طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آبااد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو کراچی طیارہ حادثے کی اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق تحقیقات پر بریفنگ طلب کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے سمیت دیگر حکام طلب کیا اور بریفنگ لی۔پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام نے وزیراعظم عمران خان کو طیارہ حادثےکی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔یاد رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چندسیکنڈز قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا ،حادثے میں عملے کے افراد سمیت 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ دو مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جب کہ ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیرالقومی کمپنی ائیر بس کے ماہرین بھی حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں۔

’میں نے عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا،‘ اہلیہ عثمان ملک

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے جواب میں عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان نے بھی ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا مو¿قف ہے کہ انہوں نے عظمیٰ خان کے ساتھ جو کچھ بھی کیا وہ بالکل ٹھیک تھا۔اسی ویڈیو بیان کی ابتدائ میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ان کے شوہر عثمان ملک یا خود ا±ن کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں، البتہ ان کے شوہر کی ملک ریاض سے دور کی رشتہ داری ضرور ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان کو ایک بنگلے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرتے اور اداکارہ عظمیٰ خان کو گالیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ عظمیٰ خان نے بھی آمنہ عثمان کے خلاف تشدد اور ہراسانی کی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔خاتون صحافی اور اینکر پرسن شفاءیوسفزئی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری ہونے والے اس ویڈیو بیان میں، جو دو حصوں میں ہے، آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عثمان ملک کا عظمیٰ خان کے ساتھ افیئر ہے جس پر وہ اداکارہ کو تین چار بار وارننگ دے چکی تھیں کہ وہ ان کے شوہر سے دور رہے مگر وہ باز نہ آئی۔اس کے علاوہ ویڈیو میں دکھایا گیا وہ بنگلہ جسے عظمیٰ خان اپنی ملکیت بتا رہی ہیں، وہ دراصل ان کے شوہر عثمان ملک کا دوسرا مکان ہے جو انہوں نے عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو رہائش کےلیے دے رکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عظمیٰ خان ان کے شوہر کی دولت دونوں ہاتھوں سے ل±ٹا رہی ہے۔آمنہ عثمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں اور ان کا ایک گیارہ سالہ بچہ بھی ہے۔ ایسے میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی بچانے کےلیے جو کچھ بھی کیا، وہ بالکل ٹھیک تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسا اعتکاف تھا کہ جس میں ان کے شوہر عثمان ملک نے تین راتیں اسی بنگلے میں گزاریں؟ آمنہ عثمان کے مطابق، جب وہ بنگلے پر پہنچیں تو اندر شراب کا دور چل رہا تھا اور عظمیٰ خان جس چیز کو مٹی کا تیل بتا رہی ہیں وہ دراصل شراب تھی جو انہوں نے غصے میں اداکارہ پر انڈیل دی تھی۔اس ویڈیو کے ردِعمل میں اب تک عظمیٰ خان یا عثمان ملک کی جانب سے مزید کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

طیارہ حادثہ: وزیر ہوا بازی، پی آئی اے سربراہ و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کی ایک عدالت میں پاکستان انٹرنشنل ائیرلائن (پی آئی اے) طیارہ حادثہ کیس میں وزیر ہوا بازی غلام سرورخان، ائیرلائن کے سربراہ ارشد ملک و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔سیشن جج شرقی کی عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ?22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں گر گر تباہ ہوا، حادثے میں 97 مسافر جاں بحق ہوئے اور 2 مسافر زندہ بچے۔
‘لاکھوں کا نقصان ہوا مگر اللہ نے مجھے اور والدہ کو محفوظ رکھا’
درخواست میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو فلائٹ سے پہلے اچھی طرح چیک نہیں کیا گیا اور طیارہ حادثے کی ذمے داری وزیرہوا بازی، سی ای او پی آئی اے اور دیگر پر عائد ہوتی ہے۔عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ غلام سرور خان، ارشد ملک، گراو¿نڈ انجنیئر اور چیف انجنیئرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ 22 مئی کو دوپہر سوا دو بجے لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈز قبل آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثے میں طیارے میں عملے سمیت سوار 99 افراد میں سے 97 جاں بحق جب کہ 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ اس حادثے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی عزائم پڑوسیوں کیلئے خطرہ ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوتواکے خمیرسے جنم لینے والی مودی سرکارکی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کےلئے مسلسل خطرہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمانے کے لیے جو کچھ کر رہا ہے وہ چوتھے جنیواکنونشن کے تحت ایک جنگی جرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہریت کے متنازع بھارتی قانون سے پاکستان کو جعلی کارروائی کا خطرہ ہے ، بھارت کے نیپال اور چین کے ساتھ سرحدی تنازع صورتحال کی سنگینی کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پر دعویٰ کے بعد یہ سب! میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ سفاک مودی سرکار بھارتی اقلیتوں جنہیں اس نے کمتر شہریوں کا درجہ دے رکھا ہے،کےلئے ہی خطرناک نہیں بلکہ علاقائی امن کو بھی اس سے نہایت خطرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ نازیوں کی لیبینز ورم (لیونگ سپیس) کی طرح ہندوتوا کے خمیر سے جنم لینے والی مودی سرکار کی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کیلئے مسلسل خطرہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے۔ بھارت کا پاکستان، چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو شہریت کے متنازعہ قانون کے باعث خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی تسلط جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہے، نازیوں سے مماثلت رکھنے والی انتہا پسند مودی سرکار پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔خیال رہے کہ لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا تھا تو اس دوران چینی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار بھی کیا جسے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے جاسوس کواڈ کاپٹر گرانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر پاکستانی حدودمیں 650 میٹر اندرداخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر ایل اوسی کے رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت سیفران دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

جمعرات تا منگل ملک میں بارشوں اور گرد آلود ہواﺅں کی پیش گوئی

لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے جمعرات تا منگل ملک میں بارشوں اور گرد آلود ہواو¿ں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشیں ہوں گی، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی، کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں بھی بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کا تامنگل کے دوران گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سےبارشیں ہوں گی ،آندھیاں چلیں گی، راولپنڈی ،جہلم ، چکوال ، اٹک اور میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، منڈی بہائ الدین، لاہور،گجرات ،سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، بارکھان، جیک آباد ، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص، شہبد بےنظیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موئن جو دڑو میں درجہ حرارت 50 ہوگیا
ملک کے بیشتر شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، موئن جودڑو میں درجہ حرارت 50 ہوگیا۔دادو اور نواب شاہ میں 49، سبی 48،، سکھر47، حیدر ا?باد میں 44 ڈگری، کراچی میں 38 ، کوئٹہ میں 35 ڈگری، جموں 40 ، سری نگر میں 27 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کورونا مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کا تاثر غلط ہے: مرتضیٰ وہاب

کراچی (ویب ڈیسک)حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کا تاثر غلط ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کے تاثر کو زائل کرنا ضروری ہے تاکہ شہری بلا خوف ٹیسٹ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آئے اورعلامات نہ ہوں تو مریض اے کیٹگری میں آتا ہے اور اے کیٹگری والے کورونا مریض کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی جاتی جبکہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے ضابطہ کار بھی جاری کررکھے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آئےاورعلامات نہیں تو مریض خود کوگھر میں آئسولیٹ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری کورونا ٹیسٹ کرانے سے مت گھبرائیں، اگر کورونا علامات ہیں تو محکمہ صحت کی ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم گھر آکر مفت کورونا ٹیسٹ کرے گی، ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کی ٹیم مریض کی رہنمائی کرے گی۔خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کراچی شہر کے تمام اسپتال وائرس سے متاثرہ مریضوں سے بھر گئے ہیں۔صوبے میں مہلک وئرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

کرونا وا ئرس نے مو دی کی نا کا م حکومت کا پو ل کھو ل دیا، کرونا کے علا وہ غربت ،بھو ک اور میلوں پیدل سفرسے سینکڑوں بھا رتی ہلا ک

دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں بسنے والے غریبوں کے نیویارک ٹائمز نے حالات شائع کر کے مودی کی نا لائق حکمرانی کا پول کھول دیا۔مودی کے بھارت میں آج بھی اونچی ذات کے لوگوں کا راج برقرار‘نیچی ذات کے لوگ سسکتی زندگیوں کیساتھ موت کو گلے لگانے کو ترجیح دینے لگے۔چھوٹے شہروں اور گاﺅںسے ممبئی میں کام کیلئے جانیوالے لاک ڈاﺅن کے سبب بیروزگاری سے تنگ آ کر خود کشیوں پر مجبورجبکہ زیادہ ترواپسی کی راہیںچننے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مارچ میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاﺅن کے آغاز میں 618 ہلاکتوں کیساتھ13کرونا کے کیسز تھے جو اب بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ مریضوں میںبدل چکے ہیں جبکہ4ہزار 3سو افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں جو مودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہر نیا دن بھارت میںغربت کے سورج کی کرنیںلے کر آتا ہے اور ہر ڈھلتی شام ہزاروں نئے فاقہ زدوں کو جنم دیکر رات کی آغوش میں مزید آنسو اور آہیں چھوڑکر رخصت ہوتی ہے۔لاک ڈاﺅن میں بھی بھارت میں دو ماہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث ہزاروں زندگیاں موت کے پہلو میں ایڑیاں رگڑنے لگی ہیں۔جو بھی کورونا وائرس کا مریض مر جاتا ہے اس کا کسی کو پتہ تک نہیںچلتا۔ اس کی آخری رسومات روایتی طریقوں سے کرنے کی وجہ سے سینکڑوں مزید مریضوں کا جنم ہوتاہے جو مودی حکومت کی ناکا م پالیسیوں پر اپنی قسمت کو کوستے ہوئے اس دنیا کو الوداع کہہ کر اہل خانہ کو روتا چھوڑ جاتے ہیں۔ بھارت میں آئے روز کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دوسری طرف غربت سے تنگ آئے افراد مودی حکومت سے لاک ڈاﺅن کھولنے کامطالبہ کر رہے ہیں اور یہ شورش بھی آئے روز زیادہ زور سے سر اٹھا تی جا رہی ہے۔لاک ڈاﺅن کے تسلسل کی وجہ سے بھارت کی معاشی حالت کا جنازہ بھی نکل چکا ہے لیکن مودی حکومت صرف اونچی ذات کے افراد کو سہولتیں دینے کو آمادہ نظر آتی ہے۔بھارت کے پانچ بڑے شہروں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ساٹھ فیصد تک بتائی گئی ہے۔تاہم چھوٹے شہروں میں بھی صورتحال مختلف نہیں لیکن وہاں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کورونا سے متاثرہ مریض یونہی دم توڑ رہے ہیں۔جن پانچ شہروں میں ساٹھ فیصد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں ممبئی‘ دہلی ‘احمد آباد ‘چنائی اور پونا شامل ہیں۔مودی کے آبائی شہر گجرات میں بھی حالات ممبئی سے مختلف نہیں جو مودی کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہیں۔گجرات ہائیکورٹ کے ریمارکس بھی مودی حکومت کی ناکامی کی قلعی کھولتے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کے سبب غریب آدمی وائرس کا شکار ہو کر مر رہے ہیں جبکہ امیروں کیلئے پرائیویٹ ہسپتال موجود ہیں جو اپنا علاج پیسے سے کروا کر صحتیاب ہو جاتے ہیں۔ ریمارکسمیں کہا گیا کہ لاک ڈاﺅن نے بھوک اور افلاس کو جنم دیا ہے ۔ گاﺅں سے آنے والے شہروں میں روٹی ڈھونڈتے ہیں انہیں کورونا کی نہیں روٹی کی فکر ہے جو مودی حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ لاک ڈاﺅن میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے غریب لوگ روز دس سے بیس کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ گرمی کا شکا رہو کر بھی موت کی وادی میں داخل ہو رہے ہیں۔محتاط اندازے کے مطابق بھارت میں پانچ لاکھ کورونا کے ایسے مریض ہیں جو بغیر ٹیسٹ کے روزی کی تلاش میں روزانہ نکلتے ہیں اور ہر نکلنے والا مریض اوسطاََ دس سے پندرہ نئے مریض پیدا کر کے گھر لوٹتا ہے۔

بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شرمناک رسوائی ہوئی ہے، بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے،بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے،‘بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات پربات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے۔بدھ کو ایک انٹرویومیں وز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی اور بھارتی افو اج کی جھڑپ کے بعد بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کی ہوئی ہے جو ظلم ہو رہا ہے وہ سب نے دیکھا اور دیکھ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کا نیپال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

 

لاہور (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ،قیمتیں 10 روپے تک گر سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی نے عوام کو ایک خوشخبری دی ہے۔ تاہم ایک بار پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مئی میں 30 روپے تک پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تھی۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت 80 روپے 25 پیسے ہو گئی تھی ، تاہم ایک بار پھر سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید 10 روپے کمی کا امکان ہے۔ جو کہ شہریوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔

 

جنگ کیلئے مضبوط تیاری شروع کردیں، چینی صدر شی جن پنگ کا فوج کو حکم

 

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی سے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مزید مضبوط کیا جائے، فوج بد ترین حالات کے لیے اپنی مشقیں مکمل کر لے۔پیپلز لبریشن آرمی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔چینی صدر نے کہا کہ تمام حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے فوج اپنی ٹریننگ کو بڑھائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ کی طرف سے فوج کو تیار رہنے کے حکم کو بھارت کیساتھ فوجی ٹکراو¿ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظرغیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، اس لیے یہ غیر معمولی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصے سے لداخ اور شمالی سکم میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین نے اپنی اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔گزشتہ دنوں ممالک کی افواج کے درمیان ہاتھا پائی کے متعدد واقعات پیش آئے۔ چینی فوج کے ذریعہ بھارتی فوجی جوانوں کو گرفتار کرنے کی خبریں بھی آئی تھیں۔بھارتی میڈیا نے سیٹلائٹ تصویروں کے ثبوت کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ چین لداخ کے قریب ایک ایئر بیس کی توسیع کررہا ہے اور اس نے وہاں جنگی طیارے بھی تعینات کر دیے ہیں۔ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 26 مئی کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس بلایا تھا جس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں افواج کے سربراہوں نے انھیں صورتحال بارے بریف کیادوسری طرف کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی عوام کو بتائے کے سرحد پر آخر کیا ہو رہا ہے؟ ہمیں مختلف طرح کی خبریں مل رہی ہیں۔ اس معاملے میں شفافیت ضروری ہے تاکہ عوام کو حقیقی صورت حال کا علم ہو سکے۔خیال رہے کہ علاقے کا جغرافیہ بدلنے کی کوشش پر چین نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لداخ میں متنازع ایریا کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ سکم بارڈر پر بھی مزید فوج تعینات کر دی گئی ہے۔چین نے لداخ اور سکم کی سرحد پر مزید 5 ہزار فوجی بھیج دیے ہیں۔ چین نے کہا ہے بھارت نے متنازع علاقہ کا سٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کے مسلسل اضافے سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ چکے ہیں۔ چین فوج زمین دوز بنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوج کے 8 سو خیمے دیکھے گئے ہیں۔چین کا کہنا ہے بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا ہے۔ چ?نی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار کر لیا جسے بعد میں رہا کر دیا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے اسے شدید جھٹکا قرار دیا۔
چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ بھارت نے متنازع علاقہ کا سٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیا نے ایسی تصاویر جاری کیں ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں پہلے ہندوستانی فوج موجود تھی، وہاں اب چینی فوج موجود ہے۔ یہ معاملہ 5 مئی کو شروع ہوا تھا، جب مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارتی اور چینی فوجی آمنے سامنے اآ گئے تھے۔ادھر بھارت کا نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ نیپالی وزیراعظم نے نیا نقشہ جاری کیا جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 92 کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان کو ایک اور اعزاز مل گیا

 

سڈنی: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 92 کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان کو ایک اور اعزاز مل گیاجوآسٹریلین کرکٹ رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منتخب ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر کر دیئے گئے ہیں۔آسٹریلین کرکٹ رائٹرز ایسوسی ایشن نے دو تصوراتی ٹیمیں منتخب کی ہیں جس میں سے ایک ریسٹ اآف دی ورلڈ کا کپتان عمران خان کو بنایا گیا جو الیون میں شامل واحد پاکستانی کرکٹر ہیں اور ان کیساتھ گورڈن گرینج، سنیل گواسکر، ویوین رچرڈز، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، کمار سنگاکارا، ڈیل سٹین، میلکم مارشل، کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن کو رکھا گیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلین الیون کے کپتان ایلن بارڈر منتخب ہوئے، جن کیساتھ جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، سٹیو سمتھ، گریگ چیپل، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، پیٹ کمنز، ڈینس للی اور گلین میک گرا شامل ہیں۔

مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، وزیراعظم کا ٹو یٹ

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

عید ختم، سختی شروع: پنجاب میں دکانوں کے اوقات پھر تبدیل

لاہور: (ویب ڈیسک) عید کے بعد پنجاب میں دکانوں کے اوقات پھر تبدیل کر دیئے گئے، اآج سے مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، میڈیکل سٹورز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ صوبے بھر کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 225 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، گلگت بلتستان میں 638، اسلام آباد میں ایک ہزار 879 جبکہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 399 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 491 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 19 ہزار 142 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔