All posts by Channel Five Pakistan

عطائی نے ڈلیوری وقت سے 2ماہ قبل زچہ کا آپریشن کر دیا

قبولہ شریف(نمائندہ خبریں) عطائی نے پیسوں کے لالچ میں ڈلیوری وقت سے دو ماہ قبل زچہ کا آپریشن کر دیا اسعداللہ پور قبولہ کا رہائشی منظور شیخ اپنی بہو حمیرہ بی بی کو چیک کروانے کیلئے عبداللہ ہسپتال لایا جہاں عطائی ڈاکٹر ساجد نے الٹرا ساو¾نڈ کیااور کہاکہ بچے کے منہ اور پیٹ میں پانی چلاگیا ہے ابھی آپریشن کروائیں ابھی اپریٹ نہ کیا تو ماں اور بچے کی جانوں کو خطرہ ہے ،15000 ہزار فیس طے پائی اورزچہ کا آپریشن کردیا گیا،زچہ کا خاوند آیا تو اس نے بتایا کہ کہ ابھی ڈلیوری میں ڈیڑھ ماہ رہتاتھا ،پیدائش کے بعد بچے کی حالت ٹھیک نہ تھی جس پر عطائی ساجد نے بچے کو ورثاءکے حوالے کر کے ڈی ایچ کیو بہاولنگر ریفر کر دیاجہاں بچے کی موت واقع ہو گئی، بہاولنگر ہسپتال واپسی پرورثاء نے عبداللہ ہسپتال کے باہر احتجاج کیااور ہسپتال کا سائن بورڈ توڑدیااطلاع پر پولیس نے عطائی ڈاکٹر اور اسکے دوکارندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،محکمہ صحت کی ٹیم نے ہسپتال کو سیل کردیا آج سے دو ماہ قبل بھی اسی ہسپتال کو عطائیت کی بناءپر محکمہ صحت کے افسران نے سیل کیا تھا مگر عطائی ڈاکٹر نے دو ہفتے بعد کسی بھی اتھارٹی سے اجازت لئے بغیرخود ہی اپنے ہسپتال کو ڈی سیل کر لیااو ر لوگوں میں اپنی عطائیت کے بل بوتے پر موت بانٹنا شروع کررکھی تھی ،اہل علاقہ ہسپتال کو مستقل بند کرنے اور اس کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

علی ظفر کے بعد احسن خان بھی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے

کراچی (شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارو گلوکار علی ظفر کے سیڑھیوں سے گرنے کے بعد ا ب اداکار احسن خان بھی ڈرامہ سیریل ”آنگن “ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے سین عکسبند کرواتے ہوئے سیڑھیو ں سے گر کر زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سین کے دوران سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے پاﺅں سلپ ہونے کے باعث احسن گر پڑے جس سے ان کو معمولی چوٹیں آئیں مگر تکلیف کے باوجود انہوں نے اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے سین کی عکسبندی کروائی۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سجل علی اور احد رضا بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

پریانکا چوپڑا اگست کے شروع میں نک جانس کے ساتھ منگنی کریں گی

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جولائی کے آخر میں یا اگست کے شروع میںنک جانس کے ساتھ منگنی کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پریانکا چوپڑا آئندہ ماہ نک جانس کے ساتھ منگنی کریں گی تاہم اس بارے انہوں نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، پریا نکا چوپڑا اور نک جانس کی پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی، اور اس کے بعد دونوں بھارت آئے اور یہاں پر نک جانس نے پریانکا کی فیملی سے ملاقات کی۔

لاہور پیپلز پارٹی کا تھا پھر ن لیگ کا بنا اب مقابلہ سخت ہے،تو صیف احمد خان شکست کا خوف ، ن لیگ کے لوگ عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں ،خالد فاروقی نیب کے خلاف وہ بیان دے رہا ہے جو اسکے شکنجے میں آرہا ہے ،علی جاوید نقوی مریم نواز کا حلقہ تبدیل کر کے ن لیگ نے سرنڈر کیا اکثر امیدوار ناراض ،امجد وڑائچ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار علی جاویدنقوی نے کہا ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کی ہواہے امیدوار ایسی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو مقبول ہو چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہان لیگ کی لاہور پر گرفت ختم ہوتی نظر آرہی ہے جس کے باعث ن لیگ کے امیدواروں کا رجحان تبدیل ہوا۔ اب پنجاب میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ ہے۔ جو زیادہ سیٹیں لے گا مرکز میں حکومت بنائے گا نیب کے خلاف وہ بیان دے رہا ہے جو اس کے شکنجے میں آرہا ہے۔کالم نگار خالد فاروقی نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔وقاص اکرم کا ٹکٹ واپس کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے مسلم لیگ ن اب عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں ہے اس سے بڑی ہیرا پھیری کوئی نہیں نواز شریف کا الیکشن میں حصہ نہ لینا ن لیگ کےلئے بڑا دھچکاہے۔ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کرچکی ہے الیکشن مہم ویسی نہیںجیسے گذشتہ سال تھی کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ ہے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آتی رہتی ہے لاہور ایک دور میں پیپلز پارٹی کا تھا جس کے بعد ن لیگ کا گڑھ بنا اب اس کے لئے مقابلہ ٹف ہے سیاستدان بیان بازی سے نہیں جاتے چاہے سیاست چھوڑ بھی دیں نواز شریف اور شہباز شریف کے اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔کالم نگارامجد وڑائچ نے کہا کہ سیاستدانوں کی غلطیاں ان کے گلے پڑجاتی ہیں مریم نواز کا حلقہ تبدیل کرکے مسلم لیگ ن نے سرنڈر کیا ٹکٹوں کی تقسیم میں ن لیگ کے کئی امیدوار پارٹی چھوڑ گئے پیسے والوں کو ٹکٹ مل رہا ہے کاغذات نامزدگی منظور کرتے وقت غیر متعلقہ باتوں پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے۔

پاکستان نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

بریڈا(نیوزایجنسیاں)پاکستان نے چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ارجنٹائن کوہراکرپہلی کامیابی سمیٹ لی۔میگاایونٹ میں اپنے چوتھے میچ میںاولمپک چمپئن ارجنٹائن کیخلاف پاکستانی ٹیم نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیااورچاربارگیندکوجال میں پہنچایا ۔ گرین شرٹس کی جانب سے عرفان جونیئر ،مبشر علی ، اعجازاحمداورمحمدبلال نے گولزکیے،قومی ٹیم آج آخری میچ میں بلجیم سے مقابلہ کریگیچیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں(آج)جمعہ پاکستانی ٹیم اگلا میچ بلجیم کے ساتھ کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم کو تینوں میچ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دی، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ہالینڈ نے پاکستان کو بآسانی 4-0 گول سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں (آج)جمعہ ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور بلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں پرسوں ہفتہ کو فائنل سے قبل آخری دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ہالینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ٹی 20 قومی سکواڈنے زمبابوے میں ڈیرے ڈال لیے

ہرارے (آئی این پی ) تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نئے مشن پر زمبابوے پہنچ گئی ہے ۔قومی ٹیم یکم جولائی سے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی، کرکٹ دیوانوں کو میزبان زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اہم دورے پر روانگی سے قبل گرین شرٹس نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باﺅلنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے محنت کی، ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔قومی کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ٹرائی اینگولر سیریز میں شامل آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی جانتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کیسے کھیلنی ہے اور ہم اس سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔ٹیم کی اچھی تیاری ہے، اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی۔ ہماری ٹیم ٹی ٹونٹی میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے تاہم سیریز کے دوران اس کا دباﺅ نہیں لیں گے اور اپنی نارمل کرکٹ کھیلیں گے۔ زمبابوے کا دو بار دورہ کرچکا ہوں لیکن ہر بار وکٹ مختلف ہوتی ہے۔

دانیال عزیز ، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں رگڑے گئے،ضیاءشاہد سپریم کورٹ نے پی آئی اے کا نوٹس لیکر بہت اچھا کیا بیڑہ غرق کر نیوالوں کو پکڑیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ الیکشن بھی ضروری عمل ہے شہباز شریف اگر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اگر ان کے خلاف چارجز ہیں تو انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہئے چیئرمین نیب کی بات میں وزن ہے۔ یہ کہنا کہ امیدوار اتنے مصروف ہیں۔ کہ وہ عدالت نہیں آ سکتے۔ عدالتی عمل، انصاف کے عمل کو کیسے روک سکتے ہیں۔ شہباز شریف چیئرمین نیب اپنے سوال پوچھنے والوں کو پابند کر دیں کہ وہ ایک گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ سے زیادہ وقت نہ لیں۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں طلال چودھری اور دانیال عزیز کو عمران خان کو گالی دینے پر ڈیوٹی لگائی گئی تھی اور عابد شیر علی بھی بڑھ چڑھ کر بول رہے تھے اب کافی دیر سے ان کی اکڑ فون کم نہیں ہوتی دکھائی دے رہی۔ ان سے دوچار دفعہ کہا بھی ہاتھ ہولا رکھو اور حکومتیں ہمیشہ اپنے اتھرے آدمی کو استعمال کرتی ہیں وہ بیچارے اچھے لوگ تھے یہ بدمعاش نہیں ہوتے انہیں بدمعاش پینٹ کیا جاتا ہے۔ بھٹو کے زمانے میں ایک برخوردار تھے ان کا نام افتخار احمد طاہری تھا وہ لاہور میں بڑے مشہور تھے وہ ایک میڈیکل ریپ ہوتے تھے کسی فرم میں ان کے پاس ایک سکوٹر ہوتا تھا۔ اندرون بھاٹی میں رہتے تھے اور میرے پرانے جاننے والے تھے۔ یہ پیپلزپارٹی میں آئے تو میں ان کو جانتا تھا اور ان کو بدمعاش پینٹ کیا گیا تھا میرے ساتھ ان کی اور ان کے بڑوں سے بڑے تعلقات تھے ان کی جی او آر میں کوٹھی تھی میں ان کے گھر گیا تو میں ان کے گھر ملاقات کے لئے ان کے گھر 150,100 کن کٹے موجود ہوتے تھے۔ ان کے ذمے تھا کہ مخالفوں کے جلسے الٹوانے ہیں۔ میں نے جب یہ باتیں سنیں تو ان کے پاس گیا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں نے تم سے بات کرنی ہے۔ میں ان کو علیحدہ کمرے میں لے کر گیا۔ میں نے ان سے کہا کہ تمہارا باپ ایک شریف آدمی تھا یہ تو نے کیا کام شروع کیا۔ میں نے کہا کہ تو بدمعاش ہے یہ تجھے استعمال کر رہے ہیں۔ ایک دن یہی تیری پارٹی والے مصطفی کھر اور یہی لوگ تیرا کیا حشر کریں گے جب آدمی ہوا کے گھوڑے پر سوار ہوتا ہے ناں۔ کسی نے کہا کہ ریحام خان آپ کے بہت خلاف ہے ہونی بھی چاہئے حمید گل کے بار بار مجھے میسج ملے تھے کہ عمران کو منع کرو کہ اس سے شادی نہ کرے۔ میں نے جواب دیا کہ وہ اس وقت ہوا کے گھوڑے پر سوار ہے اور کنٹینروں پر سارا دن اس سے باتیں کرتا رہا اس لئے اس نے بات نہیں سننی۔وہی کچھ ہوا خدا کی قسم گیارہویں روز لندن سے مجھے کسی خاتون نے کہا ہے کہ ریحام نے اس کو میسج کیا ہے کہ میں نہیں عمران کے ساتھ رہ سکتی ہماری شادی زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ میں نے جس بندے کو کہا تھا کہ بدمعاشی چھوڑ دے۔ بھٹو کے آخری دور میں کھر نے بغاوت کی اس کی بغاوت میں چودھری ارشاد کے ساتھ افتخار تاری کو یہاں سے پکڑ کر غیر قانونی طور پر دلائی کیمپ میں رکھا گیا۔ جو پاکستان کا ایریا شمار نہیں ہوتا تھا۔ یہ جب وہاں سے واپس آیا تو دھڑا دھڑ نمازیں پڑھتا تھا۔ اور آخری دور میں ہمارے دوست حنیف رامے کی مساوات پارٹی میں شامل ہو گیا۔ دن کا آدھا حصہ میرے پاس گزارتا تھا میں ویکلی صحافت نکالتا تھا وہاں میرے ساتھ پرانی باتیں واتیں کرتا تھا اور ہمیشہ جب بھی دکر ہوتا تھا تو کہتا تھا ”تسی مینوں صحیح کیا سی“ واقعی یہ پارٹیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں جب طلال چودھری استعمال ہو رہا تھا جب یہ دانیال عزیز استعمال ہو رہا تھا۔ میں نے چودھری انور عزیز سے فون کر کے کہا کہ دانیال کو سمجھاﺅ میں اس وقت سے چودھری انور عزیز کو جانتا ہوں جب رامے چیف منسٹر تھا اور لاہور ملک پلانٹ کا سربراہ تھا یہ بھٹو کے زمانے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بن گیا۔ جونیجو نے جن وزراءکو کرپشن پر نکالا تھا ان میں چودھری انور عزیز بھی شامل تھا۔ انور عزیز صاحب کو یاد ہو گا میں نے کہا تھا کہ اپنے بیٹے کو سمجھائیں کیونکہ وہ اتنا اوور ہو گیا تھا آپ کو وہ دن یاد ہو گا جب پریس کانفرنس میں اخبار نویس کو کہا تھا کہ عمران خان تیرا جوائی لگتا ہے اور صحافیوں نے احتجاج کیا تھا (صحافی اٹھ کھڑے ہوئے تھے) اس پر انور عزیز کو فون کیا کہ یار بیٹے کو سمجھاﺅ تو انہوں نے کہا تیرا”بھتیجا لگدا ہے تو سمجھا لے۔“ مجھے دکھ ہے۔ دوسرے معنوں میں طلال چودھری اور باقیوں کا بھی انجام دیکھئے گا قدرت کا ایک نظام ہے اگر آپ نے کس کا قتل کیا ہے شاید عدالتیں آپ کو چھوڑ دیں قدرت کے نظام میں گنجائش نہیں۔ اب جدی پشتی سیٹ ہے بیٹا نہیں ہو گا تو باپ ہو گا۔ اس نے 7 قتل بھی کئے ہوں وہ اس کے ساتھ ہے۔ میں سعد رفیق کے والد سے وقاف ہوں میں اس دن سے واقف ہوں جب وہ انتقال کر گئے۔ مجھے یہ بھی پتہ ہے انہوں نے چھوٹی سی دکان جس میں ٹریڈل مشین لگی ہوئی تھی جو وزٹنگ کارڈ چھاپتی تھی وہ کتنے میں بکی تھی۔ جھے یہ بھی پتہ ہے اس وقت ان کی مالی حالت کیسی تھی اب ماشاءاللہ ارب پتی تو بہت معمولی بات ہے پتہ نہیں کیا کھربوں شربوں میں ہوں گے۔ اس سسٹم میں اصل خبر یہ ہے آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے۔ آج حسن اور حسین کو انٹرپول سے گرفتار کرنے کا آرڈر دے دیا۔ حسن اور حسین اس وقت فرشتے ہیں۔ 16 سال کی عمر میں اتنی بڑی پراپرٹی کے مالک بن گئے۔ حسین نواز نے کہا کہ حسن نواز تو ساری زمینیں بیچ چکا ہے بیچ کر کہیں اور وہ روپے کہیں اور لگائے ہوں گے بیچ کر کیا غریبوں کو دے دیئے ہوں گے۔ ایک پراپرٹی بیچی ہو گی۔ ایک زمانے میں لندن میں مشہور تھا کہ سب سے بڑے پراپرٹی کے بعد یہ ٹیکسی سروسز بھی ان کے پاس ہیں، میں ایک اصولی بات کرتا ہوں کہ وہ لندن کے شہری ہیں واپس نہیں لا سکتے ایک چیز تو کر سکتے ہیں 16 سال کی عمر میں ان برخورداروں کے پاس اتنا سرمایہ کیسے آ گیا۔ اس کی منی ٹریل عدالتیں نوازشریف سے مانتی رہی ہیں۔ وہ کہتے ہیں یہ میرا کچھ نہیں بچوں کا ہے۔ پھر کہا یہ میرا نہیں میرے والد صاحب کا ہے اسمبلی میں لوگ مذاق اڑاتے ہیں یہ کس قسم کے لیڈر ہیں ان کو کوئی فکر فاقہ نہیں آرام کی نیند سوتے ہیں۔ پانچ دفعہ نواز شریف نے اپنا موقف تبدیل کیا۔ کم از کم 8,6 دفعہ مریم نواز نے تبدیل کیا۔ لیکن یہ پاکستان ہے اس میں سب چلتا ہے کیونکہ کس معصومیت سے لوگ کہتے ہیں ساڈیا میاں آوے ای آوے۔ میں نے کتاب کی تقریب میں عمران سے کہا تھا کہ یہ جو آپ کی پارٹی میں جوق در جوق آ رہے ہیں تو عمران آپ کے پاس تربیت کا نظام ہے کہ فوراً اس کو ٹھیک کر لیں اور دوسرا جو لوگ بیس بیس سال جوتے کھا رہے ہیں ان کو دکھ نہیں ہو گا کہ بعد میں آنے والے سب کچھ پر قابض ہو گئے۔ میں نے جو بات کہی تھی کیا وہ آج ثابت نہیں ہوئی۔ عوام کی تحریک انصاف میں دلچسپی نون لیگ و پیپلزپارٹی کی غلطیوں کی وجہ سے ہے، دونوں پارٹیاں اتنی بار آزمائی گئیں اب اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان کو موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکمران طبقات کے ساتھ بڑے بڑے فنانشل گروپس ہیں۔ جو ہر حکومت کے بغل و بچے ہوتے ہیں۔ پی آئی اے کے بارے میں 15 سال پہلے فیصلہ ہو گیا تھا، جب پی ٹی سی ایل فروخت ہوا تھا تو اس کے ساتھ کئی بلڈنگز تحفے میں مل گئی تھیں۔ لوٹ مار میں کسی نے کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ دبئی اسلامی بینک کو سٹیٹ بینک نے اپنی نگرانی میں چند لاکھ میں فروخت کر کے پھر اس کو چلانے کے لئے 120 ارب روپے قرضہ دیا، اس ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سپریم کورٹ اب نوٹس لے رہی ہے، اچھی بات ہے کسی نے تو ایکشن لیا۔ پی آئی اے کو جان بوجھ کر مہتاج کیا گیا، سارے چھوٹے سٹیشن بند ہو چکے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ پی آئی اے کو کون خریدنا چاہتا ہے، اس نے سٹیل مل کو بھی خریدنے کی کوشش کی۔ شوکت عزیز وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھ کر پی آئی اے کا سودا کروا رہے تھے، سپریم کورٹ نے حکم دیاکہ آپ اس کو فروخت نہیں کر سکتے۔ پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئرلائن تھی جس نے 5 بڑی ایئر لائن کو تربیت دی۔ مشاہد اللہ آپ کو حساب دینا پڑے گا، یہ بھی حساب دینا ہوگا کہ آپ کے 2 سگے بھائی ایک لندن اور دوسرا واشنگٹن ایئرپورٹ کا انچارج تھا۔ کبھی کوئی تو پوچھے گا کہ کس نے یہ بیڑہ غرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کا بھی عمران خان والا کلین پوائنٹ ہے۔ نیا چہرہ اور نوجوان ہے پی پی کے لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ آ کر مسائل حل کرے۔ زرداری نے ان کے بازو پکڑ کر رکھے ہوئے ہیں۔ بلاول آزاد بھی ہیں اور غلام بھی۔ زرداری کو چاہئے کہ اسے پورا موقع دیں۔ معافی چاہتا ہوں لیکن بے نظیر کے بھی بہت سارے مسائل زرداری کی وجہ سے تھے۔ فاروق احمد لغاری کی ان پر لکھی گئی چارج شیٹ پڑھیں تو پتہ چلتا ہے کہ بی بی کتنی مجبور تھیں اور اصل پاور آصف زرداری کس طرح استعمال کرتے تھے۔ سارے سودے باہر ہو جاتے تھے اور بی بی خاموش بیٹھی رہتی تھیں۔

سچن کے بیٹے ارجن کی بھارتی ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ میں شرکت

لندن(نیوزایجنسیاں) انگلینڈ کے دورے پر پہلا پریکٹس سیشن کرنےوالی بھارتی ٹیم کے ساتھ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کو دیکھ کر کئی لوگ بڑے حیران ہوئے کیونکہ بائیں ہاتھ کا فاسٹ بالر ویرات کوہلی کی ٹیم کے بیٹسمینوں کو عمدگی سے باﺅلنگ کر رہا تھا۔اس موقع پر بھارتی کوچ روی شاستری نے اٹھارہ سالہ ارجن ٹنڈولکر کو مفید مشوروں سے بھی نوازا جن کو جولائی میں سری لنکن ٹور میں دو فور ڈے میچز کیلئے بھارتی انڈر19ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔وہ وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے انڈر 19کیمپ میں شرکت کریں گے۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے کےلئے میدان کل سے سجے گا

ماسکو(اے پی پی)اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءاختتامی مرحلے کی طرف گامزنہے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ کا پہلا پری کوارٹر فائنل میچ (کل) ہفتہ کو فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات7 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا ۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

زمبابوے ٹرائنگولرسیریزسے خدشات کے بادل دور

ہرارے(آئی این پی ) آسٹریلوی ٹیم کو سیکیوریٹی کی ضمانت ملنے کے بعدزمبابوے ٹرائنگولرسیریزسے خدشات کے بادل دورہوگئے ، آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ ان کی ٹیم ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے زمبابوے جارہی ہے۔زمبابوے میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹرائنگولرسیریز یکم سے 8جولائی تک کھیلی جارہی ہے۔سیریز مختلف خدشات کاشکاررہی۔آسٹریلیاکے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے بھی پروگرام کے مطابق زمبابوے جانے پر آمادگی ظاہرکردی ہے۔انگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کوسیکیورٹی ماہرکی جانب سے زمبابوے میں مکمل سیکیورٹی کی ضمانت مل گئی ہے۔انھوں نے بتایا سیکیورٹی ماہرفرینک نے ہمیں تفصیلی بریفنگ دی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے افریقی ملک جارہی ہے۔سہ فریقی سیریز میں ہرٹیم 2،2میچزکھیلے گی۔بہترین دوٹیموں کے درمیان 8جولائی کوفائنل ہوگا۔ پہلے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں معاوضوں کے تنازع پربائیکاٹ کی دھمکی دی۔ پھربلاوایومیں سیاسی جلسے میں بم دھماکے نے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کردیا۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے تمام میچزبلاوایو میں ہی کھیلے جانےہیں۔آسٹریلوی ٹیم نے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ طلب کرلی۔لیکن اب تمام خدشات دور ہوچکے ہیں۔پاکستان کی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگئی۔

دریائے راوی ،بیاس اور ستلج کا سارا سال سو فیصد پانی بند کیوں ؟ آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت ضیاءشاہد کی رٹ سماعت کے لیے منظور کر لی گئی وفاق پاکستان ،وزارت خارجہ و آبی وسائل ،سندھ طاس کمیشن اور مشترکہ مفادات کونسل فریق رٹ میں معاہدے کی تشریح کے بعد ضیاءشاہد کی کتاب ”ستلج ،راوی،بیاس،کا سارا پانی بند کیوں“کے حو الے بھی دئیے گئے ہیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیف ایڈیٹر خبریں اور قومی پانی کے حوالے سے تحقیق کرنےوالے ادارے ستلج راوی واٹر فورم کے چیئرمین ضیا شاہد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ دائر کردی کہ 1960ءمیں ہونےوالے پاک بھارت زرعی پانی کے معاہدے انڈس واٹر ٹریٹی پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کروانے کےلئے حکومت پاکستان کو حکم دیا جائے کہ بین الاقوامی مصالحتی عدالت (انٹرنیشنل کورٹ آف آربٹریشن) میں بھارت کیخلاف یہ مقدمہ دائر کیا جائے۔ بھارت معاہدے کے مطابق دریائے ستلج ،راوی اوربیاس کا سارا سال 100 فیصد پانی بند نہیں کرسکتا جوکہ صرف سیلاب کے دنوں میں کھولا جاتا ہے کیونکہ بھارت 1960ءکے معاہدے میں وضاحت کرچکا ہے کہ یہ زرعی پانی کا معاہدہ ہے اور دریائے چناب‘ جہلم اور سندھ جب تک بھارتی علاقے میں بہتے ہیں‘ بھارت ان تینوں دریاﺅں میں سے گھریلو استعمال اور پینے کے پانی کے علاوہ غیر اتلافی (Non-consumptive) استعمال،آبی حیات یعنی مچھلیوں کےلئے اور پن بجلی کےلئے پانی استعمال کرسکتا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے ہمارا مو¿قف یہ ہونا چاہئے تھا کہ پانی کے یہی چارغیر زرعی استعمال ہم ستلج‘ راوی اوربیاس کےلئے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ بیاس کا ذکر ٹریٹی 1960ءمیں موجود ہے لیکن اس کا 100 فیصد پانی بھارت بہت پہلے بند کرچکا ہے۔ ستلج اور راوی کا پانی سارا سال 100 فیصد بند رہتا ہے جس کی وجہ سے یہ دریا جنہیں معاہدے کے مطابق مشرقی دریا کہا جاتا ہے‘ سیلاب کے سوا سارا سال خشک رہتے ہیں اور زیرزمین پانی کی ری چارجنگ نہ ہونے کے باعث پنجاب کے مشرقی علاقوں میں جسٹر اور سلیمانکی قصور سے پنجند تک جہاں راوی اور ستلج دریائے سندھ میں ملتے ہیں، کروڑوں ایکڑ اراضی میں زیرزمین پانی خشک ہوتا جارہا ہے جس کا اندازہ اس امر سے کیا جاسکتا ہے کہ جب راوی سارا سال چلتا تھا تو لاہور میں زیرزمین میٹھا پانی 12 سے 15 فٹ تک مل جاتا تھا‘ اب برسوں سے واسا کے ٹیوب ویل 650 فٹ گہرے ہوگئے ہیں کیونکہ اس سے اوپر پینے کا پانی قابل استعمال نہیں ہوتا اور آخری ٹیوب ویل لاہور میںپنجاب اسمبلی کے عقب میں 1350 فٹ گہرا نصب کیا گیا ہے۔ آئندہ نسلوں کےلئے زرعی پانی تو ایک طرف رہا کہ منگلا جھیل سے نکلنے والی لنک نہریں سارا سال چلنے والے دریاﺅں کی کمی پوری نہیں کرتیں اور عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان تیزی سے پانی کی کمی والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہوتا جارہا ہے۔ رٹ میں وفاق پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ ،وزارت خارجہ کو بذریعہ سیکرٹری خارجہ اور وزارت آبی وسائل کو بذریعہ متعلقہ سیکرٹری‘ مستقل انڈس واٹر کمیشن کو بذریعہ کمشنر اور مشترکہ مفادات کونسل کو بذریعہ چیئرمین فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ آئین کے آرٹیکل (3)184 کے تحت دائر کی گئی ہے اور انڈس واٹر ٹریٹی کے متعلقہ حصوں کی تشریح کے بعد ستلج راوی واٹر فورم کے چیئرمین ضیا شاہد کی کتاب ”ستلج، راوی اور بیاس کا سارا پانی بند کیوں؟“ کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے ضروری حصے پیش کئے گئے ہیں۔ رٹ سابق وفاقی وزیر قانون اور لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس ڈاکٹر خالد رانجھا نے تیار کی ہے جس کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ملک پرویز اختر ہیں۔ رٹ سماعت کےلئے منظور کرلی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ معزز عدالت وفاقی حکومت اور اس کے متعلقہ اداروں کو ہدایت کرے کہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بھارت سے اس بات کی یقین دہانی لیں کہ وہ ستلج راوی اور بیاس میں سارا سال معقول پانی چھوڑے تاکہ آبی اور انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ زیرزمین پانی کو ری چارج کیا جاسکے۔ مزید یہ کہ حکومت پاکستان کو ہدایت کی جائے کہ اس انتہائی اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پردیکھے۔

کولمبیا ، جاپان فائنل 16میں ،سینیگال کی کہانی ختم

ماسکو(نیوزایجنسیاں)فیفا ورلڈکپ کے گروپ مقابلوں میں کولمبیا اور جاپان کی ٹیموں نے ناک آو¿ٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ سینیگال کی ٹیم فیئر پلے ٹائی بریک پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلوں میں گروپ ایچ کے میچ میں کولمبیا نے سینیگال کو ایک صفر سے شکست دے کر باآسانی اگلے مرحلے لیے کوالیفائی کر لیا۔کولمبیا کےلئے واحدگول یری مینا نے کیا۔گروپ ایچ ہی کے دوسرے میچ میں پولینڈ نے جاپان کو ایک صفر سے شکست دی۔میچ کاواحدگول بیڈناریک نے کھیل کے60ویں منٹ میں سکورکیا۔پولینڈ کی ٹیم تو پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی تھی لیکن ناک آو¿ٹ مرحلے میں جانے کے لیے اصل مقابلہ جاپان اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان تھا۔دونوں ٹیموں کو اپنے آخری لیگ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو گئے اور کسی ایک ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا فیصلہ فیئر پلے ٹائی بریک پر کیا گیا۔اگلے مرحلے میں جانے کے لیے فیصلہ گولوں کی بنیاد پر کیا جانا تھا لیکن دونوں ٹیموں نے مخالف ٹیموں کے خلاف برابر گول اسکور کیے اور ان کے خلاف اسکور ہونے والے گولز کی تعداد بھی برابر تھی۔گولز کی تعداد بھی برابر ہونے کے بعد جاپان کو سینیگال کے مقابلے میں دو یلو کارڈز کم ملنے پر پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی مل گئی۔