کراچی: (ویب ڈیسک)فنی خرابی کے باعث نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق حبکو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو 650 کے مقابلے 400 میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سسٹم میں کے الیکٹرک کو فراہمی کے لیے بجلی کی کمی نہیں صرف فنی خرابی مسائل پیدا کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی 27 سمتبر سے ہے جس کو ٹھیک کرنے کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے اور لوڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے، مختلف علاقوں میں فنی خرابی اور کیبل فالٹ کے نام پر بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے۔
Monthly Archives: October 2019
فضل الرحمن کے آزادی مارچ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے بلاول کی شہباز شریف سے ملاقات
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات طے پاگئی، بلاول بھٹو آج شہباز شریف سے منسٹر کالونی میں ان کی رہائش گاہ پر دوپہر دو بجے ملاقات کریں گے۔پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنما سیاسی معاملات پر غور کرینگے، حکومت مخالف اپوزیشن کی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔
شاپنگ بیگز کے استعمال کی مجوزہ پابندی کے خلاف مال روڈ پر انڈسٹری مالکان اور مزدور وں کا دھرنا
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں شاپنگ بیگز کے استعمال کی مجوزہ پابندی کے خلاف لاہور میں شاپنگ بیگ انڈسٹری مالکان اور مزدور سڑکوں پر آگئے۔مال روڈ لاہور پر شاپنگ بیگز انڈسٹری سے متعلقہ افراد نے سٹیج سجا لیا، لاہور اور اس کے قرب و جوار سے فیکٹری مالکان اور مزدوروں کی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے سامنے ڈٹ گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی بلا سوچے سمجھے لگائی جا رہی ہے، فریقین کو مشاورت میں شامل کر کے فیصلے کئے جائیں۔مظاہرین کے مطابق شاپنگ بیگز بنانے والی پنجاب میں چار ہزار 800 فیکٹریاں کام کرتی ہیں اور ساڑھے 3 لاکھ سے زیادہ افراد براہ راست اس کاروبار سے وابستہ ہیں، شاپنگ بیگز پر پابندی کا فیصلہ بڑا معاشی بحران جنم دے گا۔حکومت نے اب تک اسلام آباد، گوجرانوالہ اور سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی کا مرحلہ وار آغاز کر چکی ہے اور اب پنجاب بھر میں پابندی کا ٹائم فریم آنا باقی ہے۔
جج ویڈیو کیس: گرفتار ملزمان کو بری کرانے کیلئے جج کو سفارش کا انکشاف
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں اہم انکشاف، ملزمان نے بریت کے لیے خاتون جج سے رابطہ کیا جس پر جج کے مبینہ ڈیل سے انکار اور کیس سننے سے معذرت پر معاملہ دوسری عدالت میں منتقل ہونے کے بعد ملزمان کو کیس سے رہائی مل گئی۔ جج ویڈیو سکینڈل میں 3 گرفتار ملزمان نے بریت کے لیے سول جج شائستہ کنڈی سے رابطہ کیا، خاتون جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کیس سے علیحدگی اختیار کرلی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جج کے کنڈیکٹ کو سراہا اور تعریفی سند بھی جاری کی تاہم معاملہ دوسری عدالت میں جانے کے بعد تینوں ملزمان پولیس رپورٹ پر اسی روز بری ہو گئے۔
سابق ڈپٹی اسپیکرقو می اسمبلی قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔قاسم سوری کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتیں لہٰذا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
پنجاب حکومت نے بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ہی بیوروکریٹس کی جاری بنیادی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جن افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور صوبائی مینجمنٹ سے ہے۔اس ضمن میں نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب میں صرف مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے 1700 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پروفیسرز، اساتذہ، ڈاکٹروں، انجینئرز، کسی بھی سروس سے تعلق نہ رکھنے والے سرکاری ملازمین سمیت باقی تمام سرکاری ملازمین کو نظر انداز کر دیا گیا۔
تھر پارکر میں لوگوں نے ٹڈیوں ہی کو کھانا شروع کردیا
کراچی (ویب ڈیسک)سندھ کے کاشتکار جہاں ٹڈی دل سے پریشان ہیں کہ وہ کہیں ان کی کھڑی فصلیں ہی نہ چٹ کرجائیں وہیں تھر پارکر میں لوگوں نے ٹڈیوں ہی کو کھانا شروع کردیا۔چند ماہ قبل ٹڈی دل نے تھرپارکر سمیت دیگر علاقوں میں حملہ کردیا تھا جس سے کسان اپنی فصلوں کی حفاظت کیلئے پریشان تھے۔ ٹدی دل کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے اسپرے مہم کیلئے خصوصی فنڈ بھی جاری کیا گیا تھا۔تاہم ایسا لگتا ہے کے تھر کے باسیوں نے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث خود ہی ٹڈی دل کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صحرائے تھر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں فصلوں میں تباہی مچانے والے ٹڈی دل اب تھر میں خود خوراک بن رہے ہیں۔چھاچھرو اور دیگر مقامات کے ہوٹلوں اور گھروں میں ٹڈی کڑھائی، ٹڈی بریانی اور مختلف ڈشیں عام دستیاب ہیں۔ ٹڈی دل کو پکانے سے قبل اسکے پر، ٹانگیں اور دھڑ کا پچھلا حصہ علیحدہ کرکے دھوپ میں سکھایا جاتا ہے پھر ٹڈی دل کی کڑھائی، فرائی اور بریانی تیار کی جاتی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وٹامنز سے بھرپور ٹڈی دل کی ڈشز انتہائی لذیذ ہیں۔
اقوام متحدہ کے یو ٹیوب چینل پر عمران کی تقریر کے 6لاکھ 69ہزار سے زائدمودی کے ایک لاکھ ویورز
اسلام آباد(صباح نیوز)اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر6لاکھ69ہزارسے زائد مرتبہ دیکھی گئی ،جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے ایک لاکھ ویوز ہی ہوسکے۔عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو دنیا بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے آفیشنل یوٹیوب چینل پر ابھی تک عمران خان کی ویڈیو کو6لاکھ 69ہزار 968مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی تقریر کے ویوز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے اسی آفیشل یوٹیوب چینل پر نریندر مودی کی تقریر دو مرتبہ ہندی اور انگریزی میں اپ لوڈ کی گئی تاہم پھر بھی اس کے ویوز انتہائی کم ہیں ۔
کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا،مودی کا کا دورہ بری طرح نا کام: بھارتی میڈیا
نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا نے مودی کے دورہ امریکہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے استقبال پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی ایشو بن گیا ہے ،مودی کو دورہ واشنگٹن سے کچھ حاصل نہ ہوا، بھارتی نیوز ویب سائٹ دی پرنٹ کے مطابق مودی کا بی جے پی کے کارکنوں نے امریکہ سے واپسی پر شاندار استقبال کیا،حالانکہ امریکہ کیساتھ وہ تجارتی معاملہ بھی نہ ہوا جسکے بارے شور کیا جارہاتھا،اسکے علاوہ ٹرمپ اور مودی کے درمیان اس قدر ہم آہنگی کے باوجود مسئلہ کشمیر دونوں کے درمیان مزید پیچیدہ صورتحال اختیار کرگیا ہے،مودی کی حکومت جب واضع اکثریت کے ساتھ دوبارہ آئی تو امریکہ واضح طور پر خوش تھا،حکومت کے آتے ہی ٹرمپ کے بھارت کیلئے تجارتی مراعات ختم کردی تھیں، امریکہ ایسا کرنے کیلئے الیکشن سے پہلے سے ہی کہہ رہاتھا ،اوبامہ بھی دھمکیاں دیتا رہاتھا، مودی کے دورے کے دوران ان مراعات کی بحالی کی بہت زیادہ امیدیں تھیں لیکن یہ سب ہوائی ثابت ہوئیں،حالانکہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ ٹرمپ مودی کا سچا و پکا دوست ہے، مودی حتیٰ کہ بھارتی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر بھاری ڈیوٹیز میں کمی بھی بحال نہ کراسکے، دونوں رہنماو¿ں کی باہمی ملاقات میں ٹرمپ نے مودی کو بتایا کہ امریکہ کیلئے دہشتگردی کے حوالے سے ایران پاکستان سے زیادہ باعث تشویش ہے، اس دورے کا اینٹی کلائمکس یہ تھا کہ مودی سے جدا ہوتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”میرا خیال ہے کہ وزیراعظم مودی اور عمران خان جب ایک دوسرے کو سمجھ جائیں گے تو تعلقات اچھے ہو جائیںگے“۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری مسترد
اسلام آباد :(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری مسترد کردی ہے۔وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ماہ اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اوگرا نے چند روز قبل جو سمری بھجوائی تھی اس میں قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔سمری میں درج تھا کہ پیٹرول کی قیمت 2 روپے 55 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 23 پیسے کم کی جائے۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کا کہا تھا۔حکومت سمری مسترد کرتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور اب پٹرولیم کی قیمتیں اکتوبر میں تبدیل نہیں ہوں گی۔
زرداری کے دوست کی ڈیل ،5ارب ادا،50ارب کی یقین دہانی بلاول کا انکار
کراچی (آغا خالد) پی پی کے چیئر مین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی دوست عارضی ڈیل کے ذریعے سندھ حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئے ان کے ایک کاروباری پارٹنر اور دوست نے 5 ارب کی پہلی قسط ادا کردی ہے اور اگلے سات سالوں میں 50 ارب دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے تاہم پی پی کے اہم ذرائع کا دعوی ہے کہ آصف زرداری اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کے مخالف ہیں اور انھوں نے اپنے دوست کو مزید رقم دینے سے منع کیا ہے وہ 15 سے 20 ارب تک کے درمیان ڈیل چاہتے ہیں تاہم اس ڈیل کو بھی وہ بالواسطہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا نام ڈیل میں نہ آئے اور ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے انتہائی معتبر ذرائع کا دعوی ہے کہ گزشتہ پیر کو وزیر اعلی سندھ کی گرفتاری کا فیصلہ ہوچکا تھا اور نیب کی خصوصی ٹیم مراد شاہ کی گرفتاری کے لئے کراچی روانگی کی تیاری کرچکی تھی کہ پہلی قسط کی ادائیگی کی وجہ سے گرفتاری اور بعد ازاں صوبے میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ روک دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد شاہ کو اب بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے کیونکہ ملکی ادارے ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور وہ ان کی جگہ ناصر شاہ کو وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہیں جن کے لئے ان کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ ناصرشاہ کے ملکی اداروں سے تعلقات مثالی ہیں اور اسی وجہ سے وہ متعدد الزامات کے باوجود ابھی تک نیب کے ریڈار سے بچے ہوئے ہیں تاہم پی پی کے فعال چیئرمین بلاول بھٹو نے دو روز قبل سندھ سے اپنے قابل اعتماد وزرا اور مشیروں کو طلب کر کے مشورہ کیا ہے کہ مراد شاہ کی گرفتاری کی صورت میں ان کے بعد صوبائی حکومت کا کیا سناریو ہونا چاہئے جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ اگر آصف زرداری اور ان کے گارنٹر دوست کے درمیاں منی لانڈرنگ کے ذریعے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کا فارمولا طے پاگیا اور اختلافات کو باہمی طور پر طے کرکے اداروں کے لئے بھی قابل قبول حل نکال لیاگیا تو سندھ میں پی پی کا جھنڈا ہی لہراتا رہے گا ورنہ متبادل کے طور پر پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو حکومت کی تشکیل کا سگنل مل جائے گا جس کے لئے وہ پہلے سے تیار یاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم وزیر اعلی کے نام پر ان کے درمیاں اتفاق ناپید ہے اور ارباب رحیم ،غوث علی شاہ، پیر صدرالدیں شاہ، وسیم اختر ،موجودہ گورنر عمران اسماعیل ،ایاز پلیجو، جلال شاہ اور فردوس شمیم نقوی سمیت 12 وزارت اعلی کے امید وار ہیں اور کوئی بھی دستبردار ہونے کو تیار نہیں‘ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ہر قسم کی ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا پہلے بھی گیارہ سال زرداری جیل میں رہے کچھ ثابت نہ ہو سکا اب بھی کچھ ثابت نہیں ہوا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا دباﺅ کے باوجود حالات کا مقابلہ کرینگے۔
شہباز شریف کے بیٹے سلمان کی جائیدادضبط کر نے کا حکم
لاہور (نمائندہ خصوصی) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔ احتساب عدالت نے جائیداد قرقی کے لیے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب کے جج امیر محمد نے نیب کی درخواست پر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے، سلمان شہباز کی رہائش گاہ کے باہر اور عدالت کے دروازے کے باہر طلبی کے اشتہارات لگائے گئے۔ عدالت نے کہا جائیداد قرقی سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے موقف اپنایا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ میں تفتیش کے لیے طلب کیا، سلیمان شہباز تفتیش کے لیے پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگئے۔ یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے حکم پر نیب نے قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے لئے نوٹسز ان کے گھر کے باہر آویزاں کئے گئے تھے لیکن اس حوالہ سے کسی نے کوئی جوا ب نہیں دیا اور نہ احتساب عدالت میں متاثرہ فریق کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع کروائی گئی۔عدالت نے نیب کو سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا ۔نیب کی جانب سے اب رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے کہ سلمان شہباز کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ہے ۔ احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لئے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورت عدالت میں پیش کی جائے۔واضح رہے کہ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کی استدعا کی تھی۔
سول اسپتال میں پولیس کاچھاپہ ،بھاری مقدار میں شراب برآمد، انتظامیہ نے بغیر کسی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوا لیا
کراچی: (ویب ڈیسک)سول اسپتال میں پولیس چھاپے کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں عید گاہ تھانے کی چوکی کے انچارج نے 26 ستمبر کو نیورولوجی کے نرسنگ وارڈ میں چھاپا مارا اور سیکیورٹی انچارج کریم خان، فرخ شاہ، خرم اور نوید کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑا۔چھاپے کے دوران مختلف اقسام کی لاکھوں روپے مالیت کی 500 انجیکشنز برآمد ہوئے، اس کے علاوہ گرفتار ملزمان سے شراب کی 20 بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوا دیا۔واقعے پر میڈیکل سپریڈینٹ (ایم ایس) سول اسپتال نے نیورولوجی کے آر ایم او ایڈمنسٹریشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خط لکھا، جس میں شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے سے متعلق پوچھا گیا۔خط میں ایم ایس نے ڈاکٹر نجم سے پوچھا کہ انتظامیہ کو کیوں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔