تازہ تر ین

خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں سب پتا چل جائے گا کہ لاڈلہ کون تھا اور کیسے پیسے بانٹے گئے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پی ٹی آئی میں انضمام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں ا?ئی، وہاں لوگوں کو گیس اور پانی کا پورا حصہ نہیں ملتا، باہر سے جو سرمایہ کاری آتی ہے تو وفاق اسے ہونے نہیں دیتا، اس عمل سے احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے، لاہورمیرا شہر ہے جہاں پنجاب کا 53 یا 55 فیصد ترقیاتی بجٹ لگتا ہے، مجھے خوش ہونا چاہیے لیکن اس سے لاہور کے قریبی شہر شیخوپورہ، قصور اور دیگر ترقی سے رہ جاتے ہیں، یہی احساس محرومی جنوبی پنجاب میں ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ صوبہ بنانا ا?سان نہیں لیکن ہم ابھی کمیٹی بنادیں گے اور اس کی پوری تیاری کریں گے، فاٹا کا انضمام بھی بہت ضروری ہے اور وہ ا?سان نہیں لیکن اس کے لیے ہم کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام لانا بھی ضروری ہے، جب تک بلدیاتی نظام نہیں ا?ئے گا نچلی سطح پر لوگوں کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔خلائی مخلوق سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھاکہ خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں، پتا چل جائےگا کہ کیسے پیسے بانٹے گئے، نوازشریف کو اس وقت 35 لاکھ ملے، شہبازشریف کو پیسے ملے اور جاوید ہاشمی کو بھی براہ راست پیسے ملے، اصغر خان کیس سے پتا چل جائے گا کہ لاڈلہ کون تھا لہٰذا نوازشریف اپنے تجربے سے خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا کا نظام دہشت گردی کی وجہ سے تباہ ہوگیا، اب ان کے پاس کوئی نظام نہیں، فاٹا کے لوگ خیبرپختونخوا کا حصہ نہں بننا چاہتے تھے، ان پر جو ظلم ہوئے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، صوبائی اسمبلی میں ان کی کوئی نمائندگی نہیں، فاٹا والے پاکستان میں یتیم بن گئے، فاٹا کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی بھی آواز ہو۔عمران خان کہنا تھاکہ اس وقت کسی جماعت سے اتحاد کا ارادہ نہیں، صرف مولانا سمیع الحق سے خیبرپختونخوا میں اتحاد ہوگا، الیکشن وقت پر ہوں گے اور ہونے بھی چاہئیں، ہماری پوری تیاری ہی ٹائم کے لیے ہے، ہم 25 جولائی کے لیے مکمل تیار ہیں۔انہوں نےکہا کہ الیکشن کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے اور ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv