لاہور( جنرل رپورٹر ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش،مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے ۔گرجا گھروں میںخصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے ،اس موقع پر ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔پولیس سمیت دیگر قانون کرنے والے اداروں کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ چرچز کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔
Monthly Archives: December 2019
شہباز شریف دور میں رنگ روڈ منصوبہ میں 59ارب کی کرپشن،سپیشل آڈٹ رپورٹ تیار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور کے ایک اور منصوبے میں بدعنوانی سامنے آگئی، لاہور کی رنگ روڈ میں 59 ارب روپے سے زائد کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے طابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور کے ایک اور منصوبے میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں، لاہور کی رنگ روڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ میں منصوبے میں مجموعی طور پر 59 ارب 39 کروڑ 94 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سول ورکس، زمین کی خریداری، ٹھیکے اور دیگر مد میں بے تحاشہ مالی بے ضابطگی کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری میں 15 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگی ہوئی، زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں 4 ارب 36 کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹھیکے داروں کو 65 کروڑ سے زائد کی ادائیگیوں کا جواز موجود نہیں۔ رنگ روڈ کی تعمیر پر آنے والی لاگت کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کی تیاری کا حکم پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے دیا جسے محکمہ تعمیرات و مواصلات پنجاب نے تیار کیا۔ مذکورہ رپورٹ سنہ 2006 سے 2016 کے دوران کی ہے۔
پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کیلئے فل بنچ تشکیل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابقصدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیے گئے بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کرینگے جبکہ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چودھری مسعود بھی اس میں شامل ہونگے۔بنچ سابق صدر پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کر رکھا ہے۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 143 واں یوم ولادت آج ملی جوش و جذبہ سے منایا جائیگا
لاہور (اے پی پی) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 143 واںیوم ولادت آج ملی جوش و جذبہ سے منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں مختلفتقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے محکمہ اوقاف کی جانب سے اپنی متعلقہ تمام مساجد میں دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دُعاﺅں اور قائد کی روح کے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی سے کیا جائیگا۔ مختلف این جی اوز کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ بانی پاکستان 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
رانا ثنا ءاللہ کی ضمانت منظور ،10 لاکھ کے 2مچلکے جمع کروانے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے دو چلکے جمع کرانے کا حکم د یدیا ۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس دوران ان کے اور انسداد منشیات فورس (اے این ایف ) کے وکیل پیش ہوئے۔بعد ازاں جسٹس چودھری مشتاق نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی منظوری کا فیصلہ سنا دیا جس میں لاہورہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم د یدیا ۔ یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد نے رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کی تھی جس کے بعد ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔گزشتہ روز وکیل صفائی نے کہا رانا ثنااللہ سے منشیات برآمدگی کے وقت کوئی ویڈیو یا تصویر موجود نہیں، رانا ثنا اللہ کی تھانے میں سلاخوں کے پیچھے گرفتاری کی تصویر جاری کی گئی۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دعوے کے برعکس رانا ثنا اللہ کی مال مسروقہ کے ساتھ تصویر جاری نہیں کی گئی اور موقع پرتعین نہیں کیا گیا کہ سوٹ کیس میں کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت قبضے میں لی گئیں چیزوں کا موقع پر میمو میں درج نہیں کیا گیا، جائے وقوعہ پرنقشہ بنانے کی بجائے اگلے دن نقشہ بنایا گیا جو الزامات کومشکوک ثابت کرتا ہے۔اے این ایف کے پراسیکیوٹرنے کہا کہ تفتیشی افسر نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے، ٹرائل کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ویڈیوز اور کال ریکارڈ کو بلاجواز عدالت طلب کیا۔ رانا ثنا اللہ پر سنگین الزامات ہیں ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔عدالت نے وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔یاد رہے کہ یکم جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے حراست میں لیا تھا۔ یا رہے پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات فورس نے یکم جولائی 2019 کو گرفتار کیا تھا۔اے این ایف نے مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو پنجاب کے علاقے سیکھکی کے نزدیک اسلام آباد-لاہور موٹروے سے گرفتار کیا تھا۔ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے گرفتاری کے حوالے سے بتایا تھا کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئیں، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد رانا ثنا اللہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، جس میں کئی بار توسیع ہو چکی ہے۔بعد ازاں عدالت نے اے این ایف کی درخواست پر رانا ثنا اللہ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ گھر کے کھانے کی استدعا بھی مسترد کردی تھی۔علاوہ ازیں رانا ثنااللہ نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی، تاہم ان کی یہ درخواست مسترد ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ میں اور میرا خاندان اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا ہے لیکن رانا ثناءاللہ کو 6 ماہ تک حراست میں رکھنے کا حساب کون دے گا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ نون رانا ثناءاللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور ہونے پر انکی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان اللہ تعالی کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا ہے لیکن میرا سوال یہ ہے کہ رانا ثناءاللہ کے 6 ما ہ تک حراست کا حساب کون دے گا۔ مجھے اور میرے خاندان کو انصاف کہاں سے ملے گا۔ قبل ازیں رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد نے ضمانت منظور ہونے پر احاطہ عدالت میں شکرانے کے سجدے کئے اور جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
وفاقی کابینہ اجلاس ،89 ادویات 15فیصدسستی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ،عرفان بخاری کو چیئرمین ایگزمبینک پاکستان تعینات ،پاکستان سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو ،بورڈ کے گیارہ ممبران ،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کیلئے پیکیج اور ٹیکس قوانین میں اصلاحات کی منظوری دیدی ہے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں قائم کردہ کمیٹی کام کررہی ہے، معاملے پر قانون سازی کا عمل جلد شروع ہوگا ،جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے قانونی ٹیم کام کررہی ہے،معاملے پر پاکستان کے قانون کے کام کیا جائیگا، پرچیوں اور خواہشات سے حکومت نہیں چلتی،حکومت قانون سے چلتی ہے،رانا ثناءاللہ کے خلاف ٹرائل شروع نہیں ہوا،اے این ایف نے ٹرائل کورٹ میں شواہد دینے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے ہمیں سنائی اور آپکو دکھائی دے رہے ہیں۔ منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بریفنگ دی ۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے 21 ایجنڈے پر مبنی اجلاس منعقد ہوا،پاکستان کے نچلے طبقے کے لیے عملی اقدامات اور ہدایات کیں ہیں اور ڈاکٹر ظفر مرزا کو میڈیا کوتفصیلات سے آگاہ کر نے کا کہا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ایجنڈا نمبر تیرہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی،نواسی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ،ملٹی نیشنل کمپنیاں محدود مدت کے لیے ادویات مارکیٹ میں لاتی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں جب مارکیٹ میں ادویات لاتی ہیں تو اسکی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں،ادویات کی قیمتیں ہرسال دس فیصد کم کرنا پڑتی ہیں،تین سال کے بعد جنرک میڈیشن بنتی ہیں،89 ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد کمی کی گئی ،دل کولیسٹرول اور اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتوں میں کمی کی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے لیے اصلاحات لارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دویات کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ادویہ ساز شعبے کیلئے جلد نیشنل میڈیسن پالیسی لائی جارہی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ میں مختلف اداروں میں تعیناتیوں کےلئے سے بات کی گئی،ای سی سی کے 12دسمبر 2019 کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او ویمن بینک تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ انہوںنے بتایاکہ ایل او سی پر بسنے والے لوگوں کےلئے خصوصی سکیم کی منظوری دی گئی،ہر شادی شدہ عورت کو سہ ماہی پر پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلئے پیکج کی منظوری دی گئی،پیکج کے تحت متاثرہ گھرانوں 67 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی،ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلئے پیکج کی منظوری دی گئی۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر بسنے والے لوگوں کے لیے مالی امداد کی منظوری دی۔ انہوںنے بتایاکہ کابینہ طلحہ علی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ تعیناتی کی منظوری دی،کابینہ نے علی نواز اعوان کو لوکل گورنمنٹ اسلام آباد کا کمشنر تعینات کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کو جس طرح خوبصورت اور صاف ستھرا ہونا چاہیے ویسا نہیں،شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ،اس حوالے سے ایک کمیشن قائم کیا گیا،علی نواز اعوان کو اس کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار ناپسندیدگی کیا،چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں صفائی کی صورتحال فوری بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوںنے بتایاکہ کابینہ نے ٹیکس قوانین میں اصلاحات کی منظوری دی،اسلام آباد کے سنیٹری ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی ذمہ داری میئر کی ہے ،میئر اسلام آباد لندن یاترا پر ہیں مجبوراً سی ڈی اے کو تنخواہیں ادا کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ ایجنڈا نمبر بیس کے مطابق احساس اور بی ایس پی پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ انہوکںنے کہاکہ ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نام نکالنے کے حوالے سے انہوںنے بتایاکہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ افراد کے نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے،کابینہ نے مریم نواز کا نام متفقہ طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی۔ انہوںنے بتایاکہ کابینہ میں ای سی ایل کے نام کے 24کیس رکھے گئے،ای سی ایل میں 4 کے نام شامل ،8نکالے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں نام نکالنے اورڈالنے کی منظوری دی۔ ۔ انہوںنے کہاکہ ریئرایڈمرل ذکا الرحمن کو جی ایم کے پی ٹی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ جنجال پورہ بنا ہواتھا۔ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ اٹارنی جنرل ملک سے باہر ہیں،اس معاملے پر قانونی ٹیم کام کررہی ہے،اس معاملے پر پاکستان کے قانون کے کام کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کے معاملے پر قانون سازی کا عمل جلد شروع ہوگا ،حکومت نے اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کی زیر قیادت کمیٹی قائم کی ،ابھی اس کمیٹی کو کام کرنے دیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پرچیوں اور خواہشات سے حکومت نہیں چلتی،حکومت قانون سے چلتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثنا اللہ کے خلاف اے این ایف نے ٹرائل کورٹ میں شواہد دینے ہیں،رانا ثناءاللہ کے پس پردہ مافیا کام کررہاہے،مافیا پیسہ استعمال کررہاہے کہ اے این ایف عدالت میں جج تعینات نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی،رانا ثناءاللہ کے خلاف ٹرائل شروع نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے ہمیں سنائی اور آپکو دکھائی دے رہے ہیں۔
مسلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہئے پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ملک ،تعاون جاری رکھیں گے ،شاہ سلمان
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کی تعمیر و ترقیکے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اورتنازعات کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی فرمانروا کو کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے معمولات زندگی مفلوج ہے، کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک، ادویات کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا سچا دوست اور مخلص بھائی ہے۔دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے، خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات سے پر امن طور پرحل کیا جائے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق پرامن حل چاہتا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے عالم اسلام میں اتحاد ناگزیر ہے، خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طور پر حل کیا جانا چاہیے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے سعودی عرب ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شاہی محل میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت حکومتی و اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور تنازعات کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 141 دنوں سے جاری کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو چکے ہیں اور اس صورتحال کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا سچا دوست اور مخلص بھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور حرمین الشریفین کے خادمین کے ساتھ گہری دلی وابستگی رہتے ہیں، پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے، خطہ میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طور پر حل کیا جانا چاہیے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے، اس کی تعمیر و ترقی کے لئے سعودی عرب ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
رانا ثنا ءاللہ کی ضمانت ،اینٹی نار کوٹکس کی نیک نامی متاثر ہوئی،ضیا ءشاہد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جب رانا ثناءاللہ کو رفتار کیا گیا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس والے کبھی کسی کو ثبوت کے بغیر گرفتار نہیں کرتے اور یہ بھی کہا کہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کے پاس مکمل ثبوت ہیں ویڈیوز، شواہد ہیں جس کی وجہ رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا۔ بہت سے دوستوں نے بھی کہا ہے کہ اس محکمے کا ریکارڈ بہت شاندار ہے۔ میں نے الطاف قمر صاحب جو ایڈیشنل آئی جی ہیں اور جو اینٹی نارکوٹکس میں رہے ہیں سے معلوم کیا ہے۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ وہ کسی وجہ کے بغیر خواہ مخوا گرفتاریاں نہیں کرتے۔ دوسرا میں نے حامد سعید اختر سے پوچھا تھا کہ ان کا بھی کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس کے جو سربراہ ہوتے ہیں ان کا تعلق فوج سے ہوتا ہے فوجی لوگ کبھی کسی وجہ کے بغیر، کسی ثبوت نہ ہو گرفتاری نہیں کرتے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ اول تو اس قسم کے معاملات میں گرفتار ہونا چاہئے تھا پھر ان کی رہائی عمل میں نہیں آنی چاہئے تھی اب عدالت نے ان کو چھوڑا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ استغاثہ جو تھا وہ جرم ثابت نہ کر سکا۔ یہ اینٹی نارکوٹکس پر ایک بہت ہی داغ ہے کہ یہ ایسے ہی گرفتار کر لیتے ہیں۔ اینٹی نارکوٹکس دعوے کرتی تھی کہ ان کے پاس ہر ثبوت موجود ہے جو وقت آنے پر دکھائیں گے پھر کیا وجہ ہوئی کہ وہ عدالت کو مطمئن نہ کر سکی۔ اس سے ادارہ کی نیک نامی مجروح ہوئی ہے۔ اب ن لیگ کے اس بیانیے کو تقویت پہنچے گی کہ یہ انتقامی سیاست ہے۔ اب تو مسلم لیگ کی طرف سے جودعوے کئے جا رہے ہیں اس میں صداقت نظر آتی ہے۔ حامد سعید اختر نے جو بیان دیا ہے کہ حنیف عباسی صاحب جن کے بارے میں کہا گیا کہ سارے ثبوتوں کے باوجود رہا ہو گئے لہٰذا کسی نہ کسی جگہ گڑ بڑ ضرور ہے یا تو وہ ثبوت پیش کرنے کے سلسلے میں کوتاہی ہو جاتی ہے۔ یہ دونوں معاملات ایسے ہی ہیں۔ ضیا شاہد نے کہا انڈیا آئی ٹی میں پاکستان سے بہت آگے ہے۔ انڈیا کی امریکہ میں کتنی ڈیمانڈ ہے۔ کس قدر وہ یہ دیکھا جاتا ہے۔ ہمارے لوگوں نے جہالت میں سرٹیفکیٹ لئے اور ہم نے ٹیکنالوجی میں نام نہیں پیدا کیا۔ ہم ٹیکنالوجی اور تعلیم میں پیچھے ہیں۔ اور ہمارے دشمن آگے ہیں۔ ایران چاہ بہار کی بندرگاہ کے سلسلے میں انڈیا سے کیوں ان لائن ہے اور کیوں پاکستان کے خلاف ہے ایک طرف ایران یہ کہتا ہے کہ ہم کشمیر میں زیادتی ہو رہی ہے اس سلسلے میں کشمیر کے مسلمانوں کی مدد چاہتے ہیں دوسری طرف وہ انڈیا کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ میں کوآپریشن کرنا چاہتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔ کیا یہ تضاد ہے۔ ایران ہمارا پڑوسی مسلمان ملک ے اس لئے ہم خاموشی سے تکلیف دہ عمل برداشت کرتے ہیں۔
بابر اعظم ٹیسٹ کیریئر کے بہترین چھٹے نمبر پر پہنچ گئے
کراچی (ویب ڈیسک)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کی بدولت پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ بابر اعظم بھی کیریئر کے بہترین چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور دونوں ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنا کر ایک مرتبہ پھر اپنی قابلیت کا ثبوت دیا۔بابر دونوں میچوں میں سنچری کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں ابتدائی پانچ درجوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ویرات کوہلی پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور مارنس لبوشین پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ اجنکیا راہانے، ڈیوڈ وارنر اور جو روٹ ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ روس ٹیلر ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبرپر آ گئے ہیں۔پاکستان کے بلے باز عابد علی بھی یکے بعد دیگر سنچریوں کی بدولت 62رنز پر پہنچ گئے جبکہ اسد شفیق اور کپتان اظہر علی بالترتیب 20ویں اور 26ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔باو¿لنگ میں ابتدائی 10باو¿لرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس فہرست میں کوئی پاکستانی باو¿لر جگہ نہیں بنا سکا۔باو¿لرز کی ریکنگ میں سرفہرست پاکستانی باو¿لر محمد عباس 15ویں نمبر پر پہنچ گئے اور یاسر شاہ 22واں نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی 39 جبکہ دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے نسیم شاہ بھی 79نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ بندی میں بھی بہتری حاصل کی ہے۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں فتح کے ساتھ ایک درجہ ترقی اور 85 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
کسی پارٹی چیئرمین کے نازیبا الفاظ، دھمکی قانونی عمل کونہیں روک سکتی، نیب
راولپنڈی (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک پارٹی کے چیئرمین کی طرف سے نیب کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال اور دھمکی بیورو کو اس کے قانونی عمل سے نہیں روک سکتی۔ترجمان نیب نے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے نیب میں پیش نہ ہونے کی میڈیا رپورٹس کو بلاول کے نیب راولپنڈی کو لکھے گئے خط کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے وکیل کے ذریعے لکھ گئے خط میں درخواست کی ہے کہ انہیں 15 جنوری 2020 کے بعد نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول، نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے جو کہ ان کی طرف سے نیب کو کرائی گئی یقین دہانی کے برخلاف ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایک جماعت کے چیئرمین کی طرف سے نیب کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال اور دھمکی بیورو کو اس کے قانونی عمل سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے جو کسی بھی تحقیقات میں متعلقہ شخص کا قانون کے مطابق بیان لینے پر یقین رکھتا ہے تاکہ اسے قانونی حق سے محروم نہ رکھا جائے اور انصاف کے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جاسکیں۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نیب نے انہیں 24 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نیب نے طلبی کا غیر قانونی نوٹس بھیجا ہے، 24 دسمبر کو کس بنیاد پر نیب نے طلب کیا ہے؟ سابق چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں کہ بلاول بےگناہ ہے تو کیوں بلایا جارہا ہے، حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کا لیول یہ ہے کہ ایک بیٹے کو ماں کی برسی منانے نہیں دے رہی، جبکہ 24 دسمبر کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔’انہوں نے کہا کہ ‘پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہوتا رہا ہوں اور نیب کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب دیے تھے، لیکن کیا خیبر پختونخوا کے کسی وزیر کو نیب کا نوٹس ملا؟ عمران خان کے خلاف نیب کے مقدمات زیر التوا ہیں، ملک میں آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جارہی ہے جبکہ ایک جرم بھی ثابت نہیں ہوتا اور کیسز بنائے جاتے ہیں۔’
وفاقی کا بینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی
لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کی سفارشات منظور کیں۔خیال رہے کہ 2 روز قبل کابینہ کی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کی تھیں اور مو¿قف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے، وہ مشروط ضمانت پر ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز اگر کسی دوسرے فورم سے رجوع کرناچاہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی نے نام نکالنے کی مخالفت کی تھی جس کی کابینہ نے توثیق کی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مریم نواز نے استدعا کی تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنےکا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے اور ا±نہیں اس لسٹ سے نام ختم کرنے کے احکامات دیے جائیں۔اسی درخواست پر 9 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس مدت میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔اس کے بعد 21 دسمبر کو مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر 23 دسمبر کو سماعت ہوئی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ذیلی کمیٹی نے اپنی سفارش کابینہ کو بھیج دی ہیں، حتمی فیصلہ کابینہ کو کرنا ہے، جس پر عدالت نے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کی تھی۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے حفیظ کا ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بولنگ پر پابندی لگادی
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔89 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سمیت 274 ٹی ٹوئنٹیز کھیلنے والے پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ اب انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ٹورنامنٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔ای سی بی نے ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ان کی بولنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی کا فیصلہ بولنگ ریویو گروپ کی اپیل کو سننے کے بعد کیا۔ حفیظ کے ایکشن کو اگست میں انگلینڈ میں ہونے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں مڈل سکس اور سمرسیٹ کے درمیان میچ کے بعد رپورٹ کیا گیا تھا۔کاو¿نٹی سیزن میں مڈل سکس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ لافبرو کی بائیومیکانکس لیب میں کیا گیا جس کے نتیجے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بولنگ کراتے وقت محمد حفیظ کی کہنی کا خم 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔ای سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو ا±س وقت تک دوبارہ بولنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک ان کا بولنگ ایکشن ٹھیک نہیں ہوجاتا۔
محمد حفیظ کا ردعمل
دوسری جانب محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن کے تجزیے کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی اور بولنگ ری ویو گروپ کی جانب سے اس بات پر اتفاق کے باوجود بھی جو نتیجہ آیا ہے وہ اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ای سی بی قوانین کے مطابق، آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی لیب میں تجزیے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو دوبارہ کلیئر کرواسکیں۔خیال رہے کہ پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور پھر بولنگ ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کے بعد انہیں اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 24 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں 12 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور پھر ایکشن میں دوبارہ سے بہتری کے بعد انہیں نومبر 2016 میں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی۔تیسری مرتبہ حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی ایک روزہ سیریز میں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2017 میں ایک بار پھر ان کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعدبولنگ ایکشن کلیئر کروانے کے بعد یکم مئی 2018 کو انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت مل گئی تھی۔
پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
ویب ڈیسک) پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈنے سندھ اور بلوچستان سے ملنے والے ذخائر سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق کمپنی کو سندھ اور بلوچستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں، جن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔پی پی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر ملے ہیں، جہاں سے روزانہ ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 132 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس کنویں کی کھدائی کا ا?غاز 30 جون 2019ءکو کیا گیا، جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔دوسری جانب پی پی ایل نے ضلع خیرپور، سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق یہاں سے 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 152 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔