تازہ تر ین

زمبابوے ٹرائنگولرسیریزسے خدشات کے بادل دور

ہرارے(آئی این پی ) آسٹریلوی ٹیم کو سیکیوریٹی کی ضمانت ملنے کے بعدزمبابوے ٹرائنگولرسیریزسے خدشات کے بادل دورہوگئے ، آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ ان کی ٹیم ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے زمبابوے جارہی ہے۔زمبابوے میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹرائنگولرسیریز یکم سے 8جولائی تک کھیلی جارہی ہے۔سیریز مختلف خدشات کاشکاررہی۔آسٹریلیاکے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے بھی پروگرام کے مطابق زمبابوے جانے پر آمادگی ظاہرکردی ہے۔انگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کوسیکیورٹی ماہرکی جانب سے زمبابوے میں مکمل سیکیورٹی کی ضمانت مل گئی ہے۔انھوں نے بتایا سیکیورٹی ماہرفرینک نے ہمیں تفصیلی بریفنگ دی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے افریقی ملک جارہی ہے۔سہ فریقی سیریز میں ہرٹیم 2،2میچزکھیلے گی۔بہترین دوٹیموں کے درمیان 8جولائی کوفائنل ہوگا۔ پہلے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں معاوضوں کے تنازع پربائیکاٹ کی دھمکی دی۔ پھربلاوایومیں سیاسی جلسے میں بم دھماکے نے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کردیا۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے تمام میچزبلاوایو میں ہی کھیلے جانےہیں۔آسٹریلوی ٹیم نے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ طلب کرلی۔لیکن اب تمام خدشات دور ہوچکے ہیں۔پاکستان کی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv