تازہ تر ین
pervaiz khattak

نیا سیاسی بھونچال ، پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد ۔۔۔؟

پشاور (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پانچ سال تک شریک اقتدار رہنے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدہ ہو گئی تا ہم جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف کسی بھی محاذ کا حصہ نہیں بنے گی وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے تین صوبائی وزراءعنایت اﷲ‘ مظفر سید اور حبیب الرحمن نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حوالے کر یئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویر خٹک نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ شراکت اقتدار کے بعد ہم نے اچھا وقت گزار رہے جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ بننے کے بعد ایک اچھے موڈ کے ساتھ علیحدہ ہو رہی ہے آج ہم ایک ٹرینڈ سیٹ کر رہے ہیں جو کہ دوسری جماعتوں کے لئے قابل تنقید مثال ہے جماعت اسلامی کے جانے پر افسوس ہے لیکن سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے اور یہ ایک مکمل طور پر سیاسی فیصلہ ہے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے کہا کہ 2013ء میں گیارہ نکات پر تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا نصاب میں جو تبدیلیاں کی گئی تھیں اسے واپس لیا جائیگا بونیر اور دیر میں تعلیمی اداروں کے قیام صوبائی حقوق میرٹ کی بالادستی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد دان نکات کا حصہ ہیں پانچ سال تک شریک اقتدار رہے برداشت کی قوت کو فروغ دیا صوبے کے عوام کے مفاد کا خیال رکھا اور پانچ سال تک تحریک انصاف کے ساتھ رہے۔ ہم حکومت کے ساتھ گلے یا شکایت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک اتحاد کا حصہ بننے کے بعد علیحدہ ہو رہے ہیں جے یو آئی خود فیصلہ کر یگی کہ وہ کب اقتدار سے علیحدہ ہو گی لیکن ایم ایم اے کے پلیٹ پر ہونے والے فیصلوں کی جماعت اسلامی پابندی ہے۔ دریں اثنا سینٹ الیکشن میں ہورس ٹریڈنگ میں مبینہ طور پر ملوث اراکین اسمبلی گورنر ہاﺅس پہنچ گئے اور ایک درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے گورنر اپنا آئینی حق استعمال کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv