پانچ سو سے زائدپاکستانیوں سمیت ایک لاکھ امریکنوں کی کرونا سے اموا ت پر ٹرمپ کا اظہار تعزیت

نیو یا رک،اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)امریکہ میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونیوالی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرنے پر صدر ٹرمپ کا سوگوار خاندانوں اور امریکی عوام سے اظہار تعزیت ،امریکہ میںکرونا وائرس کی وجہ سے رپورٹ کی جانیوالی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس تعداد کی عکاسی امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار میں کی گئی ہے۔امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ افراد صرف چار ماہ کے قلیل عرصے میں لقمہ اجل بنے۔ ان ایک لاکھ متوفین میں پاکستانیوں کی صحیح تعداد کا کسی کو علم تو نہیں البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے چارسے ساڑھے سو (جبکہ بعض مقامی صحافیوں کے مطابق پانچ سو سے زائد) پاکستانی بھی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔کرونا وائرس وبا 1918کے فلو کے بعد امریکہ میں آنے والی ہولناک ترین وبا ہے ۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں۔کورونا وائرس کے بعد ترقی اور سرمایہ کاری پر اعلی سطح ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، وائرس کیوجہ سے ہماری برآمدات متاثر ہوئیں اور ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثرہوئے، ترقی یافتہ ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے حالات کا سامنا ہے، عالمی وبا سے مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا۔

اداکارہ نادیہ جمیل کی ٹنڈ کیوں اور کیسے ہو ئی،حقا ئق سا منے آگئے

کرا چی (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے سر کے بال جھڑنے کی وجہ سے انہیں منڈوا لیا اور انہوں نے بالوں کو منڈوانے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔نادیہ جمیل میں رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہی ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ چار روز میں 2 بار علاج کے لیے ہسپتال جا چکی ہیں۔انہوں نے تین اپریل کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ ’ان میں بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر خواتین اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی دیکھیں تو وہ فوری چیک کروائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘وہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہیں اور کافی مثبت ہیں، ان کی وجہ سے ان کے مداح بھی پریشان نہ ہوں اور وہ اپنا بہت خیال رکھیں‘۔

فیس بک کے بعد اب امریکا کی مزید 2 ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرینگی

نیو یا رک (ویب ڈیسک)فیس بک کے بعد اب امریکا کی مزید 2 ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی بھارت میں ٹیلی کام صنعت میں اربوں ڈالرز کا سرمایہ کاری کرنے والی ہیں۔فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ووڈا فون آئیڈیا کے 5 فیصد حصص خریدنے پر غور کیا جارہا ہے جو کہ بھارت کی دوسری بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے۔اسی طرح ایک اور رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ ریلائنس جیو پلیٹ فارمز میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری پر بات چیت کی جارہی ہے۔فنانشنل ٹائمز کے مطابق گوگل کی جانب سے ووڈا فون کے ساتھ جیو ریلائنس سے بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔یہی وہ کمپنی ہے جس میں حال ہی میں فیس بک سمیت امریکا کی کئی کمپنیوں نے 10.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس کمپنی کے بھارت میں 388 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں اور حالیہ ہفتوں میں اس میں بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپپی میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم جیو ریلائنس اور گوگل کی جانب سے اس رپورٹ پر بات کرنے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔جیو ریلائنس بھارت کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ہے اور مذکورہ کمپنی میڈیا، ٹیلی کمیونی کیشن، ای کامرس و موبائل مینیو فیکچرنگ سمیت متعدد انڈسٹریز کی مالک کمپنی ہے۔اسی کمپنی کے تحت ریلائنس انڈسٹریز، ریلائنس فاو¿نڈیشن، نیٹ ورک 18 میڈیا انویسٹمنٹ، جیو فائبر، ایل وائے ایف اسمارٹ فونز، جیو فون،جیو مارٹ، جیو نیٹ وائی فائی، جیو ایپس، جیو پیمنٹ بینک اور جیو ساون سمیت کئی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔مکیش امبانی نے مذکورہ کمپنی کی 2016 میں شروعات کی تھی اور محض 4 سال کے عرصے کے دوران جیو ریلائنس نے بھارت کے 40 کروڑ افراد کو آن لائن کردیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ 2022 تک بھارت کے 90 کروڑ افراد آن لائن ہوجائیں گے۔بھارت میں جہاں 40 کروڑ افراد جیو ریلائنس کے بدولت آن لائن ہوئے ہیں، وہیں 20 سے کروڑ تک افراد دوسرے ذرائع سے بھی آن لائن ہیں اور وہاں ہر آنے والے دن ٹیکنالوجی و کمیونی کیشن کی بہتری کے باعث آن لائن ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران فیس بک اور گوگل کی جانب سے بھارت پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے اور مختلف پروگرامز پر کام ششروع کیا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آن لائن لانا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کی کمپنی جیو پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کرکے چھوٹے کاروباری افراد اور اداروں کو آن لائن لانے میں مدد فراہم کرے گی اور دونوں کمپنیوں نے اپنی شراکت داری سے کام بھی شروع کردیا ہے۔ووڈا فون آئیڈیا اور بھارتی کی تیسری بڑی کمپنی ائیر ٹیل کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ووڈا فون کی جانب سے رواں سال کے شروع میں کہا گیا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے مدد نہ کی گئی تو کمپنی کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

عوامی مشکلات پرلاک ڈاو¿ن میں نرمی کی،وزیراعظم کاکورونا اور ٹڈیوں کی صورتحال پر اجلاس سے خطا ب

 

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا اور ٹڈیوں کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اجلاس میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے اثرات اور بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے، عوام کی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی، احتیاطی تدابیر کو اپنانا بہت ضروری ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو ٹڈیوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا، بھارتی پولیس نے پاکستانی مبینہ جاسوس کبوتر آزاد کردیا

لاہور:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر سخت تنقید اور سبکی کے بعد بھارتی پولیس نے دو روز قبل حراست میں لیا جانے والا پاکستانی مبینہ جاسوس کبوتر آزاد کردیا، اس مادہ کبوتر کے مالک حبیب اللہ کو اس کی واپسی کا انتظار ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ کاتھوا کے سینئر پولیس سپرٹنڈنٹ شالیندر کمار نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو روز قبل پکڑے جانے والے پاکستانی کبوتر کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جاسوس کبوتر ہے جس کے پنجوں میں ڈالے گئے پلاسٹک کے چھلے پر ایک موبائل نمبر لکھا تھا جسے بھارتی پولیس نے ایک خفیہ کوڈ بتایا تھا۔اس واقعہ کے بعد پاکستان کے سرحدی علاقہ شکر گڑھ کے گاو¿ں بگا کے رہائشی حبیب اللہ کا بیان سامنے آیا، اس نے کہا تھا کہ بھارت میں پکڑا جانے والا کبوتر اس کی ملکیت ہے، اس نے عید کے روز کبوتر اڑائے تھے مگر گولڈن نسل کی یہ مادہ کبوتری واپس نہیں آئی۔ حبیب اللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پلاسٹک کے چھلے پر اس کا موبائل نمبر لکھا ہوا ہے۔یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی پولیس اور میڈیا پر خوب تنقید شروع ہوگئی، اس شرمندگی سے بچنے کے لیے بھارتی پولیس نے کبوتر کو آزاد کردیا ہے۔

پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کا طو فان، کپاس، آم کے باغات کو شدید نقصان

 

لا ہو ر (ویب ڈیسک)پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔صادق آباد میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کپاس اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ محکمہ زراعت کے عملے کی جانب سے اسپرے کیا گیا۔مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے میں کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل نے حملے کرکے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناکافی اقدامات کے سبب کسان شدید گرمی کے باوجود ہاتھوں میں تھال اور پلاسٹک کی بوتلیں لیے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیاں بھگانے کی کوششوں میں مصروف ہو ہیں۔پنجاب اور سندھ میں ٹڈیاں بے قابو ہوگئی ہیں، دنیا پور، کوٹ مٹھن، کہروڑ پکا اور میلسی میں گندم اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوگئیں۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے مختلف اضلاع کے 3 ہزار 600 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا ہے۔دریں اثنائٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل صوبے میں فصلوں پر حملہ آور ہے۔ ٹڈی دل کو ختم نہیں کیا گیا تو فصلیں برباد ہوجائیں گی۔ ٹڈی دل سے ہمیں فصلوں کو ہر حال میں بچانا ہے۔

عشق کی نئی مثا ل ،کورونا کے شکا ر مریض نے ڈا کٹر سے ہسپتا ل میں ہی منگنی کر لی

(ویب ڈیسک)مصر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی علاج کرنے والی ڈاکٹر سے ایک کورونا کے مریض کو پیار ہوا لڑکے کو 2 ماہ لگے ریکور ہونے میں اس کے بعد دونوں نے اسپتال میں ہی منگنی کرلی۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی

 

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کورونا کابینہ کمیٹی اجلاس میں ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سفارش حتمی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار صبح نوسے پانچ بجے ہوں گے۔ پنجاب میں مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کو ہفتہ میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔اجلاس میں مری اور گلیات میں ہوٹلز کو اجازت دینے کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفریحی مقامات کو سیاحوں کیلئے کھولنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کی جائے گی۔وزیر قانون راجہ بشارت، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔ محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو کورونا بارے بریفنگ جبکہ انتظامی اداروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔

انگلینڈ میں پاکستانی قبائلی بیٹی نے کوروناکے شکا ر درجنوں مریضوں کو بچا کر وطن کا نا م رو شن کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک): کورونا ایمرجنسی کے دوران یورپی ممالک میں شعبہ صحت سے وابستہ پاکستانی مرد و زن نے انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے نئی مثالیں قائم کر کے میزبان ملک کے باسیوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔کورونا کے دوران ہیلتھ آف انگلینڈ میں پاکستان کی قبائلی بیٹی پلوشہ غفور نے بھی آئی سی یو میں درجنوں برطانوی شہریوں کی جان بچا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، 32 سالہ ڈاکٹر پلوشہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے نیم قبائلی علاقہ ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک چھوٹے سے گاو¿ں کھوئی بھارہ سے ہے، شدت پسندی نے بھی گزشتہ ادوار میں یہاں کے لوگوں کو تعلیم سے کافی دور رکھا۔تحصیل درندازہ کا یہ وہ علاقہ ہے جہاں ماضی میں خواتین کیلئے تعلیم حاصل کرنا تو دور گھر سے نکلنا بھی معیوب سمجھا جاتا لیکن محنت نے قبائلی طالبہ کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو نہ صرف پورا کیا بلکہ کورونا میں پلوشہ نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے ہمت و حوصلے کی مثال قائم کردی۔

کیا ویرا ت کو ہلی انوشکا کو طلا ق دینے وا لے ہیں؟

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن میں بھی قدم جماچکی ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ کی کامیابی پر جہاں انہیں سراہا جارہا ہے وہیں فلم میں دکھائے جانے والے کچھ مناظر پر مختلف گروپس کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آرہے ہیں۔انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ میں ایک نیپالی نام کے خواجہ سرا کا کردار بھی ہے جس پر گورکھ کمیونٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا دوسری جانب ایک منظر میں مسلمان فیملی کو ’بیف‘ کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس پر بی جے پی رہنما کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے۔اپنے انٹریو میں بی جے پی کے ایم ایل اے نند کشور گجر نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اداکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں کیوں کہ ویرات کوہلی ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ ’دیش بھگت‘ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کب ،کہاں ہو گا، آئی سی سی نے اچھی خبر سنا دی

سڈنی (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا جبکہ تیاریاں جاری ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے التوا کی خبریں درست نہیں ہیں۔آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور کووڈ-19 کے باعث تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کئی متبادل منصوبوں کو پرکھا جارہا ہے۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے میچز اکتوبر اور نومبر میں کروانے کا عندیہ دیا گیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے گا۔آسٹریلیا کے میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ بھارت کا بااثر بورڈ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کو ملتوی کرنا چاہے گا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ان خبروں کو مسترد کردیا تھا۔بی سی سی آئی کے خزانچی ارون سنگھ دھمل کا کہنا تھا کہ ‘بی سی سی آئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی تجویز کیوں دے گا، ہم اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے اور آئی سی سی کو جو مناسب لگے وہ فیصلہ کرے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر آسٹریلیا کی حکومت اعلان کرتی ہے کہ ٹورنامنٹ ہوگا اور کرکٹ آسٹریلیا اس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہوگا اور بی سی سی آئی کوئی تجویز نہیں دے گی’۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر کو آسٹریلیا میں شروع ہوگا تاہم کورونا وائرس کے باعث دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کی طرح ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے التوا کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ورلڈ کپ 15 نومبر تک جاری رہے گا، جہاں کل 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی۔گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ونڈیز (ویسٹ انڈیز) اور 2 کوالیفائر شامل ہوں گے جبکہ گروپ بی میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ہوں گے۔

شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے :ثا نیہ مر زا

 

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی، تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔اور تاحال لوگ ان کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے بہت ساری معلومات حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی، تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے۔لیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی۔ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔
زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کےجواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش کے بعد 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کیا،انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں ایبا قریشی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کیں۔

حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا :سعودی وزارت داخلہ

 

ریاض: (ویب ڈیسک)سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے تاہم اس پر نظر ثانی ہوتی رہے گی۔سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت حج نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین غور کر رہے ہیں اور صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اسی حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے گا جب کہ ملک میں معطل ہونے والی معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے تاہم حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون کو مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی جائے گی البتہ حرم مکی شریف میں موجودہ ضوابط کے تحت نماز ادا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔