All posts by Channel Five Pakistan

آئین کہتا ہے کہ ملک منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی چلایا جائے گا، چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس نے آٹھویں جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم مقننہ کا احترام کرتے ہیں، کبھی بھی اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے‘۔اس موقع پر چیف جسٹس نے جوڈیشل کانفرنس کی سفارشات پرعمل درآمد کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تنازعات کے متبادل حل کا طریقہ کار پاکستان میں کوئی نیا تصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے متبادل حل کے طریقے کی جڑ گاو¿ں میں پنچایت نظام سے ہے، بابا رحمتے کے فیصلے کو اس کی ساکھ پر اعتماد کے باعث سب مانتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس آئین ہے، قانون کی حکمرانی سے معاشرے کامیابیاں حاصل کرتے ہیں،آئین کا ابتدائیہ کہتا ہے کہ ملک منتخب نمائندوں کے ذریعے چلایا جائے گا اور یہی آئین کی کمانڈ ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم مقننہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ نے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لے رکھا ہے، ہم کبھی اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، ہم عوام کے بنیادی حقوق کے محافظ ہیں۔

جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ کا دوسرا ٹیزر ریلیز

کراچی (ویب ڈیسک)چھوٹی عید کے لئے تیار کی گئی بڑی فلم “وجود” کا دوسرا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا جس سے فلم بینوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔معروف اداکار جاوید شیخ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “وجود” میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ٹی وی اداکار دانش تیمور اس فلم میں پائلٹ کے روپ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر ا?ئیں گے اور ان کے ساتھ اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔اگرچہ فلم کے پہلے ٹیزر کی طرح دوسرے ٹیزر میں بھی فلم کی کہانی واضح نہیں ہوتی مگر یہ ضرور دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے انتہائی خوبصورت جگہوں کا انتخاب کیا گیا۔فلم کو رواں سال عیدالفطر پر ملک بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے: چوہدری شجاعت

پشاور(ویب ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ’اگر نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے، ان کا مطلب فوج ہے، یہ فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، کبھی خلائی مخلوق تو کبھی کچھ نام دیتے ہیں‘۔انہوں نےکہا کہ ’لوگ اپنی مرضی سے پارٹیوں میں جارہے ہیں، کوئی دودھ پیتے بچے نہیں جو انہیں اٹھا کرلے جایا جارہاہے‘۔مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھاکہ ’الیکشن کے لیے خاص عینک لگائیں گے تو پتا چل جائے گا الیکشن کب اور کیسے ہورہے ہیں، انتخابی اتحاد پر فیصلہ کررہے ہیں اگر اتحاد کرنا پڑا تو کریں گے‘۔ایک سوال کےجواب میں چوہدری شجاعت نے کہا ’پرویز مشرف سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ ہوتا ہے‘۔اوپر سے حکم آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’جن کو اوپر سے حکم آتا ہے وہی بتاسکتے ہیں جب کہ پہلے پارلیمنٹ بن لینے دیں پھر بات کرتے ہیں کیسی بنتی ہے‘۔

کراچی کے ٹنکی گراو¿نڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کے ٹنکی گراو¿نڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے اکٹھے ہوکر طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ جلسے کے لیے پنڈال سج گیا ہے، اسٹیج تیار ہے اور کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم میں اصلاحات اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے، ہم شہر میں عدم تشدد کی پالیسی پرکاربند رہیں گے، آج ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس کا مقصد یکجہتی کو قائم کرنا ہے، ہمارا مقصد بڑا ہے جس کے سامنے عہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ٹنکی گراو¿نڈ میں جلسہ کیا تب بھی پانی کی ٹنکی خالی تھی اور اب بھی خالی ہے۔ادھر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پارٹی آنے والے الیکشن میں کراچی کی تمام سیٹیں جیتے گی، شام میں پتا چل جائے گا کہ آج جلسے سے کون کون خطاب کرے گا، ہوسکتا ہے کہ آخری خطاب میں کروں۔