All posts by Channel Five Pakistan

5 ماہ بیت گئے،ہاکی فیڈریشن الیکشن نہ کرواسکی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں پانچ ماہ سے زائد تاخیر کے باعث پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو 15مئی تک فیڈریشن کے انتخابات کروانے کی تنبیہہ کر دی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن سپورٹس پالیسی اور پی ایچ ایف کے آئین کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں منعقد ہونے سے لیکن پانچ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان الیکشن کو التوا کا شکار کیا گیا جس سے فیڈریشن عہدداران کی آئینی حیثیت اورکئے جانیوالے فیصلوں پر بھی سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں ، ریکارڈ کے مطابق پی ایچ ایف کے الیکشن نومبر 2013میں منعقد ہوئے تھے جس کے بعد اگست 2015میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر اختر رسول اور رانا مجاہد کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت اور سیکرٹری شپ سے ہاتھ دھونے پڑئے تھے اور اگست 2015میں ہی بریگیڈئر (ر)خالد سجا د کھوکھر اور شہباز سینئر پر مشتمل فیڈریشن کا نیا سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جن کی آئینی مدت 26نومبر 2017کو پوری ہو چکی ہے اور فیڈریشن تاحال اپنے الیکشن کے شیڈول کا اعلان نہیں کر سکی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تنبہہ کی ہے کہ وہ 15مئی تک پی ایچ ایف کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بناتے ہوئے اس حوالے سے اپنی رپورٹ سے انہیں آگاہ کریں ۔ اس سے قبل سابق اولمپینز نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن کے انعقاد کیلئے تاخیری حربے استعمال ہونے پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو خطوط لکھے تھے جبکہ ہاکی فیڈریشن کے عہدداران پر بعض ایسو سی ایشن کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی خرد برد کرنے کے الزامات لگائے جا چکے ہیں۔

زیڈ ٹی بی ایل کی لگاتار چوتھی جیت

لاہور(سپورٹس ڈ یسک ) ویمنزڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کپ میں زیڈٹی بی ایل نے پی سی بی الیون کو26رنزسے ہراکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی ۔ سٹیٹ بنک نے ایچ ای سی کو9وکٹوں سے شکست دیدی۔ایچ ای سی میگا ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔کراچی میں جاری میگا ایونٹ کے راﺅنڈرابن مرحلے میں پی سی بی الیون کیخلاف زیڈٹی بی ایل نے پہلے کھیلتے ہوئے2وکٹوں پر170رنزبورڈپرسجائے۔نین عابدی نے عمدہ بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 64رنزبنائے۔بسمہ معروف51رنزکیساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں۔جواب میں پی سی بی الیون کی ٹیم مقررہ اوورزمیں7وکٹوں پر144رنزہی بناسکی۔جویریہ کی ففٹی بھی کسی کام نہ آئی۔زیڈٹی بی ایل کی جانب سے نشرہ سندھواوربسمہ معروف نے2،2شکارکیے۔عمدہ پرفارمنس پر بسمہ میچ کی بہترین پلیئرقرارپائیں۔دوسرے میچ میں ایچ ای سی کی ٹیم پہلے کھیل کر8وکٹوں پر101رنزکرسکی۔حفضہ امجد نے 3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔جواب میںسٹیٹ بنک نے ہدف13.1اوورزمیں1وکٹ پرپوراکرلیا۔حفضہ امجد نے 54رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی اوربہترین پلیئرقرارپائیں۔

پاکستانی نژاد رخسانہ فیاض لندن بروز کی مئیر بن گئیں

لندن (خصوصی رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی خاتون رخسانہ فیاض نے گزشتہ روز تاریخ رقم کر دی اور لندن برو کی پہلی براہ راست منتخب میئر بن گئیں، رخسانہ فیاض 2014 سے مسلسل ایسٹ لندن میں کسٹم ہاﺅس کی کونسلر منتخب ہوتی رہیں ہیں اور 3مئی کو نیوہیم میں ہونے والے انتخابات میں وہ53ہزار214 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوگئیں، انتخابات میں نیوہیم کے35.84 فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اسی دن 150 انگلش کونسلوں کے انتخابات بھی ہوئے ، رخسانہ فیاض اب سر رابن ویلز کی جگہ سنبھالیں گی جو 16 سال بعد اس عہدے کو خیرباد کہیں گے، اپنے آخری انتخاب میں سررابن ویلز نے 61 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے، رخسانہ فیاض میئر کی حیثیت سےنیوہیم کے250 ملین پونڈ کے بجٹ کی ذمہ دار ہوں گی نیو ہیم کو مغربی یورپ کاانتہائی کثیر الجہتی بروز پر مشتمل ہے اس کے علاوہ یہ نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے مغربی یورپ کاانتہائی پسمانہ علاقہ تصور کیاجاتاہے۔اس برو کی زیادہ تر آبادی کاتعلق بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افریقی ممالک سے ہے۔

چنائی سپرکنگز کے ہاتھوں بنگلورشکست سے دوچار

پونے(سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل میں چنائی سپرکنگزنے رائل چیلنجرزبنگلور کو 6وکٹوں سے ہراکر میگا ایونٹ میں 7ویں کامیابی حاصل کرلی اورپلے آف مرحلے میں رسائی انتہائی روشن کرلی۔پونے میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرزبنگلورکی ٹیم مقررہ 20اوورزمیں9وکٹوں پر 127 رنز ہی بناسکی۔کپتان ویرات کوہلی صرف 8رنز بناسکے۔ڈویلیئرز1رن پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ برینڈن میکولم بھی صرف 5رنز بناسکے۔رویندراجدیجہ نے3کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔جواب میں چنائی سپرکنگز نے ہدف 18اوورز میں 4 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔کپتان مہندراسنگھ دھونی 31 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔امباتی رہودو نے 32 رنزبنائے۔عمدہ باﺅلنگ پرفارمنس پر جدیجہ بہترین پلیئر قرار پائے۔

مدینہ میں آتشزدگی،200پاکستانی پھنس گئے

مدینہ منورہ(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ مرکز الیاس میں آگ لگ گئی ہے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ آگ عمارت کی 14ویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے خوفناک آگ بھڑک اٹھی،جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زیادہ تر زائرین کو نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مرکز الیاس میں 200 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاوہ وہاں مصر، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔

لاہور میں بارش نے جل تھل کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)شہر کے کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی‘ بارش برسانے والا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے سے پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہواو¿ں کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس نے پنجاب کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 9 مئی تک جاری رہے گاجس کے باعث اتوار اور پیر کو بیشتر بالائی علاقوں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔پنجاب کے وسطی علاقوں فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر میں بھی کہیں کہیں اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کہیں کہیں اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر اور کشمیر گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں مرطوب اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔