تازہ تر ین

چیف جسٹس نے سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا

پشاور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر واقعے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران شہید طالب علم کے والد فضل خان کو عدالت سے باہر بھیج دیا گیا، چیف جسٹس نے فضل خان کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے ا?رمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔یہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک تھا۔رواں برس 8 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پولیس رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیا تھا۔سانحہ آرمی پبلک کے خلاف شہداءفورم نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں جوڈیشل کمیشن بنانے اور تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہائیکورٹ کا اختیار نہیں بلکہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv