار نے نابینا افراد کے لیے ایسی ونڈ اسکرین اور ونڈوز تیار کی ہیں جو مناظر کو محسوس کرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ کار میں بیٹھے نابینا افراد ان ونڈوز کو ہاتھ لگا کر مناظر کو محسوس کرسکتے ہیں بالکل اسی طرح جیسی نابینا افراد کے لیے مخصوص کتاب ’بریل‘ پر انگلی کے پوروں کی مدد سے تحریر کو پڑھا جا سکتا ہے۔کمپنی نے ’ منظر کو محسوس کرو‘ نامی فیچر کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے ایل ای ڈی لائٹس سنسرز کا استعمال کیا جس کے ذریعے اعلیٰ امتزاج کی تصاویر کو محسوس کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ نابینا مسافر ان ڈسپلے کو ہاتھ لگا کر مناظر کو محسوس کرسکتے ہیں اور اپنے سفر کو خوشگوار اور یاد گار بناسکتے ہیں۔

”پرواز ہے جنون “حمزہ علی عباسی کی پرواز کس شکنجے میں پھنس گئی

کراچی ویب ڈیسک نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ ریلیزسے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی۔پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بنائی گئی فلم ’پروازہے جنون‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کرداراداکررہے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے روپ میں بے حد شاندار نظر آرہے تھے۔ فلم کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم فلم اس وقت مشکلات کاشکار ہوگئی جب فلم کے وارڈ روب اسٹائلسٹ (لباس ڈیزائنر) سومررحمان نے پروڈکشن ہاو¿س پر کیس فائل کردیا۔

عدلیہ مخالف نعرے ،لیگی ایم این اے سمیت دیگر ملزموں کے نام ای سی ایل میںڈالنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قصور ریلی میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کے مقدمہ میں نامزد ایم این اے، ایم پی اے سمیت تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی ربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر نامزد ملزمان ایم این اے وسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر، چیئرمین بلدیہ قصور ایاز خان، وائس چیرمین احمد لطیف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ڈی پی او قصور سے استفسار کیا کہ عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ناصر خان اور جمیل خان کہاں ہیں؟ ڈی پی او قصور نے جواب دیا کہ ملزمان ناصرخان اور جمیل خان پہلے روز سے فرار ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی پی او قصور نے بتایا کہ مقدمے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریر کے مقدمہ میں نامزد ایم این اے ، ایم پی اے سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی پی او قصور کو ہدایت کی ہے کہ اگر معاملہ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے تو ایف آئی اے کے سپرد کر دیا جائے۔ عدالت نے مفرور ہونے والے دونوں ملزمان جمیل خان اور ناصر احمد خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔

نوازشریف کو فوج لائی تو عمران کو کون لایا

لاہور(صباح نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست یں لارہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پوری قوم آج بھی نیب کے کردار کو پوری طرح سے فوکس کرتی ہے اور شک کی نظر سے دیکھتی ہے، زرداری صاحب جو اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے، کس طرح نیب کی مہربانیوں کے حق دار ٹھہرے، سندھ میں کئی وزرا پر نیب کی تحقیقات کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ مظفر ٹپی بھی دیانتدار دار شفاف ڈکلیئر ہو گئے ہیں، پیرمظہرالحق کے خلاف اساتذہ بھرتی کروانے کا کیس تھا، انہیں بھی صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جب کہ فریال تالپور پر بھی کسی سے کچھ لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات کی کہانی پوری قوم جانتی ہے جبکہ 2002کے انتخابات کے حوالے سے نیب کا کردار سب پر واضح ہے، چیئر مین نیب سے گزارش کروں گا کہ 2018کے الیکشن میں نیب کے کردار کو شفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تویہ المیہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست میں لارہا ہے، فوج کا یہ کردار نہیں کہ کسی کو آگے لائے اور کسی کو پیچھے کرے۔ایس ایس پی جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بری ہونے پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کہا یہ سب کے بری ہونے کا موسم ہے اور عمران خان ان سب کے سرغنہ ہیں۔

ن لیگ کاعمران خان کی احتساب عدالت سے بریت کےخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنےکا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ نے عمران خان کیاحتساب عدالت سے بریت کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا تصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ2014 کے دھرنے کے دوران ہمارے پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا گیا پاکستان کی پارلیمنٹ کو پامال کیا گیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کے عملے پر تشدد کرکے باہر نکالا دیا گیا ہم اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ کارکنوں نے عمران خان کے کہنے پر تشدد کیا۔