تازہ تر ین

کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا،مودی کا کا دورہ بری طرح نا کام: بھارتی میڈیا

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا نے مودی کے دورہ امریکہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے استقبال پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی ایشو بن گیا ہے ،مودی کو دورہ واشنگٹن سے کچھ حاصل نہ ہوا، بھارتی نیوز ویب سائٹ دی پرنٹ کے مطابق مودی کا بی جے پی کے کارکنوں نے امریکہ سے واپسی پر شاندار استقبال کیا،حالانکہ امریکہ کیساتھ وہ تجارتی معاملہ بھی نہ ہوا جسکے بارے شور کیا جارہاتھا،اسکے علاوہ ٹرمپ اور مودی کے درمیان اس قدر ہم آہنگی کے باوجود مسئلہ کشمیر دونوں کے درمیان مزید پیچیدہ صورتحال اختیار کرگیا ہے،مودی کی حکومت جب واضع اکثریت کے ساتھ دوبارہ آئی تو امریکہ واضح طور پر خوش تھا،حکومت کے آتے ہی ٹرمپ کے بھارت کیلئے تجارتی مراعات ختم کردی تھیں، امریکہ ایسا کرنے کیلئے الیکشن سے پہلے سے ہی کہہ رہاتھا ،اوبامہ بھی دھمکیاں دیتا رہاتھا، مودی کے دورے کے دوران ان مراعات کی بحالی کی بہت زیادہ امیدیں تھیں لیکن یہ سب ہوائی ثابت ہوئیں،حالانکہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ ٹرمپ مودی کا سچا و پکا دوست ہے، مودی حتیٰ کہ بھارتی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر بھاری ڈیوٹیز میں کمی بھی بحال نہ کراسکے، دونوں رہنماو¿ں کی باہمی ملاقات میں ٹرمپ نے مودی کو بتایا کہ امریکہ کیلئے دہشتگردی کے حوالے سے ایران پاکستان سے زیادہ باعث تشویش ہے، اس دورے کا اینٹی کلائمکس یہ تھا کہ مودی سے جدا ہوتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”میرا خیال ہے کہ وزیراعظم مودی اور عمران خان جب ایک دوسرے کو سمجھ جائیں گے تو تعلقات اچھے ہو جائیںگے“۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv