All posts by admin

اسپاٹ فکسنگ کے سہولت کار کیلئے تحقیقات کا گھیرا مزیدتنگ

لاہور(ویب ڈیسک) ناصر جمشید سے باز پرس کیلئے پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سہولت کاری میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ملزم ناصر جمشید سے باز پرس کیلیے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید سے حاصل ہونے والی ضروری معلومات ٹربیونل کے سامنے پیش کی جاسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب بھی نظروں میں تھے تاہم ان کو چارج شیٹ ثبوت ملنے پر ہی جاری کی گئی۔

ٹرمپ ایک بار پھر ناکام ….سبقت کون لے گیا ؟؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاﺅس کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ری پبلکن رہنماں کے تحفظات دور نہ ہو سکے جس کے بعد ٹرمپ کو شرمندگی کے ساتھ اوباما کیئر کا متبادل نیا ہیلتھ کیئر بل واپس لینا پڑا ٹرمپ نے مستقبل قریب میں نیا بل نہ لانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ری پبلکن رہنماں کے تحفظات دور نہ ہو سکے جس کے بعد ٹرمپ کو شرمندگی کے ساتھ اوباما کیئر کا متبادل نیا ہیلتھ کیئر بل واپس لینا پڑا ۔ٹرمپ اپنی ہی پارٹی کے ایوان نمائندگان کو اپنا ہمنوا نہ بناسکےٹرمپ کے ہیلتھ کیئر بل کو ووٹ دینے بیشتر نمائندگان، ایوان میں حاضر ہی نہیں ہوئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہیلتھ کیئر بل واپس لے لیا گیا۔بیشتر ریپلکن ارکان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل، اوباما ہیلتھ کیئر جیسا ہی ہے اور اس سے حکومت پربھاری اخراجات کا بوجھ پڑے گا۔ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن کا کہناہے کہ بل منظور کرانے کے لیے درکار ووٹوں میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں صدر ٹرمپ سے طویل ملاقات کی اور بل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ لیڈر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن امریکا کے لیے ایک عظیم دن ہے یہ امریکی عوام کی فتح ہے۔

آپریشن ردالفساد اور دہشتگردوں بارے صدر مملکت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ نے قوم کے جذبوں کو جلابخشی ، دشمن پر دھاک بیٹھ گئی اور ثابت ہو گیا کہ پاکستان ملک کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہے ۔پاکستان کی عزت اور سربلندی کے لئے اپنے جذبے بلند رکھیں ۔ پاک فوج کو جدید خطوط سے آراستہ کر کے اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز یہاں یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کو اعزازات دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر شاندار پریڈ کے انعقاد پر مسلح افواج سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یوم پاکستان پریڈ دفاع ، استعداد کار اور نظم و ضبط کی بہترین مثال ہے جس نے قوم کے جذبون کو جلا بخش دی ہے پریڈ میں قوم کا وہی جذبہ ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں کا ہونا تھا ۔ پریڈ می ایک طرف چین ، سعودی عرب اور ترکی کی شرکت نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے تو دوسری طرف اس میں بھرپور قوت کے استعمال سے نہ صرف دشمن پر دھاک بیٹھ گئی ہے بلکہ ان کی آنکھیں بھی خیرہ ہو گئی ہیں اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی ہے آپریشن ”ردالفساد “ بھی پاک فوج کی قومی خدمت اور دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کا بھرپور اظہار ہے تاہم دفاع وطن کے لئے پاک فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت پرعزم ہے اور سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے کیونکہ پاک فوج کو جدید خطوط سے آراستہ کر کے ہی دشمن کو زیر اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا جا سکتاہے ۔ صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جان کی قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی عزت اور سربلندی کے لئے مسلح افواج اور تمام پاکستانی اپنے جذبے اسی طرح جوان رکھی۔ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان مسائل پر قابو پا کر ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ملک بن جائے گا ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کو اعزازات سے نوازا اور قومی دن پر عوام میں قومی جذبہ اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر ان کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ۔

بے نظیر کے قاتلوں اور زرداری کے دھواں دار بیانات پر ذوالفقار مرزا کے حیران کن انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ اگر مجھے بی بی شہید کے قاتلوں کا پتہ ہوتا توضرور بدلہ لیتا،بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقارمرزا نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا، بینظیر کے قاتلوں کے بارے میں اللہ ہی جانتا ہے، مجھے پتہ چلتا تو بدلہ ضرور لیتا، جس قاتل کا نام لیا گیا ہے وہ بے نظیر کے قتل سے پہلے ساتھ افریقہ میں مارا جا چکا تھا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے دھواں دھاربیانات پرذوالفقار مرزا نے کہا کہ آج کل آصف زرداری اپنے انٹرویوز میں اداروں اورحکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اس سے آصف زرداری لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک اور لڑائی کے موڈ میں ہیں، اب عوام کے ردعمل سے پتہ چلے گا کہ آصف زرداری مضبوط ہیں یا نہیں۔

باکسر عامر خان کی اپنے خاندان میں اہلیہ کو ترجیح ….بیوی بارے کیا کیا کہتے ہیں

لندن(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے،انہوں نے فریال مخدوم کو اپنے خاندان کی سب سے ذہین فرد قرار دے دیا۔لوگوں نے دوریاں پیدا کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن باکسر نے مخالفین کو ایک بار پھر ناک آﺅٹ کر دیا ،عامر خان نے اپنی بیوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، انہوں نے اپنے خاندان میں صرف اپنی بیوی کو سب سے زیادہ ذہین اور سمجھدار قرار دے دیا۔اس سے پہلے عامر کے والد نےاپنی بہو کو شہرت کی بھوکی قرار دیا تھا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے کاروباری معاملات سے اپنے والد ،دوست اور ایک قریبی عزیز کو الگ کرنے سے متعلق کھل کر بات کیں، اور کہا کہ وہ اپنے والدین کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کیا،انہوں نے اب بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑامگر اب وہ اپنی فیملی کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔انہوں نے فریال مخدوم کو بہترین بیوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے تمام کاروباری معاملات ان کی بیوی بخوبی سنبھال رہی ہے۔

آفریدی کا بڑا فیصلہ….غیر ملکی کھلاڑی صدمے میں

باربارڈوس(ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے بطور صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو ہی حیران کر دیا اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی اپنے دل کی بات کہے بغیر نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے چھوڑے جانے کا اعلان ڈیرن سیمی تک ایک صحافی کے توسط سے پہنچا تو انہوں نے شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا؟ یہ کب ہوا۔“اس کے کچھ ہی دیر بعد آفریدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تو ڈیرن سیمی کو بھی چارو ناچار یقین کرنا پڑا اور جواب دیا کہ ”دوست! تمہارے ساتھ کھیلنا بہت ہی خوشی کی بات تھی، اگرچہ میں بہت زیادہو صدمے میں ہوں کہ تم پشاو رزلمی چھوڑ رہے ہو۔

اہم ترین معاملے پر عمران خان زرداری کے حامی نکلے ….سیاسی حلقوں میں دھماکے دار انٹری

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان حسین حقانی کے انکشافات، میمو گیٹ اور نیوز لیکس کے معاملات پر برہم نظر آئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے وہی بات کی ہے جو نیوز لیکس میں کی گئی، سیاست دانوں کی پرانی عادت ہے کہ یہ امریکہ اور بھارت کو خفیہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم تو آپ کے ساتھ ہیں لیکن فوج خلاف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی فوج کو بدنام نہ کیا جائے، اگر مسائل ہیں تو فوج سے بات کی جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب نواز شریف کا آلہ کار ہے، آصف زرداری نے درست دھمکی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نیا دور شروع ہو گا۔عمران خان نے قطری بزنس پارٹنر کو دو سو ارب کا پورٹ قاسم کا ٹھیکہ دینے پر عدالت میں جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے سعید احمد کو نیشنل بنک کا صدر بنا دیا گیا ہے۔بعد ازاں لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے انتخابی اصلاحات سمیت 10 مطالبات پیش کرنے کا اعلان بھی کیا، کہتے ہیں منظوری تک الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاناما کے معاملے پر کمیشن بنا تو یقینی بنائیں گے کہ وزیر اعظم عہدے پر نہ ہوں۔

مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع ….چوہدری نثار کا دبنگ اعلان

لورا لئی(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہمارادشمن کتناموذی اور بے ایمان کیوں نہ ہوہماری فورسز نےان کو نیست و نابود کردیا ہے مذہب کے نام پر بھی فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ بلوچستان کے علاقے لورالئی میں ایف سی اہلکاروں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک اہلکاروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں ایف سی وردی عام نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سربکف ہو کر وطن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہمارادشمن کتناموذی ،ازلی، بے ایمان کیوں نہ ہوفورسز نےانکو نیست و نابود کردیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اب صرف بچے کچے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود کچھ لوگ ہمارے ازلی دشمن سے پیسا لے کرعیش کرتے ہیں۔

بورڈ افسران کا ڈرامہ بے نقاب

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعزازی عہدے رکھنے والے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت دیگر افسران کا مراعات نہ لینے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کرکٹ بورڈ کے بابوز کے تین سالوں کے دوران اٹھنے والے کروڑوں روپے کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر ڈالی۔ وزارت کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز میں بتایا گیا کہ پی سی بی کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت دیگر با اثر افسران کے تین سالوں کے دوران بھارت، انگلینڈ، یو اے ای، سری لنکا سمیت دیگر غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے اڑا ئے گئے لیکن کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کا دورہ کر سکی نہ ہی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو سکی۔ دستاویز کے مطابق پی سی بی کے با اثر عہدداران کیلئے کرکٹ بورڈ سونے کا انڈہ دینے والی مرغی بن گئی اور بورڈ نے نجم سیٹھی سمیت شہریار خان کے غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ڈالے اور ارباب اختیار کے دوروں کے باوجود ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی نہ ہو سکی۔نجم سیٹھی نے بطور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تین سالوں میں 27غیر ملکی دورے کئے جن پر 1کروڑ 2لاکھ روپے خرچ کئے گئے اور ان دوروں کے دوران نجم سیٹھی نے ڈیلی الاونس کی مد میں 50لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ شہریار خان کے بطور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے 11دوروں پر 55لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں لینے والے بورڈ کے افسران بھی اس بہتی گنگا سے مستفید ہوتے ہوئے اور غیر ملکی دورے کرنے کی دوڑ میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نمبر ون رہے ۔جن کے 32دوروں پر 87لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ دستاویز کے مطابق جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کے بھی 23غیر ملکی دورو ں پر 1کروڑ3لاکھ روپے کے اخراجات آئے جبکہ جنرل منیجر لاجسٹک اسد مصطفی کے دوروں پر بھی 1کروڑ3لاکھ خرچ کئے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے ممبران کو راضی رکھنے کیلئے انہیں 71لاکھ روپے کے غیر ملکی دورے کروا ڈالے جنہیں مختلف دوروں کے دوران آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات بھیجا گیا جس کے تحت پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے رکن منصور علی خان کے دورے پر 13لاکھ 72ہزار، شکیل شیخ کے دورے پر 7لاکھ 92ہزار، اعجاز فاروقی کے دورے پر 4لاکھ 74ہزار، اعجاز چوہدری کے دورے پر 17لاکھ 30ہزار، یوسف کھوکھر کے دورے پر 17لاکھ 48ہزاراور گل زادہ کے 5لاکھ 65ہزار شامل ہیں۔

معروف ماڈل کے ہر طرف چرچے ….منفرد کام کرنے کا دعویٰ

خالق نگر(ویب ڈیسک)معروف ماڈل وڈانسرانمول رانی کودھڑا دھڑا ٹی وی ڈرامہ سیریلزکی آفرزہورہی ہیں،جس کے لئے ماڈل انمول رانی نے بتایا کہ وہ اچھا اور منفردکام کریں گی،ایک ملاقات کے دوران انمول رانی کا کہنا تھا کہ ان کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیوزکو ان کے پرستار بہت پسندکررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ انہیں اب ٹی وی ڈرامہ سیریلزمیں بھی کام کرنے کی آفرزہورہی ہیں،انمول رانی کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اپنی نئی ڈانس ویڈیو کی ریکارڈنگ مصروف ہیں،جس کے لئے وہ خوبصورت مقامات پر اس کی عکسبندی میں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈپریشن ،بے چینی اور ذہنی تھکن سے نجات ….ماہرین اور تحقیق سے بڑا انکشاف منظر عام پر

فلاڈلفیا(ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ وقفے وقفے سے اعتکاف، مراقبہ اور تنہائی میں عبادت کرتے رہتے ہیں ان کی دماغی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ ڈپریشن سمیت بے چینی اور ذہنی تھکن کا شکار بھی نہیں ہوتے۔فلاڈلفیا کی تھامس جیفرسن یونیورسٹی میں ماہرین کی ٹیم نے 24 سے 76 سال کے 14 رضاکاروں پر یہ مطالعہ کیا جس کے نتائج ریسرچ جرنل ”ریلیجن، برین اینڈ بیہیویئر“ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔مطالعے کے دوران تمام رضاکاروں کو 7 روزہ ”روحانی تربیتی پروگرام“ میں شریک کیا گیا جب کہ پروگرام شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں ان کے دماغوں میں سیروٹونین اور ڈوپامین نامی مادّوں کا جائزہ لیا گیا ان میں سے ڈوپامین کا تعلق جذبات اور اکتسابی (سیکھنے کی) صلاحیتوں سے ہے جب کہ سیروٹونین ہمارے جذبات اور موڈ کو اعتدال میں رکھتا ہے، دماغ میں ان ہی دونوں مادّوں کی کمی بیشی ہماری جذباتی کیفیت، موڈ اور سمجھنے سمجھانے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ڈوپامین اور سیروٹونین کی دماغی مقداروں میں کمی بیشی اور ان سے تعلق رکھنے والے خلیوں (ریسیپٹرز) میں سرگرمی کا جائزہ لینے کےلیے جدید آلات (برین اسکیننگ ڈیوائسز) استعمال کیے گئے۔ 7 روزہ روحانی تربیتی پروگرام سے گزارنے کے بعد ان رضاکاروں کے دماغوں کا معائنہ کیا گیا اور ان سے جذباتی کیفیات اور موڈ وغیرہ سے متعلق سوالنامے بھی پ±ر کروائے گئے۔ نئے مطالعے میں واضح کیا گیا ہے کہ روحانی سرگرمیاں کس طرح سے ہماری دماغی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں اور ہمیں ڈپریشن، بے چینی اور دماغی تھکن جیسی علامات سے نجات دلاتی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً ہر مذہب میں اعتکاف، مراقبہ اور تنہائی میں عبادات کا تصور موجود ہے جسے نفسیات کی اصطلاح میں ”روحانی پسپائی کہا جاتا ہے جس کے ثابت شدہ اثرات میں خوشگوار موڈ، بہتر جذباتی کیفیت اور خوب تر ذہانت وغیرہ شامل ہیں۔

میر ا کا فنکاروں کیلئے حکومت سے بڑا مطالبہ

لاہور (ویب ڈیسک) فلمسٹار مےرا نے کہا ہے کہ جن فنکاروں کو پرائےڈ آف پرفارمنس ملا ہے مےں دل کی گہرائےوں سے ان کو مبارکباد ےتی ہوں ،خاص طورپر سےنئراداکار راشد محمود اور سرمد کھوسٹ اس اےوارڈ کے حق دار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مےری حکومت سے اپےل ہے کہ جن کو بھی پرائےڈ آف پرفارمنس جےسا اےوارڈ دیاجائے اس کو زرعی اراضی ،رہائش اور ماہانہ وظےفہ بھی دےنے کے ساتھ وی آئی پی کابھی درجہ دےنا چاہیے تاکہ فنکار کو احساس ہوسکے کہ حکومت نے ان کی صلاحےتوں کو کس زبردست انداز مےں تسلےم کےا ہے ۔ میرا نے کہا کہ جس طرح گورنر اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعدبھی مراعات حاصل کرتے ہےں فنکاروں کو بھی اسی فہرست مےں شامل کےاجائے کےونکہ فنکار ملک کا سفےر ہوتا ہے جو دوسرے ملک مےں جاکر اپنے ملک کا امےج اورکلچر کوروشنا س کرواتا ہے اور یہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی پرائےڈ آف پرفارمنس مل چکا ہے مگر اےوارڈ کی اہمےت اس وقت زےادہ ہوگی جب پرائےڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے فنکاروںکو خصوصی مراعات دی جائےں ۔

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے ….پاک فوج بارے بھارتی فوجی کا اہم اعلان

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سابق بھارتی فوجی افسر پروین ساہنی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی فوج چین تو کیا پاکستان سے بھی جنگ نہیں جیت سکتی۔ کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان چین ہے اور چین پاکستان ہے ، دونوں ممالک مل کر بھارت کا سامنا کریں گے۔ بھارتی فوج کی ملازمت چھوڑنے والی پروین ساہنی اور غزالہ وہاب نے اپنی کتاب “ڈریگن ان اور ڈور اسٹیپ” میں لکھا ہے کہ چین اور پاکستان نے مل کر ایسا میکنزم تیار کیا ہے کہ جس کی مدد سے وہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ایک دوسرے کے دست و بازو ثابت ہوں گے۔بھارت کی سیاسی قیادت کو فوج کے حوالے سے اپنی سوچ کو بہتر بنا کر قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں میں فورسز کے نمائندوں کو شریک کرنا ہو گا۔ کتاب میں بھارت فورسز کی نفری میں کمی پر بھی زور دیا گیا ہے ، تاکہ اسے بہتر طور پر کنٹرول کیا جاسکے۔ مصنفین کا استد لال ہے کہ بھارتی فوج میں پروفیشنل اپروچ پیدا کرنے کے لیے فیلڈ فورس اور نان فیلڈ فورس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔#/s#