All posts by Channel Five Pakistan

اثاثہ جات کیس میں پرویزمشرف کے خلاف نیب کی بڑی پیش رفت

لاہور (ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئےمشرف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے نام جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر کی لاہور میں موجود پراپرٹی کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر پرویز مشرف، ان کی اہلیہ صہبا مشرف، بیٹی عالیہ رضا و دیگر کے نام لاہور میں جائیدادوں کی ملکیت کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا ہے۔ نیب کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو لاہور کو لکھے گئے خط میں 9 مئی تک پرویز مشرف ودیگر کے ریکارڈ فراہم کرنے ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ سابق صدر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

شہبازشریف کا عمران خان کو نوازشریف سے صلح کا مشورہ

رحیم یار خان(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف سے صلح کا مشورہ دے دیا۔رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ’خان صاحب کہتے ہیں شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ خطرناک آدمی ہے، خان صاحب آپ کو اب پتہ چلا، نوازشریف بے چارہ بھولا شریف آدمی ہے اور میں خطرناک ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’اگر یہ بات ہے تو خان صاحب نواز شریف سے صلح کرلیں، میں خطرناک ا?دمی یونیورسٹی، اسپتال، سڑک بناتا رہے گا، لوگوں کو روزگار ملے گا، ملک خوشحال ہوگا‘۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ ’جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے دور میں اسے ریگستان بنایا، ہم نے چولستان میں سولرپاورلگاکر اسے ترقی اور خوشحالی میں بدل دیا، نوازشریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے‘۔بعد ازاں بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ’میاں صاحب آپ کو الیکشن سے دستبردار نہیں ہونےدیں گے ، آپ الیکشن لڑیں گے‘۔

ٹوئٹر جی، یار اب تو ہمارے نمبرز بڑھادو، کب سے اتنا کچھ ڈال رہے ہیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کی ہے کہ مہربانی کرکے اب تو ان کے فالورز بڑھادئیے جائیں۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ سے ہاتھ جوڑتے ہوئے التجا کی ہے”ارے یار ٹوئٹر جی، یار اب تو ہمارے نمبرز بڑھادو، کب سے اتنا کچھ ڈال رہے ہیں، کچھ اور کرنا ہو نمبر بڑھانے کیلئے تو بولو“ اس پیغام کے ساتھ امیتابھ نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کرائی جس میں وہ ہاتھ جوڑے اور سر جھکائے کھڑے ہیں۔

ساری زندگی نوازشریف کا سیاسی بوجھ اٹھایا لیکن جوتیاں اٹھانے والا نہیں ہوں: نثار

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے کہا ہےکہ ساری زندگی نوازشریف اور (ن) لیگ کا سیاسی بوجھ اٹھایا لیکن جوتیاں اٹھانے والا نہیں ہوں۔پریس کانفرنس کی ابتدا میں چوہدری نثار نے صحافیوں کے سوالات لیے اور کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ کیا پوچھیں گے آپ مسلم لیگ (ن) میں رہیں گے یا نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں اور نہ ہی کسی سے آرڈر لیتا ہوں۔واضح رہے کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے ناخوشگوار ہیں، میاں شہبازشریف نے گزشتہ ماہ چوہدری نثار سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں سابق وزیر داخلہ نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔گزشتہ دنوں چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں بھی زیر گردش تھیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ائیرپورٹ سے 50زندہ مگر مچھ برآمد ہونے سے تھر تھلی مچ گئی

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے معروف ہیتھرو ایئرپورٹ پر ڈبوں سے 50 زندہ مگر مچھ برآمد ہوئے جنہیں حکام نے ضبط کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کارگو طیارے سے آنے والے ڈبوں سے آوازیں آئیں انہیں کھولا گیا تو مگر مچھ کے بچے برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرلیا گیا۔ مگر مچھ کے سارے بچے ایک سال کی عمر کے تھے جنہیں ملائیشیا سے کارگو طیارے میں لندن لایا گیا تھا۔ یہ مگرمچھ پانچ مختلف ڈبوں میں رکھے گئے تھے تاہم جگہ کی تنگی کے باعث وہ آپس میں لڑنے لگے تو سرسراہٹ اور ہلکی آوازوں نے عملے کی توجہ حاصل کرلی۔ہر ڈبہ پانچ مگر مچھوں کے لیے بنا تھا تاہم ہر ڈبے میں ایک فٹ طویل 10 مگر مچھ موجود تھے لڑائی کے سبب ایک مگر مچھ مرگیا تھا۔کسٹم انتظامیہ نے زندہ جانوروں کو فضائی قوانین کے برخلاف لائے جانے پر انہیں ضبط کیا ہے۔ کسٹم افسران کے مطابق یہ مگر مچھ کیمبرج شائر میں قائم ایک فارم میں جانے تھے جہاں ان کی افزائش نسل کراکر ان کا گوشت فروخت کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ یہ عمل غیر قانونی نہیں تاہم انہیں لانے کے خلاف قانون طریقہ کار کے باعث ان مگر مچھوں کو ضبط کرکے جانوروں کی نگرانی کرنے والے ادارے کو دے دیا گیا ہے۔

عظمی کاردار نے رانا ثنااللہ کو5 کروڑ روپے ہرجانے کالیگل نوٹس بھیج دیا

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمی کاردار نے رانا ثنااللہ کو5 کروڑ روپے ہرجانے کالیگل نوٹس بھیج دیا۔ پی ٹی آئی کی رہنما عظمیٰ کاردارکا نوٹس میں کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے پاکستان کی 52 فیصد خواتین کی تضحیک کی،جس پر رہنما عظمی کاردار نے رانا ثنااللہ کو5 کروڑ روپے ہرجانے کالیگل نوٹس بھیج دیااور موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا7روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہوں واضح رہے رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی جلسے کی شرکاخواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور وہ اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں، جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی ان کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا ہمیں راتوںرات ہیرو پھر زیرو بنا دیتا ہے :ریجا علی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ”زیرو“ بنا دیتا ہے۔ ریجا علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان فلم میکرز کوبھی اب سوشل میڈیا کی اہمیت کوسمجھنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ”زیرو“ بنا دیتا ہے۔ ایسے میں بہت سی دلچسپ کہانیاں، فوٹیج اورواقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگرہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی ذہانت کے ساتھ ان واقعات کواپنی فلموں کاحصہ بنائیں تو یقینا اس سے عوام کی دلچسپی بڑھے گی۔ اس وقت فارمولا ٹائپ کی فلموں کی نہیں بلکہ منفرد اوردلچسپ فلموں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہورہا ہے اوریہاں جتنے بھی زیادہ سے زیادہ تجربے کیے جائیں گے، اس کا فائدہ ہی ہو گا۔ریجا علی نے کہا کہ ایک ہی طرح کی کہانیاں ، موضوعات اب فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے فلم میکرز کو بھی کچھ نیا انداز متعارف کروانا ہوگا وگرنہ فارمولا فلموں کے ذریعہ ترقی اور بحالی کے خواب دیکھنا درست نہیں ہوگا۔

شاداب خان کی گھومتی گیندوں پر نارتھمپٹن شائر کے بیٹسمین چکرا گئے

نارتھمپٹن (ویب ڈیسک)شاداب خان کی گھومتی گیندوں پر نارتھمپٹن شائر کے بیٹسمین چکرا گئے، انہوں نے انگلش کنڈیشنز میں افادیت ثابت کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان سے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائرنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر بین ڈکٹ 26 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، لیوک پراکٹر (1) حارث سہیل کے تھرو پر رن آو¿ٹ ہوئے۔

ماں بننے کے بعد ایسا کا م کر ونگی کہ سب دنگ رہ جا ئینگے ۔۔۔ثانیہ کا دبنگ اعلا ن سب حیران

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔بھارتی کرکٹ سٹارثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے ا?پ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ثانیہ مرزا کی جانب سے ٹوئٹرپردلچسپ میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی تھی جب کہ شعیب ملک نے تصویرجاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

یا اللہ خیر ، سورج میں سوراخ ہونے کے باعث کل شمسی طوفان کا خطرہ

نیو یا رک (ویب ڈیسک)ناسا سمیت مختلف عالمی سائنسی اداروں نے پیش گوئی کی ہے کہ سورج میں سوراخ ہونے کے باعث 6 مئی کو شمسی طوفان کا خطرہ ہے۔سائنسی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ شمسی طوفان، سورج میں سوراخ ہوجانے کے باعث رونما ہوسکتا ہے جب کہ سورج کا سوراخ والا حصہ زمین کی طرف گردش کر رہا ہے۔امریکی خلائی ادارہ ناسا کے مطابق شمسی طوفان، جسے جیو میگنیٹک طوفان(Geomagnetic Storm) بھی کہتے ہیں، کی مقناطیسی لہروں سے جزوی تکنیکی بلیک آو¿ٹ ہوسکتا ہے جبکہ فلائٹس اور سیٹلائٹ ا?پریشن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔سا نے خبردار کیا ہے کہ زمینی مقناطیسی فیلڈ متاثر ہونے سے بجلی کے ترسیلی نظام پر بھی اثر پڑے گا، جس سے پاور اسٹیشنز متاثر اور بجلی کی فراہمی منقطع ہوسکتی ہے۔ناسا نے خبردار کیا ہے کہ زمینی مقناطیسی فیلڈ متاثر ہونے سے بجلی کے ترسیلی نظام پر بھی اثر پڑے گا، جس سے پاور اسٹیشنز متاثر اور بجلی کی فراہمی منقطع ہوسکتی ہے۔نیشنل اوشیئن ایٹموسفرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کے مطابق طوفان شمالی اور جنوبی روشنی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔شمسی طوفان کو 5 درجہ بندی یعنی G1 سے G5 تک میں تقسیم کیا گیا ہے، ان میں سے چار معمولی نوعیت کے ہوں گے جب کہ G5 کے خطرناک ثابت ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔