توشہ خانہ کیس میں خان اور اہل خانہ اب جیل خانہ میں قیام کریں گے، جیسا عمل ویسا انجام، ڈاکٹر فردوس عاشق

 بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزا پر منبی فیصلے پر بیان توشہ خانہ کیس میں خان اور اہل خانہ اب جیل خانہ میں قیام کریں گے۔ جیسا عمل ویسا انجام لاہور: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ دونوں مبہم کردار اپنے انجام کو پہنچ گئے پاكستان کے سیاسی سلیبس سے غیر سیاسی چیپٹرز نکال دئے گئے ہیںاب ملکی سیاست حقیقی جمہوری و سیاسی نصاب کے ساتھ موجود ہے مرشد اور مرید دونوں اڈیالہ شریف پہنچ چکے، مرشد کے موکل غائب ہو گئے: دوسرا دن، دوسرے مقدمے میں سزا، عدالت کی جانب سے ملک دشمن سوچ کے نتائج کا اعلان ہو رہا

جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرمنتخب ہو گئے۔

جے شاہ کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کا صدر منتخب کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان کا انتخاب متفقہ طورپر کیا گیا۔

یہ فیصلہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا،

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاوراور سی او او سلمان نصیر نے کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 2025ء میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ اے سی سی کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے جے شاہ کو کام جاری رکھنے کا کہا۔

جے شاہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین بننے کی دوڑ میں بھی شامل ہو گئے ہیں اورقوی امکان ہے کہ وہ اگلے آئی سی سی چیئرمین ہوسکتے ہیں۔

موجودہ آئی سی سی چیئرمین نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے ہیں جو 2022 میں منتخب ہوئے تھے تاہم ان کی مدت نومبر 2024 میں ختم ہو رہی ہے، اور اسی ماہ اگلے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیئرمین قوانین کے تحت کوئی اور عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے جے شاہ کو ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کرنی ہوگی۔

فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان تعلقات کی خبریں زیرِ گردش

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کار میں بیٹھے تھے اور فیروز خان کافی خوش نظر آرہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے بعد، مداحوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گتھیکا تیواری کو سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک اکاؤنٹ فالو کیا ہوا ہے اور وہ فیروز خان کا اکاؤنٹ ہے۔

اس کے بعد مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا کہ بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر صرف فیروز خان کو ہی کیوں فالو کیا ہوا ہے؟

فیروز خان کے مداحوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ ہماری نئی بھابھی ہیں؟ جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے گھتیکا تیواری سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے ابھی تک اپنی اس فیچر فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، اس فیچر فلم کی ہدایت کاری ذوالفقار علی کر رہے ہیں، ڈی پی او اسد ممتاز ہیں جبکہ بلال قریشی ایگزٹیو پروڈیوسر ہیں۔

تحریک انصاف کا عمران خان اور اہلیہ کی سزا کیخلاف فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کو لندن منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں سزا سنا کر انصاف کا خون کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے اصل مجرم نوازشریف، زرداری اور گیلانی ہیں جنہیں مقتدرہ نے گود لے رکھا ہے اور جن کی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے انصاف کا خون کرکے عمران خان کو منفی کیا جارہا ہے، میرٹ اور مواد سے یکسر خالی کینگرو جج کا انصاف کی بنیادوں سے محروم یہ فیصلہ بھی عدل کی کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ کمپرومائزڈ ججز کے ذریعے سیاست و ریاست پر ظالمانہ قبضے کے سارے منصوبے عوام 8 فروری کو خاک میں ملائیں گے، کینگرو کورٹس کے ذریعے ملک سے عدل و انصاف کی بیخ کنی کا سلسلہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔

عمران خان کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: عام انتخابات کے انعقاد سے محض 8 روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں جس میں این اے 89 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کو سنائی گئی سزا کسی اخلاقی بنیاد پر نہیں دی گئی اور اس بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا جانا غلط ہے، لاہور ہائی کورٹ کا 16 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے قومی اسمبلی کے حلقے 89 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں، انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

پاکستان کیخلاف ایران کو عالمی چارہ جوئی سے روکنے کیلئے مذاکرات کی تیاری

آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بات چیت کے لیے ایرانی ٹیم بہت جلد پاکستان آرہی ہے۔

عام انتخابات کے فوراً بعد جو ایرانی ٹیم اسلام آباد کا دورہ کرے گی اس میں قانونی اور تکنیکی امور کے ماہرین شامل ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر نے روزنامہ بزنس ریکارڈ کو بتایا کہ ایرانی ٹیم کے دورے کی تاریخوں کا تعین اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ ٹیم کے فروری کے اواخر میں اسلام آباد پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان گیس پائپ لائن کی توسیع کے حوالے سے دستمبر 2024 کی ڈیڈ لائن میں توسیع چاہتا ہے کیونکہ ایران نے پیرس میں قائم عالمی ثالث عدالت سے رجوع کرکے پاکستان پر 18 ارب ڈالر جرمانہ عائد کروانے کا عندیہ دیا ہے۔ جرمانے سے بچنے کے لیے پاکستانی حکام ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ عالمی ثالثی عدالت میں کسی مناقشے کو ٹالا جاسکے۔

پاکستان کی ایک وزارتی کمیٹی اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔ گیس منصوبے پر نظرِثانی کے لیے دو ماہ کے دوران متعدد اجلاس منعقد کیے جاچکے ہیں۔

تہران کا کہنا ہے کہ وہ گیس پائپ لائن منصوبے میں اپنے حصے کا کام مکمل کرچکا ہے مگر اسلام آباد نے اب تک اپنا کام مکمل نہیں کیا۔

پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیاں ہیں۔ اس حوالے سے ایران نے پاکستانی نوٹسوں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ایران نے دسمبر 2022 میں دوسرے نوٹس میں پاکستان سے کہا تھا کہ اپنے حصے کی پائپ لائن جلد مکمل کرے۔

ملکی تاریخ میں آج ایک اہم دن ہے، احتساب کا عمل آگے بڑھا، عطاء اللہ تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے، احتساب کا عمل آگے بڑھا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے تحائف خریدے، خود کو مسٹر کلین کہنے والے کرپشن کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے نام پر کرپشن کی داستانیں رقم کیں، بانی پی ٹی آئی کے اقدامات سے پاکستان کا تاثر خراب ہوا اور جگ ہنسائی ہوئی۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک سے آنے والے تحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے تحائف اونے پونے داموں خریدے، اونے پونے داموں خریدے تحائف کو مارکیٹ میں بیچا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحائف کی مالیت کم ظاہر کرکے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچا، برطانوی کمپنی گراف کے تحائف پر آج سزا ہوئی ہے، گراف کے سیٹ کا تخمینہ 3 ارب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحائف کی اربوں روپے قیمت کہیں اور سے وصول کی جاتی تھی، سعودی ولی عہد کی جانب سے دی گئی گھڑی کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیا، جو تحائف دوست ممالک کی جانب سے ملیں وہ فروخت کرنے کیلئے نہیں ہوتے، دوست ممالک کےتحائف کی روایتی اقدار ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جرائم بے شمار ہیں، تحائف کی ویلیو کم لگوائی گئی، آپ نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی کو بھی نہیں بخشا اسےبھی بیچ دیا، نایاب تحفہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتا، گھڑی کی قیمت 90 کروڑ سے ایک ارب تک لگی، گھڑی میں جوہیرے جواہرات ہیں ان کی ایک اپنی ویلیو ہے، گھڑی کی قیمت مقامی سطح پر 10 کروڑ روپے لگوائی گئی اور 5 کروڑ جمع کرایا گیا، گھڑی کو بلیک مارکیٹ میں 90 کروڑ کا بیچا گیا۔

فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فواد چوہدری کے وکیل ظفر اقبال ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔

درخواست میں مؤقف دیا کہ فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن تھانہ کے مقدمہ نمبر 366/23 میں 9 دسمبر 2023 کو اور مقدمہ نمبر 367/23 میں 12 دسمبر 2023 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

فواد چوہدری 4 نومبر 2023 سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب، عدالت نے فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے 9مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

درخواست میں مؤقف تھا کہ پولیس نے نو مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں اور ایک مقدمے سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ایک مقدمے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت 9 اور 10 مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے۔

سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے ملاقات کا نظام آن لائن ہوگیا

سینٹرل جیل میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقات کا نظام آن لائن کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جیل کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں گزشتہ روز قیدیوں کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے نظام کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا تھا اور اب قیدیوں سے ملاقات کا نظام آن لائن کیے جانے کے بعد موبائل ایپلی کیشن کی معاونت سے اپوائنٹمنٹ لے کر قیدیوں کے اہل خانہ ملاقات کر سکیں گے۔

قیدیوں کے اہل خانہ آن لائن اپوائنٹمنٹ لے کر ملاقات کے لیے جیل آ سکیں گے۔

سینٹرل جیل کراچی میں نیا نظام متعارف کرانے کے لیے خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔

دور دراز سے آنے والے ملاقاتی یا رش کی وجہ سے عوام یہ سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔

ملاقات کے لیے آنے والا شخص ایپ کے ذریعے اپنے کوائف درج کر کے ملاقات کا وقت حاصل کرے گا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مصباح الدین کا کہنا ہے کہ بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ ایجنسی امریکا کے تعاون سے یہ پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے آن لائن اپوائنٹمنٹ سے متعلق بنائے گئے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

ملاقات کے لیے آنے والے افراد کی رہنمائی اور ویری فکیشن کے لیے جیل کے مرکزی دروازے کے قریب 5 بوتھ بھی بنائے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی این ایل کے تعاون سے اس منصوبے کا آغاز ہوا ہے، جس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت پہلے بنانے کی ضرورت تھی۔ قیدیوں کے لواحقین کو بہت زیادہ تکلیف تھی ۔ 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کو 2 دن پہلے ٹائم لینا ہوگا ، اور وہ اپنی ضروری تفصیلات درج کروا کر ٹائم لے سکتے ہیں۔ اس سے سینٹرل جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی مشکلات کم ہوں گی۔ ہم دیگر جیلوں تک بھی اس منصوبے کو توسیع دیں گے۔

گیس سیکٹر؛ 30 ارب ڈالر کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

اسلام آباد: پاکستان نے گیس سیکٹر میں 30 ارب ڈالر کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے راہ ہموار کردی۔

گیس سیکٹر میں 30 ارب ڈالر کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلیے مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) نے گیس سیکٹر سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی، جس سے گیس سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی راہ ہموار ہوگی۔

گیس سیکٹر سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی کا مقصد توانائی کے شعبے کے امپورٹ بل کو کم کرنا ہے، جو کہ اگلے سات سالوں میں ڈبل ہو کر 31 ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، اگر اس پر عمل ہوجائے تو یہ انرجی سیکٹر میں سی پیک کے منصوبوں سے بھی بڑی سرمایہ کاری ہوگی، واضح رہے کہ سی پیک کے تحت انرجی منصوبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

وزیرتوانائی محمد علی نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کے پاس 235 ہزار ارب کیوبک فیٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں، جن میں سے 10 فیصد کو 25 سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے اگلے دس سالوں کے دوران ایکسپلور کیا جاسکتا ہے جس سے گیس کی گرتی ہوئی پیداوار پر قابو پا کر گیس کی امپورٹ سے بچا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے اس مقصد کیلیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلیے گیس سیکٹر سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیوں کی منظوری دی ہے، وزیر توانائی نے کہا کہ 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے قدرتی گیس، ٹائٹ گیس، شیل گیس، آف شور گیس اور کروڈ آئل کی پیداوار کے ذریعے 165 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

توقع ہے کہ آف شور آئل اور گیس کی پیداوار کیلیے رواں سال جون میں نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے حکومت نے بنیادی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انھوں نے بتایا کہ سی سی آئی نے پیٹرولیم ڈویژن کی تجاویز کی منظوری بھی دے دی ہے۔

سی سی آئی نے پیٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت ٹائٹ گیس ایکسپلوریشن کیلیے مراعات میں اضافہ کرتے ہوئے 40 فیصد پریمیم کی منظوری بھی دی ہے، جبکہ منظور کی گئی نئی پالیسی کا اطلاق موجودہ لائسنس یافتگان اور نئے سرمایہ کاروں دونوں پر یکساں ہوگا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ موجودہ پالیسی میں پیراڈائم شفٹ لاتے ہوئے کمپنیوں کو اپنی پیداوار کا 35 فیصد پرائیویٹ سیکٹر کو فروخت کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے، جو کہ پہلے محض 10 فیصد تھا، اس کا مقصد سوئی گیس ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی اجارہ داری کو ختم کرنا ہے، نیچرل گیس ویل ہیڈ پرائس ریگولیشن 2009 میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔

کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے کنٹری مینیجر علی طحہٰ التمیمی نے کہا کہ 2023 میں پاکستان کا انرجی امپورٹ بل 17.5 ارب ڈالر تھا، جو کہ 2031 تک بڑھ کر 31 ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ 2048 تک یہ 60 ارب ڈالر ہوجائے گا، پاکستان اس وقت اپنی ضروریات کا 29 فیصد گیس، 85 فیصد آئل، 20 فیصد کوئلہ اور 50 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرتا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے کہا کہ گشتہ تین سالوں کے دوران پیداوار میں 350 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ صرف ایک سال کے دوران ہی اتنی کمی واقع ہوچکی ہے، سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کہا کہ مقامی گیس کی قیمت امپورٹڈ گیس کے مقابلے میں نصف ہے۔

’آل ازویل‘ بھارتی ٹیم پاکستانی میزبانی سے مطمئن

کراچی: ’آل ازویل‘ بھارتی ٹینس ٹیم نے پاکستانی میزبانی پراطمینان ظاہر کردیا۔

بھارتی ٹینس ٹیم 60 برس میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹائی کیلیے اسلام آباد پہنچی ہے، میزبان سائیڈ کے خلاف 3 اور 4 فروری کو ورلڈکپ گروپ 1 پلے آف ٹائی ہو گی، بھارت کی جانب سے اس ٹائی کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی کوشش کے باوجود ٹیم کا پْرتپاک استقبال کیا گیا جس نے مہمانوں کے دل جیت لیے۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل انیل دھپر نے اپنے ملک کے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ہماری بہت ہی عمدہ طریقے سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ہمیں یہاں پر کافی وقت ہوچکا، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ’آل از ویل‘ ایئرپورٹ پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ہمارا شاندار استقبال کیا گیا، ہمارے پلیئرز نے منگل کے روز 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی، میزبانی بہت ہی زبردست ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کرنل گل رحمان نے کہا کہ بھارتی ٹینس ٹیم 60 برس بعد پاکستان آئی، اس لیے ہم کافی محتاط ہیں، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میں خود ایونٹ سیکیورٹی منیجر کے طور پر مہمانوں کے ساتھ ہوں۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھارت ٹائی پاکستان سے قازقستان منتقل کرانے میں کامیاب رہا تھا مگر اس بار کوشش ناکام رہی، پہلے ڈیوس کپ کمیٹی سے ٹائی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی، جس کے مسترد ہونے پر غیرجانبدار ٹریبونل سے رابطہ کیا گیا مگر وہاں پر بھی بھارتی فیڈریشن کی دال نہ گلی، اب اگر وہ فورفیٹ کرتے تو دوبارہ ان کی دوسرے درجے میں تنزلی ہوجاتی اور پابندی بھی لگ سکتی تھی، اس لیے ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنی وزارت کھیل سے رجوع کیا اور وہاں سے بغیر کسی دشواری کے انھیں پاکستان جانے کی اجازت مل گئی۔

اس بارے میں دھپر نے کہا کہ ہم نے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی اپنی پوری کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوئی اس لیے ہم اب اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اڈیالہ جیل کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

جیل کے اطراف میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی ’کینگروٹرائل‘ سے گزرے، پی ٹی آئی

اڈیالہ جیل کے اطراف گشت کو بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

سینئر افسران وقتاً فوقتاً سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جارہی ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جارہی ہیں، وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔