All posts by Channel Five Pakistan

مشفق الرحیم کا بیٹے کیساتھ عمرہ

مکہ  (خصوصی رپورٹ)بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مشفق الرحیم نے بیٹے کیساتھ عمرہ ادا کرلیا ، بنگال ٹائیگرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات نہ ہونے پر وہ سعودی عرب گئے ۔انہوں نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہیں عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔مشفق الرحیم ایک دو روز میں بنگلہ دیش واپس آجائیں گے اور 13مئی سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے لگنے والے کیمپ میں شریک ہونگے ۔

ملتان :کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد3 ہو گئی

ملتان (ویب ڈیسک)کانگو وائرس سے متاثرایک اور مریض نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس سے متاثر 6مریضوں کو نشتر ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے ایک اور مریض آج دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق وائرس سے متاثر 2 مریض تاحال زیرعلاج ہیں۔

پاکستان کے کرکٹ سٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی

لندن(ویب ڈیسک)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہوں وہ دن بھی آئے گا جب کرکٹ سٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی۔لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان میں باکسنگ کے بڑے میچز نہیں ہوئے،میں پاکستان میں باکسنگ کے بڑے کھلاڑی لےکرآوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان میں میچ کھیلوں، ایک دن کرکٹ سٹیڈیم میں باکسنگ میچ ہوگا،میں خودفائٹ لڑوں گا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ میری اگلی فائٹ ستمبر میں ہے جس کیلئے محنت کررہاہوں۔

بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

سری نگر( ویب ڈیسک) بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیے جانے کے خلاف حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔شٹرڈاو¿ن ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مختلف شہروں میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر زخمی ہونے والی جنوبی افریقی فٹبالر چل بسے

کیپ ٹاو¿ن( ویب ڈیسک )جنوبی افریقا کے مقامی کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیوندا نتشنگیز آسمانی بجلی کی زد میں آکر کومہ میں جانے والے فٹبالر چل بسے۔فٹبال کلب کے چیئرمین فاروق کدودیا نے تصدیق کی ہے کہ 21 سالہ فٹبالر لیوندا کومے میں تھے اور وہ چل بسے جس پر انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔یاد رہے کہ یکم مارچ 2018 کو ایک دوستانہ میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے لیوندا تنشنگیز سمیت مارٹزبرگ یونائیٹڈ کے 3 کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی لیوندا کے سینے پر آسمانی بجلی گری جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے جب کہ دیگر دو کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

بلے بلے بلے گرمیوں کی چھٹیوں کاہوگیا اعلان

سندھ (ویب ڈیسک )سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے سے بچے، بڑے سب ہی پریشان ہیں اور ماہ رمضان کی آمد بھی ہے تاہم محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کردی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاوس بھجوا دی گئی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا جائے گاصوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

15مئی کا کریں انتظار ،نگران وزیر اعظم ہیں آنے کو تیار

سکھر (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جب کہ پاکستان کے الیکشن ہوں یا دنیا کے الیکشن ہوں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے جب کہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے۔

ایمن خان اورمنیب بٹ ڈرامہ ”باندی “میں ایکساتھ نظرآئینگے

لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی وی کے مقبول فنکارایمن خان اور منیب بٹ ڈرامہ سیریل باندی میں ایکساتھ نظرآئینگے۔ مومل پروڈکشن کے تحت بننے والی مذکورہ سیریل کی مصنفہ اسما نبیل اورہدایتکار سید احمد کامران ہیں۔ سیریل میں ایمن خان گاﺅں سے تعلق رکھنے والی ایک سیدھی سادھی لڑکی کا کردار کریں گی۔یاد رہے کہ دونوں فنکاروں کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی اور وہ بہت جلدشادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔

پاکستان عالمی کپ کےلئے فٹبال ٹیلی سٹار18فراہم کریگا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اس سال موسم گرما میں روس میں منعقد ہونے والے فیفا عالمی کپ 2018 میں استعمال ہونےوالے فٹبال فر اہم کرے گا، وزارت تجارت نے فٹ بال کے عالمی کپ 2018 میں استعمال ہونے والے آفیشل فٹ بالز ٹیل سٹار اور ایمرجنگ پاکستان بارے یہاں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔سیالکوٹ کی فارورڈ سپورٹس نامی فرم ٹیلی سٹار 18نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے جبکہ اسی فرم نے 2014 کے اس فیفا عالمی کب 2014کے لئے بھی آفیشل فٹ بالز فراہم کئے تھے جو کہ برازیل میں منعقد ہوا تھا۔پاکستان سالانہ تقریبا4کروڑ فٹ بالز برآمد کرتا ہے۔ 2017-18 میں پاکستان دس ماہ میں 122 ملین ڈالرز مالیتی فٹ بالز برآمد کئے جو کہ 2016-17کی برآمد سے دس فیصد زیادہ ہیں ۔

پنجاب پولیس رات کو دیکھنے والی عینکیں خریدے گی

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اب دہشتگرد اور جرائم پیشہ افراد رات کے اندھیرے کا فائدہ بھی نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ پولیس نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے نائٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے میں 24 نائٹ ویژن گوگلز خریدیں جائیں گے‘ نائٹ ویژن گوگلز رات کی تاریکی میں خصوصی آپریشن کیلئے استعمال ہوں گے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نائٹ ویژن گوگلز کی خریداری کیلئے 72 لاکھ روپے بجٹ رکھا گیا ہے‘ ایک نائٹ ویژن گوگلز کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا‘ نائٹ ویژن گوگلز کی 4 کمپنیوں نے پولیس کو سیمپلز جمع کروادیئے ‘ ٹیکنیکل بذز کے بعد ٹینڈرز کا اجراءہو گا‘ کم قیمت دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔

ویمنز پلیئرز کےلئے شاندارمثال بنناچاہتی ہوں،ثانیہ

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں،ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی، اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں اس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔ ایک انٹرویو میں بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے کہا کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔

تجارتی اشیا ءپر ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عالمی تجارتی تنظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) سمیت دیگر تجارتی تنظیموں کے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کیلئے فیڈرل گورنمنٹ نے انتہائی حساس نوعیت کی اشیاءکی ملک میں درآمد یا برآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح بڑھا کر 100فیصد مقرر کرنے اور درمیانے درجے کی اشیاءکی ملک میں دستیابی کو یقینی بنانے یا ان کے بیرون ملک جانے پر قدغن لگانے کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹی کی دوسری حد 35فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کسٹمز ایکٹ 1969ءمیں ترمیم متعارف کرا دی ہے۔ ٹیکس بڑھنے سے کھانے کا تیل، ادویات، الیکٹرونکس، خشک دودھ، کپڑے، کاسمیٹکس دوگنا مہنگی ہو جائینگی۔

برآمدی ڈیوٹی