Tag Archives: meera

میرا نے فرفر انگریزی بول کے سب کو حیران کردیا

اپنی گلابی انگریزی کے باعث ہمیشہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستان کی خوبرو اور سینئر اداکارہ میرا نے فرفر انگریزی بول کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔اداکارہ میرا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،  تاہم میرا گزشتہ کافی عرصے سے فلموں یا اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ انگلش بولنے کی کوشش کے باعث خبروں میں رہتی آئی ہیں۔ اپنی گلابی اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی کے باعث میرا ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کامرکز بن جاتی ہیں، جب کہ میڈیا پر کئی بار ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے۔ تاہم اب میرا نے فر فر انگریزی بول کے تمام لوگوں کے منہ بند کرادئیے ہیں۔اداکارہ میرا کی حال ہی میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی سے شائستہ انگریزی میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ میرا نے انٹرویو کے دوران اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں۔ میرا بی بی سی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے نہ صرف بہت بااعتماد نظر آئیں بلکہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی تھیں۔

میرا کے انگریزی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لالی وڈ اداکارہ میرا کی ‘گلابی انگریزی’ کے چرچے زبان زد عام ہیں، وہ جب بھی انگریزی میں بات کرتی ہیں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتی ہیں۔میرا نے ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز سے مداحوں کو کافی محظوظ کیا اور  انگریزیمیں گانا گا کر سب کو حیران ہی کردیا

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں ہالی وڈ کی مشہور فلم ٹائی ٹینک کا گیت ‘مائی ہارٹ وِل گو آن’ گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

میرا اس وقت اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور حال ہی میں وہ اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائن کروانے کے لیے بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا سے ملاقات بھی کرکے آئی ہیں۔

میر ا کا فنکاروں کیلئے حکومت سے بڑا مطالبہ

لاہور (ویب ڈیسک) فلمسٹار مےرا نے کہا ہے کہ جن فنکاروں کو پرائےڈ آف پرفارمنس ملا ہے مےں دل کی گہرائےوں سے ان کو مبارکباد ےتی ہوں ،خاص طورپر سےنئراداکار راشد محمود اور سرمد کھوسٹ اس اےوارڈ کے حق دار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مےری حکومت سے اپےل ہے کہ جن کو بھی پرائےڈ آف پرفارمنس جےسا اےوارڈ دیاجائے اس کو زرعی اراضی ،رہائش اور ماہانہ وظےفہ بھی دےنے کے ساتھ وی آئی پی کابھی درجہ دےنا چاہیے تاکہ فنکار کو احساس ہوسکے کہ حکومت نے ان کی صلاحےتوں کو کس زبردست انداز مےں تسلےم کےا ہے ۔ میرا نے کہا کہ جس طرح گورنر اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعدبھی مراعات حاصل کرتے ہےں فنکاروں کو بھی اسی فہرست مےں شامل کےاجائے کےونکہ فنکار ملک کا سفےر ہوتا ہے جو دوسرے ملک مےں جاکر اپنے ملک کا امےج اورکلچر کوروشنا س کرواتا ہے اور یہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی پرائےڈ آف پرفارمنس مل چکا ہے مگر اےوارڈ کی اہمےت اس وقت زےادہ ہوگی جب پرائےڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے فنکاروںکو خصوصی مراعات دی جائےں ۔