لندن: (ویب ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر کاربن اخراج میں کمی لانے کے لیے رولز رائس کے انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والے جیٹ انجن کی کامیاب تجربہ کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آزمائش میں استعمال کیا گیا انجن تبدیل شدہ رولز رائس اے ای 2100-اے تھا جس کو پانی سے حاصل کی گئی ہائیڈروجن اور قابلِ تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے چلایا گیا۔
لیکن اس ٹیکنالوجی میں ابھی بھی کچھ ایسے سقم موجود ہیں جن کو اس ٹیکنالوجی کے باقاعدہ جہازوں میں استعمال سے قبل دور کیا جانا ہے۔ تاہم، یہ آزمائش دنیا کے پہلے ہائیڈروجن سے چلنے والے انجن کی آزمائش ہے جس کو ’فضائی سفر میں ایک نیا سنگِ میل‘ قرار دیا گیا ہے۔
فضائی سفر کے لیے جہازوں میں عموماً مٹی کا تیل استعمال کیا جاتا ہے اور بوئینگ 737-400 ہر گھنٹے فی مسافر 90 کلو کاربن ڈائی آکسائڈ خارج کرتے ہیں۔
گلوبل وارمنگ میں فضائی سفر کا 3.5 فی صد حصہ ہے اور متعدد کمپنیاں اس مسئلے کے ماحول دوست حل کی تلاش میں ہیں۔
اس ہی حل کی تلاش میں رولز رائس نے ایزی جیٹ کے ساتھ مل کر اپنے تبدیل شدہ جیٹ انجن کی آزمائش کی۔
اس انجن کو اورکنے جزائر میں قائم یورپی مرین انرجی سینٹر میں بنائی گئی ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے کم رفتار پر چلایا گیا۔
انرجی سینٹر میں محققین نے پانی کے دو اجزاء ہائیڈروجن اور آکسیجن کو لہروں اور ہوا سے بننے والی بجلی کا استعمال کرتے ہوئے علیحدہ کیا۔
سبز ایندھن تصور کی جانے والی ہائیڈروجن گیس جب جلتی ہے تو روایتی ایندھن کے برعکس صرف پانی خارج کرتی ہے۔
رولز رائس کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر گریزیا وِٹاڈِینی کے مطابق ہائیڈروجن کی یہ کامیاب آزمائش ایک دلچسپ سنگِ میل ہے۔ ہم لوگ ہائیڈروجن کی مدد سے صفر کاربن کے ممکنات کو دریافت کرنے کے لیے اپنی حدود کو آگے دھکیل ہرے ہیں جو مستقبل کے فضائی سفر کو نئی شکل دینے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
Monthly Archives: November 2022
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں 5800 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی
کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے دو جہازوں نے فضائی یونٹ کے تعاون سے شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 5800 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔
پاکستان بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ بحیرہ عرب میں تزویراتی طورپر اہم آبی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے،ان کا تدراک کرنے اور ناکام بنانے کے اپنے قومی عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے،حالیہ پیشرفت میں پاک بحریہ کے دو جہازوں نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا جس کے نتیجے میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔
شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے پاک بحریہ کے جہازوں نے دو مشکوک کشتیوں کو تلاش کیا اور مؤثر اندازمیں کارروائی کرتے ہوئے ان کشتیوں کی چھان بین پر منشیات کی بڑی مقداربرآمد کی جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 8.6 ارب روپے ہے۔ پکڑی گئی دونوں کشتیوں کو زمینی قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے میں پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے اور اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
عمران خان کو سازش کرتے وقت قائداعظمؒ کا فرمان یاد نہیں آیا؟: مریم نواز
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں افسران کے ساتھ مل کر سازش کرتے وقت قائد اعظمؒ کا فرمان یاد نہیں آیا؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما نے کہا کہ آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ قائد اعظم کا یہ فرمان اُس وقت یاد نہیں آیا؟ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساتھ ساز باز کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا آپ اعتماد کی کمی سے متعلق بات کرنے کا حق رکھتے ہیں؟ آپ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی فوجی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے نئی عسکری قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے جا رہا ہے، اب تک بلدیاتی قانون کے رولز اور نقشہ جات فراہم نہیں کئے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو رولز کی کاپی اور نقشہ جات صوبائی الیکشن کمشنر اورضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون میں مزید تبدیلی ہوئی تو آئینی اختیار استعمال کر کے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، پنجاب میں تاخیری حربوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیگر حکام نے شرکت کی۔
‘کورونا یا فوڈ پوائزننگ والی خبر کی وضاحت ہوچکی، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ نہیں کرسکتا’
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میں بہتر محسوس نہیں کر رہا تھا، آج بہتر ہوں، امید ہے وائرل انفیکشن سے جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ کورونا یا فوڈ پوائزننگ والی خبر کی وضاحت کر دی گئی ہے، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے، تیز کھیلنا اور وکٹیں لینا پاکستان کے خلاف میرا گیم پلان ہے، ہم پاکستان کے خلاف ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔جو روٹ کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا کہ میں انگلینڈ کی اب کپتانی کر سکتا ہوں، انگلینڈ کا بولنگ لائن اپ وکٹیں لینے کا اہل ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ اچھی لگ رہی ہے، انگلینڈ نے جو فائنل الیون کا اعلان کیا اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انگلش کھلاڑی نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں شامل کھلاڑیوں نے بتایا کہ پاکستان میں شائقین کرکٹ بہت پُرجوش ہیں، امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں شائقین کرکٹ کے لیے اچھی کرکٹ پیش کریں گی۔
جدید چین کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر جیانگ زی من انتقال کر گئے
شنگھائی : (ویب ڈیسک) چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر جیانگ زی من کا انتقال شنگھائی میں ہوا، سابق صدر جیانگ زی من کو لیوکیمیا کا مرض لاحق تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال کے باعث چینی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔
جیانگ زی من 1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد برسر اقتدار آئے اور ان کا شمار جدید چین کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
جیانگ زی من نے 1997 میں ہانگ کانگ کے پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا معاملہ دیکھا اور پھر 2001 میں چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹوئٹر کا کووڈ سے متعلق گمراہ کن مواد پر کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ
لاہور : (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 کے حوالے سے گمراہ کن مواد پوسٹ کیے جانے پر اب کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے خاموشی سے کووڈ 19 مس انفارمیشن پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 23 نومبر 2022 کو کووڈ پالیسی پر عملدرآمد روک دیا تھا مگر اس کا علم 28 نومبر کو صارفین کو ہوا۔
اب ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 ویکسینز کی افادیت اور محفوظ ہونے کے حوالے سے جعلی دعوؤں پر مبنی پوسٹس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک خود اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس وبائی مرض کے بارے میں گمراہ کن مواد شیئر کرچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایلون مسک نے ٹوئٹر میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس کو عام معافی دینے کا اعلان کیا تھا اور کووڈ کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو بحال کردیا تھا۔
ٹوئٹر کی جانب سے جنوری 2020 میں کووڈ پالیسی کا نفاذ کیا تھا جس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں وبائی مرض کے حوالے سے نقصان دہ مواد کو پھیلنے سے روکنا تھا۔
اس کے بعد سے 11 ہزار اکاؤنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا جبکہ ایک لاکھ کے قریب پوسٹس ڈیلیٹ کی گئی۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹروکس کو بدہضمی ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی جو اب کل ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے اور تقریب رونمائی کل ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا دباؤ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئےکمیٹی قائم
لاہور : (ویب ڈیسک) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے دباؤ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایازصادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔مقامی فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور اور دیگر کریںگے جبکہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا دباؤ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئےکمیٹی قائم
وفاقی حکام کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے تمام دواوں کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے تاہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا تاحال کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
پورے امریکا سے نہیں صرف سائفر میں دھمکیاں دینے والے سے اختلاف ہے: ذلفی
لاہور : (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہےکہ عمران خان واضح کرچکے ہیں امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔
ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پورے امریکا یا امریکی حکومت سے اختلاف نہیں، ایک شخص سے ناراضی ہے جس نے سائفرمیں دھمکیاں دیں اور غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔
پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ بچے محنت و مشقت کرتے ہیں: رپورٹ
لاہور : (ویب ڈیسک) قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ بچے محنت و مشقت کرتے ہیں اور یہ تعداد مجموعی بچوں کی آبادی کا 16 فی صد ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو مشقت سے روکنے اور تشدد سے بچانے کیلئے قانون تو موجود ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا، بچوں کے تحفظ سے متعلق وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین میں ہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین قومی کمیشن برائے حقوق اطفال افشاں تحسین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک لیبر اور بچوں پر تشدد روکنے کیلئے کمیشن فعال ہوگیا ہے اور اب تک 250 شکایات کی شنوائی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیسیف کے مطابق پاکستان میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں۔
لیگل ایڈوائزر قومی کمیشن برائے حقوق اطفال لائبہ قیوم کا کہنا تھا کہ بچوں پر بڑھتے تشدد کے واقعات کی وجہ قوانین پر مناسب عمل درآمد کا نہ ہونا ہے۔
قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں کو جیل میں رکھنے کی بجائے انہیں بحالی مراکز میں رکھا جائے تاکہ وہ جرائم سے دور رہیں اور انہیں مختلف مہارتیں بھی سکھائی جاسکیں۔
واسا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بڑا ڈیفالٹر قرار دے دیا
لاہور : (ویب ڈیسک) واسا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو بڑا ڈیفالٹر قرار دے دیا۔
واسا کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود سی اے اے نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بل ادا نہ کیا۔
واسا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گلبرگ لاہور میں واقع آفیسرز فلیٹس کے دو ٹیوب ویلز کا بل 2018 سے واجب الادا ہے۔
واسا کے مطابق سی اے اے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر واسا حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو وارننگ لیٹر بھی لکھا جس میں 25 نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر واسا کے مطابق اگر سی اے اے کی جانب سے واجبات ادا نہ کیے گئے تو دو روز میں کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔
مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں: ملالہ یوسف زئی
لاہور: (ویب ڈیسک) ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔
نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے، آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ان خواتین کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے۔