تازہ تر ین

رمضان ٹرانسمیشن کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں لاٹری،جوااورسرکس پرمشتمل پروگراموں پرپابندی عائدکردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان ٹرانسمیشن اورمارننگ شوزمیں پیمرا کے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدکیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے رمضان المبارک میں لاٹری،جوااورسرکس پرمشتمل پروگراموں پرپابندی عائدکردی۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے مختصرفیصلہ سنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے وزارت اطلاعات،داخلہ اورپیمراکوعدالتی ہدایات پرعمل کرانے کاحکم دے دیا عدالت نے سیکرٹری اطلاعات وداخلہ اورچیئرمین پیمراپرمشتمل کمیٹی بنادی جو رمضان کے پہلے عشرے کی رپورٹ ہائیکورٹ پیش کرے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ تمام چینلز یقینی بنائیں کہ رمضان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو،تمام چینلز 5وقت مسجد الحرام اور مسجدنبوی کی اذان نشرکریں،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 10فیصدغیرملکی موادمیں بھی ریاست اوراسلام مخالف چیزوں کی مانیٹرنگ ہونی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv