تازہ تر ین

ٹی 20 قومی سکواڈنے زمبابوے میں ڈیرے ڈال لیے

ہرارے (آئی این پی ) تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نئے مشن پر زمبابوے پہنچ گئی ہے ۔قومی ٹیم یکم جولائی سے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی، کرکٹ دیوانوں کو میزبان زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اہم دورے پر روانگی سے قبل گرین شرٹس نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باﺅلنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے محنت کی، ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔قومی کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ٹرائی اینگولر سیریز میں شامل آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی جانتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کیسے کھیلنی ہے اور ہم اس سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔ٹیم کی اچھی تیاری ہے، اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی۔ ہماری ٹیم ٹی ٹونٹی میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے تاہم سیریز کے دوران اس کا دباﺅ نہیں لیں گے اور اپنی نارمل کرکٹ کھیلیں گے۔ زمبابوے کا دو بار دورہ کرچکا ہوں لیکن ہر بار وکٹ مختلف ہوتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv