تازہ تر ین

انگلش کرکٹ بورڈ نے حفیظ کا ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بولنگ پر پابندی لگادی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔89 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سمیت 274 ٹی ٹوئنٹیز کھیلنے والے پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ اب انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ٹورنامنٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔ای سی بی نے ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ان کی بولنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی کا فیصلہ بولنگ ریویو گروپ کی اپیل کو سننے کے بعد کیا۔ حفیظ کے ایکشن کو اگست میں انگلینڈ میں ہونے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں مڈل سکس اور سمرسیٹ کے درمیان میچ کے بعد رپورٹ کیا گیا تھا۔کاو¿نٹی سیزن میں مڈل سکس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ لافبرو کی بائیومیکانکس لیب میں کیا گیا جس کے نتیجے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بولنگ کراتے وقت محمد حفیظ کی کہنی کا خم 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔ای سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو ا±س وقت تک دوبارہ بولنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک ان کا بولنگ ایکشن ٹھیک نہیں ہوجاتا۔
محمد حفیظ کا ردعمل
دوسری جانب محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن کے تجزیے کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی اور بولنگ ری ویو گروپ کی جانب سے اس بات پر اتفاق کے باوجود بھی جو نتیجہ آیا ہے وہ اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ای سی بی قوانین کے مطابق، آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی لیب میں تجزیے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو دوبارہ کلیئر کرواسکیں۔خیال رہے کہ پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور پھر بولنگ ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کے بعد انہیں اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 24 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں 12 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور پھر ایکشن میں دوبارہ سے بہتری کے بعد انہیں نومبر 2016 میں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی۔تیسری مرتبہ حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی ایک روزہ سیریز میں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2017 میں ایک بار پھر ان کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعدبولنگ ایکشن کلیئر کروانے کے بعد یکم مئی 2018 کو انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت مل گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv